7 شعبان المعظم, 1447 ہجری
شعبہ روحانی علاج دعوتِ اسلامی کے تحت 25 جنوری
2026ء کو لوگوں کے مسائل و پریشانی کو دور کرنے
اور اُن کی خیرخواہی کے لئے سرگودھا ڈسٹرکٹ کی تحصیل شاہ پور میں روحانی
علاج کے نئے بستے کا آغاز ہوا جس میں مقامی عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔
نئے بستے کے آغاز کے موقع پر بستہ ذمہ دار سرفراز عطاری نے ”صبر کرنے کا ذہن کیسے
بنے؟“ کے موضوع پر بیان کرتے ہوئےوہاں موجود عاشقانِ رسول کی رہنمائی کی۔
علاوہ ازیں عاشقانِ رسول کو اُن کے مریضوں کے
لئےتعویذاتِ عطاریہ دیئے گئے جبکہ پریشان حال و مصیبت میں مبتلا اسلامی بھائیوں کا
استخارہ کرکے کاٹ کا عمل بھی کیا گیا۔(رپورٹ: محمدوسیم عطاری صوبائی
آفس ذمہ دار شعبہ روحانی علاج پنجاب ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
Dawateislami