اورنگی ٹاؤن یوسی 4، کراچی کی جامع مسجد فیضانِ صحابہ و اہلبیت میں 1 مارچ 2026ء کو شعبہ کفن دفن دعوتِ اسلامی کے تحت ”غسلِ میت و کفن دفن کورس“ منعقد کیا گیا جس میں مؤذن صاحب اور نمازی حضرات نے شرکت کی۔

شعبے کے ڈسٹرکٹ اورنگی ذمہ دار مولانا فہیم عطاری مدنی نے شرعی اصولوں کے مطابق غسلِ میت دینے، کفن کاٹنے اور پہنانے کا طریقہ بتایا نیز اس کی فضیلت و اہمیت کے متعلق بھی آگاہی دی۔

آخر میں ڈسٹرکٹ اورنگی ذمہ دار نے وہاں موجود عاشقانِ رسول کو دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ: عزیر عطاری ڈسٹرکٹ ذمہ دار ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)