دعوتِ اسلامی کے شعبہ فلکیات کے زیرِ اہتمام ”Astronomy Course“ کے دوسرے لیول کا باقاعدہ آغاز کیا جا رہا ہے۔

علمِ فلکیات کے شائقین کے لیے یہ ایک اہم موقع ہے، جہاں وہ اس علم کی گہرائیوں کو سمجھ سکیں گے۔ یہ ایک مکمل طور پر مفت آن لائن کورس ہے جس کی کلاسیں گوگل میٹ پلیٹ فارم پر منعقد ہوں گی۔

کورس کا انعقاد اور تاریخ:

ذرائع سے ملنے والی معلومات کے مطابق، اس کورس کا آغاز ان شاء اللہ الکریم 23 نومبر 2026ء کو ہوگا جبکہ کورس کے نصاب اور اس کے اہم موضوعات کی تفصیل کچھ یوں ہے۔

دوسرے لیول میں شرکا کو درج ذیل اہم موضوعات پر مہارت فراہم کی جائے گی:

٭نمازوں کے اوقات کا تعین: پانچوں نمازوں کے اوقات کو جدید اور تحقیقی انداز میں معلوم کرنے کی عملی تربیت۔

٭کیلکولیشن: دنیا کے ان خطوں کی کیلکولیشن جہاں چھ ماہ کا دن اور چھ ماہ کی رات ہوتی ہے ۔

٭فجر و عشا کے اوقات: ان مقامات اور حالات کا علم جہاں فجر و عشا کا وقت نہیں آتا اور اسے معلوم کرنے کا فارمولا۔

٭ناٹیککل المینیک: ناٹیکل المینیک (Nautical Almanac) کے استعمال کا طریقہ۔

٭بروج اور ابجد: بروج معلوم کرنے کا طریقہ اور علمِ ابجد کا استعمال۔

داخلے کی شرائط: اس کورس میں صرف وہی طلبہ داخلے کے اہل ہوں گے جنہوں نے ”Astronomy Course“ کے پہلے لیول میں کم از کم 70 فیصد نمبر حاصل کیے ہیں نیز ایسے طلبہ جن کے نمبر 70 فیصد سے کم ہیں، انہیں ہدایت کی گئی ہے کہ وہ دوبارہ ٹیسٹ دینے کے لیے جلد از جلد رابطہ فرمائیں، تاکہ وہ بھی اس علمی سفر میں شامل ہو سکیں۔

رجسٹریشن اور رابطہ کا طریقہ:علمِ فلکیات کو علمی اور تحقیقی بنیادوں پر سیکھنے کے خواہش مند اور اہل طلبہ داخلے و دیگر تفصیلات کے لیے واٹس ایپ نمبر پر رابطہ کر سکتے ہیں:0343-1164026۔(رپورٹ: شعبہ فلکیات دعوتِ اسلامی ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)