دعوتِ اسلامی کے شعبہ فلکیات کے زیرِ اہتمام 9 اور 10 نومبر 2026ء کو 2 دن کا آن لائن مفت (FREE) ”رویتِ ہلال سیشن“ منعقد کیا جا رہا ہے جوکہ روزانہ دوپہر 02:30 بجے سے 03:30 بجے تک جاری رہے گا۔

اس سیشن کے دوران اسلامی بھائیوں کو علمِ فلکیات اور چاند سے متعلق اہم معلومات فراہم کی جائیں گی۔

کورس کے نصاب میں درج ذیل موضوعات شامل ہیں:

٭ چاند نظر آنے کی شرائط ٭سورج و چاند کی جسامت کتنی ہے؟٭نئے چاند کی پیدائش اور چاند کی عمر کی وضاحت٭ سورج اور چاند کا زمین سے فاصلہ ٭چاند دکھائی دینے کے اعتبار سے کبھی مکمل گول یا کبھی کم نظر آنے کی وجوہات٭سورج اور چاند کی گردش اور اس کے دورانیہ۔

سیشن میں جمادی الاخریٰ 1448ھ کا چاند نظر آنے کے امکانات پر تفصیلی پریکٹیکل رپورٹ کے ساتھ اسلامی بھائیوں کی رہنمائی کی جائے گی۔ واضح رہےیہ تمام کلاسز گوگل میٹ (Google Meet) پر آن لائن لی جائیں گی۔

کلاس کا لنک

https://meet.google.com/ymn-gwsg-qwy

نوٹ:کلاس کے دوران اپنے پاس ڈائری اور قلم لازمی رکھیں تاکہ اہم نکات کو نوٹس کی صورت میں محفوظ کیا جا سکے۔سیشن سے متعلق مزید معلومات کے لیے واٹس ایپ نمبر (0343-1164026) پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

اگر آپ کو گوگل میٹ پر کلاس جوائن کرنے کا طریقہ معلوم نہیں ہے، تو آپ اس ویڈیو کے ذریعے سیکھ سکتے ہیں:

ویڈیو لنک

https://youtu.be/bReVxCnrg98?si=3Om8_