انڈونیشیا سے دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں آئے ہوئے علمائے  کرام اور طلبۂ کرام نے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کے ہمراہ حیدرآباد کی کلاتھ مارکیٹ میں علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت کا اہتمام کیا۔

اس دوران علمائے کرام و طلبۂ کرام اور ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے کلاتھ مارکیٹ کی مختلف دوکانوں میں سیکھنے سکھانے کے حلقے لگائے جبکہ کلاتھ مارکیٹ کے چیمبر آف کامرس آفس میں بھی نیکی کی دعوت پیش کی۔

اسی طرح کلاتھ مارکیٹ کی جامع مسجد ستارہ اور شاہی بازار کی جامع مسجد میں مبلغینِ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرے بیانات کئے اور امام صاحبان سے ملاقات کی۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ بالعلماء ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

نبیرۂ اعلیٰ حضرت صاحبزادہ کرنل (ریٹائرڈ) جواد رضا خان صاحب کی گزشتہ روز مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں آمد ہوئی جہاں اُن کی ملاقات استاذُ الحدیث مفتی ہاشم خان عطاری مدظلہ العالی سمیت شعبہ رابطہ بالعلماء کے ذمہ داران سے ہوئی۔

اس موقع پر ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے کرنل (ریٹائرڈ) جواد رضا خان صاحب کو مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کا وزٹ کروایا اور عالمی سطح پر ہونے والی خدماتِ دعوتِ اسلامی کے بارے میں تعارفی ڈاکومنٹری دکھائی۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ بالعلماء، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

آستانہ عالیہ گھمکول شریف کوہاٹ سے پیر انور جنید صاحب اور آستانہ عالیہ مانکی شریف نوشہرہ سے مولانا پیر جنید آمین قادری صاحب  کی دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ آمد ہوئی۔

اس موقع پر ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے دونوں صاحبان کو عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں خوش آمدید کہا اور وہاں موجود مختلف ڈیپارٹمنٹس کا وزٹ کروایا اور ان کے ذریعےہونے والی دینِ متین کی خدمت کے متعلق بریفنگ دی۔

آخر میں پیر انور جنید صاحب اور مولانا پیر جنید آمین قادری صاحب کی رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ مولانا حاجی جنید عطاری مدنی سے ملاقات ہوئی جس میں مختلف امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ (رپورٹ: شعبہ رابطہ بالعلماء ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں ملتان پنجاب سے آئے ہوئے مفتی معین الدین نقشبندی نوری صاحب کی دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میرپور خاص آمد ہوئی جہاں ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے انہیں خوش آمدید کہا۔

اس دوران میر پور خاص کےڈویژن نگران حافظ محمد زین عطاری نے مفتی معین الدین نقشبندی نوری صاحب کو دعوتِ اسلامی کے مختلف ڈیپارٹمنٹس کا تعارف کروایا جس پر انہوں نے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا بالخصوص FGRF ڈیپارٹمنٹ کے تحت ہونے والی خدمتِ خلق کو خوب سراہا۔

مفتی معین الدین نقشبندی نوری صاحب کا کہنا تھا کہ دعوتِ اسلامی جس طریقے سے دینِ متین کی خدمت کر رہی ہے اُس کی مثال نہیں ملتی۔بعدازاں ڈویژن نگران نے مفتی صاحب کو مکتبۃ المدینہ کے کتب و رسائل تحفے میں پیش کئے جبکہ مفتی صاحب نے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں مزید ترقی کے لئے دعا بھی کروائی۔(رپورٹ: سید کامران عطاری ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں حیدرآباد مرشد آباد شریف میں دعوت اسلامی کے صوبائی ذمہ دار مجلس مزارات اولیاء مولانا محمد محب عطاری مدنی ، رابطہ برائے شخصیات جہانزیب عطاری  اور مولانا مزمل عطاری نے مولانا پیر غلام حبیب نقشبندی صاحب اور انکے صاحبزادے پیر محمد زبیر نقشبندی صاحب سے ملاقات کی ۔

ملاقات میں دعوت اسلامی کے شعبہ جات کا تعارف پیش کیا اور صوبائی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ حیدرآباد کے وزٹ کی دعوت پیش کی۔ صوبائی ذمہ دار مولانا محمد محب عطاری نے مفتی قاسم قادری عطاری صاحب کے تحریر شدہ ترجمہ قرآن العرفان مع افہام القرآن تحفتاً پیش کیا۔ مولانا پیر غلام حبیب نقشبندی صاحب نے دعوت اسلامی کے دینی کاموں کو سراہا اور دعاؤں سے نوازا۔(رپورٹ: محمد محب عطاری مدنی مجلسِ رابطہ بالعلماء حیدرآباد ریجن،کانٹینٹ:شعیب احمد عطاری) 


سندھ کی مرکزی درس گاہ پیر جو گوٹھ خیرپور  سے حیدر آباد تشریف لائے ہوئے مفتی دوست علی سکندری صاحب سے شعبہ رابطہ بالعلماء کے صوبائی ذمہ دار مولانا محمد محب عطاری مدنی نے ملاقات کی۔

معلومات کے مطابق مولانا محمد محب عطاری مدنی نے انہیں دعوت اسلامی کے دینی کاموں کے متعلق آگاہی دی نیزمدنی مرکز فیضانِ مدینہ حیدرآباد کا وزٹ کرنے کی دعوت پیش کی جس پر مفتی دوست علی سکندری صاحب نےجلد وزٹ کرنے کی اچھی نیت کااظہار کیا۔ ( کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری مدنی ) 


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام طارق روڈ کراچی کے P.E.C.H.S (پاکستان ایمپلائز کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی) میں موجود عاشقانِ رسول کی عظیم دینی درس گاہ دارالعلوم حنفیہ غوثیہ میں 4 دن پر مشتمل” احکامِ مسجد کورس اور شرائطِ امامت کورس“ کا انعقاد کیا گیا۔

معلومات کے مطابق کورس کی ابتدا میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کےرکن مولانا حاجی محمد عقیل عطاری مدنی نے بیان کے دوران مسجد، عمارتِ مسجد، چندہ اور وقف کے بنیادی وضروری احکام سمجھاتے ہوئے شرعی احکامات کی تربیت کرکے نمازیوں کو ان احکام پر عمل کروانے کی ترغیب دلائی۔

اس کے علاوہ رکنِ شوریٰ نے جو کام مساجد میں کرنا شرعاً منع ہے اُن سے لوگوں کو بچانے، شریعتِ مطہرہ کے مطابق مساجد میں عبادات اور معاملات کی بجاآوری کرنے کا ذہن دیا۔

کورس کی اختتامی نشست میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن مولانا حاجی ابو ماجد محمد شاہد عطاری مدنی نے ”امام کو کیسا ہونا چاہیئے؟“ کے موضوع پر شرکا کی تربیت کی اور انہیں امام کے اوصاف بتائے۔

دورانِ بیان رکنِ شوریٰ نے تجوید و قرأت و حفظِ قرآن اور عالم کورس کرنے والے طلبہ کرام کو اچھی عادات و اخلاق اپنانے کی ترغیب دلائی تاکہ طلبۂ کرام بحیثیت امام معاشرے کا کامیاب فرد بن کر دینِ متین کی خدمت کرسکیں۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

سندھ کے شہر ٹھٹھہ مکلی کے معروف عالم دین مفتی عبد الرحمن ٹھٹھوی صاحب سے شعبہ رابطہ بالعلماء کے صوبائی ذمہ دار مولانا محمد محب عطاری مدنی اور تحصیل نگران نظام الدین عطاری نے ملاقات کی۔

دوران گفتگو انہیں کنزالمدارس بورڈ درس نظامی کے نصاب اور دیگر شعبہ جات کا تعارف پیش کیا اور عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی کا وزٹ کرنے کی دعوت پیش کی ۔انہوں نے دعوت اسلامی کے دینی کاموں کو سراہا اور دعاؤں سے نوازا ۔( کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری مدنی )


دنیا  بھر میں دینی کام کرنے والی سنتوں بھری تحریک دعوت اسلامی کے شعبہ رابطہ بالعلماء کی جانب سے انٹیریئر سندھ کے ذمہ دار مولانا محمد محب عطاری مدنی نے بھان سعیدآباد ویھڑ شریف میں قائم دارالعلوم اشرفیہ مجددیہ کا دورہ کیا ۔

وہاں مہتمم پیر مفتی خلیل جان سرہندی ازہری صاحب اور ان کے صاحبزادے معروف نقشبندی صاحب نیز سجادہ ٔنشین پیر آغافقیرمحمد جان نقشبندی صاحب سمیت دیگر اساتذہ کرام سے ملاقاتیں کیں۔

ذمہ داران نے علمائے کرام کو کنزالمدارس بورڈ ، ماہنامہ فیضانِ مدینہ اور مکتبۃ المدینہ کی مطبوعہ درسی کتب کا تعارف پیش کیا اور ان کوصوبائی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ حیدرآباد کا وزٹ کرنے کی دعوت دی جس پر انہوں نے خدمات دعوت اسلامی کو سراہتے ہوئے جلد دورہ کرنے کی اچھی نیت کا اظہار کیا۔(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری مدنی )


شعبہ  رابطہ بالعلماء دعوت اسلامی کے تحت انٹیریئر سندھ کے ذمہ دار مولانا محمد محب عطاری مدنی نے ڈویژن ذمہ دار مولانا اسلم عطاری کے ہمراہ مفتی عبد العلیم چنہ صاحب( دارالعلوم فخر العلوم سیہون شریف کے مہتمم) اور ان کے صاحبزادے مولانا مفتی ڈاکٹر عبدالحئی سندھی صاحب سمیت مولانا یاسین نقشبندی صاحب اور دیگر اساتذہ کرام سے ملاقات کی۔

دورانِ ملاقات ذمہ داران نے علمائے کرام کو کنزالمدارس بورڈ کا تعارف پیش کیا اور انہیں دعوت اسلامی کی درسی کتب کے بارے میں معلومات دیں ۔

ساتھ ہی ان کے ادارے میں فیضان نماز کورس کروانے کی ترغیب دلائی اور صوبائی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ حیدرآباد کا وزٹ کرنے کی دعوت پیش کی جس پرانہوں نے نیک جذبات کا اظہار کیا۔( کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری مدنی )


پچھلے دنوں شعبہ رابطہ بالعلماء کے تحت  استاذ العلماء شیخ الحدیث مولانا مفتی گل احمد عتیقی صاحب سے مفتی ہاشم خان عطاری المدنی اور طبیب مدنی نے عیادت کی اور ان کی صحت یابی کے لئے دعا فرمائی۔

دوسری جانب حضرت علامہ مولانا مفتی رحمت اللہ صاحب (جامعہ رضویہ لاہور) اور جی سی یونیورسٹی کے عربی لیکچرار حضرت علامہ و مولانا پروفیسر مفتی سلیم رضوی قادری صاحب نے کنزالمدارس بورڈ دعوت اسلامی کا وزٹ کیا اور دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوری کے رکن و کنزالمدارس بورڈ پاکستان کے چیئر مین مولانا حاجی جنید عطاری المدنی صاحب سے ملاقات کی۔( کانٹینٹ:شعیب شاہ عطاری)


پچھلے دنوں شعبہ رابطہ بالعلماء کے ذمہ داران نے مولانا گل احمد عتیقی صاحب کی اسپتال جا کر عیادت کی  اور ان کی جلد صحت یابی کے لئے دعائیں کیں ۔

دوسری جانبدار العلوم صبغت الهدی شاہ پور چاکر میں مفتی ابراہیم قادری صاحب (سکھر) مفتی غلام رسول قاسمی صاحب مولانا راشد محمود رضوی صاحب (لاہور) مولانا حق النبی سکندری صاحب (شاہ پور چاکر ) کے ساتھ نگر ان مجلس شعبہ رابطہ بالعلماء و مزارات اولیاء مولانا طیب مدنی نے مولانا محب مدنی اور جامعۃ المدینہ کے دیگر اساتذہ کے ہمراہ ملاقات کی اور انہیں کنز المدارس ہیڈ آفس وزٹ کی دعوت دی۔

اسی طرح شعبہ رابطہ بالعلماء کے ذمہ داران کی مولانا مہروز مدنی کے ہمراہ مولانا ڈاکٹر عطاء الرحمان صاحب سے ملاقات کی اور دعوت اسلامی کے تحت دنیا بھر میں ہونے والے دینی اور فلاحی کام کے متعلق گفتگو اور دعائے خیر کی (کانٹینٹ:شعیب شاہ عطاری)