عراق سے تشریف لانے والے معزز علمائے کرام ڈاکٹر مشتاق عماد عبد العزیز (رئیس قسم علومِ دین، جامعہ المعارف و رئیس الکلیۃ) اور شیخ ڈاکٹر اسعد عبد العلیم (جمعیۃ رابطۃ العلماء فی العراق و استاد، کلیۃ امامِ اعظم) نے 27 نومبر 2025ء کو فیصل آباد، پنجاب میں قائم دعوتِ اسلامی کے دینی تعلیمی بورڈ کنزالمدارس کا دورہ کیا۔

اس دوران معزز علمائے کرام کی رکنِ شوریٰ و صدر کنزالمدارس بورڈ مولانا محمد جنید عطاری مدنی سے ملاقات ہوئی جس میں انہوں نے کنزالمدارس بورڈ کی عالمی سطح پر ہونے والی تعلیمی معاملات کے مختلف پہلوؤں پر تبادلۂ خیال کیا ۔

آخر میں علمائے کرام نے کنزالمدارس بورڈ کے تمام ڈیپارٹمنٹس کا وزٹ کیا اور ادارے کے مضبوط تعلیمی وانتظامی نظام کو بےحد سراہا جبکہ رکنِ شوریٰ نے علمائے کرام کو تحائف بھی پیش کئے۔(رپورٹ:ابراراحمد کیمرہ مین سوشل میڈیا ڈیپارٹمنٹ کنزالمدارس بورڈ فیصل آباد، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)