ناظم آباد ڈسٹرکٹ، کراچی کے علاقے  گلبرک ٹاؤن میں قائم جامع مسجد الفاروق میں 11 فروری 2026ء کو ”غسلِ میت و کفن کورس “کا انعقاد کیا گیا جس میں نمازی حضرات سمیت دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

اس کورس میں ناظم آباد ڈسٹرکٹ کے ذمہ دار عزیر عطاری نے دینِ اسلام کی تعلیمات کے مطابق غسلِ میت دینے، کفن کاٹنے اور پہنانے کا طریقہ حاضرین کو بتایا نیز غسلِ میت، نمازِ جنازہ و تدفین کی فضیلت و اہمیت کے حوالے سے بیان بھی کیا۔اس موقع پر یوسی نگران کاشف عطاری سمیت دیگر ذمہ دار اسلامی بھائی موجود تھے۔(رپورٹ: شعبہ کفن دفن ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)