محمد شعیب ( درجۂ سادسہ جامعۃُ
المدینہ فیضان حسن و جمال مصطفی کراچی، پاکستان)

دوست کہنے
کو یہ صرف ایک لفظ ہے لیکن دیکھا جائے تو ہماری زندگی کا ایک حصہ اس پر مشتمل ہوتا
ہے۔ ہر شخص کا زندگی میں کوئی نہ کوئی دوست ہوتا ہے۔پھر دوست اچھے بھی ہوتے ہیں
اور برے بھی ۔لیکن اچھے دوست اللہ پاک
کی بڑی نعمت ہیں ۔جس طرح والدین اور اولاد کے کچھ حقوق ہوتے ہیں اسی طرح دوست کے
بھی کچھ حقوق ہوتے ہیں ان میں سے چند ذکر کئے جا رہے ہیں:
(1) ذکر اللہ کی ترغیب : دوست کے حقوق سے ہے کہ
وہ اپنے دوست کو ذکر اللہ کی ترغیب دلائے کہ صحابہ
کرام نے عرض کی:یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کون سا
ساتھی اچھا ہے؟ارشاد فرمایا: اچھا ساتھی وہ ہے کہ جب تو خدا کو یاد کرے تو وہ تیری
مدد کرے اور جب تو بھولے تو وہ یاد دلائے۔ (رسائل ابن ابی الدنیا،کتاب الاخوان،باب
من امر بصحبتہ و رغب فی اعتقاد موددتہ،161/8،حدیث:42)
(2) بری صحبت و گناہ سے
روکنا:دوست کے حقوق سے ہے کہ وہ اسے بری صحبت سے روکے کیونکہ بسا اوقات یہ صحبت گمراہ کردیتی ہے کہ اللہ پاک کا فرمان ہے: ﴿ یٰوَیْلَتٰى لَیْتَنِیْ لَمْ
اَتَّخِذْ فُلَانًا خَلِیْلًا(۲۸) لَقَدْ اَضَلَّنِیْ عَنِ الذِّكْرِ بَعْدَ اِذْ
جَآءَنِیْؕ-وَ كَانَ الشَّیْطٰنُ لِلْاِنْسَانِ خَذُوْلًا(۲۹)﴾ ترجمۂ کنزُالعِرفان: ہائے میری بربادی! اے کاش کہ میں نے
فلاں کو دوست نہ بنایا ہوتا، بےشک اس نے مجھے بہکادیا میرے پاس آئی ہوئی نصیحت سے اور
شیطان آدمی کو بے مدد چھوڑ دیتا ہے ۔ (پ19،الفرقان :28)
(3) راز داری
کرنا: دوست کے حقوق سے ہے کہ اس کے راز کو چھپائے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم
نے فرمایا:دو شخصوں کا آپس میں بیٹھنا امانت ہے ان میں سے کسی کےلئے حلال نہیں کہ
اپنے ساتھی کی ایسی بات (لوگوں کے سامنے) ظاہر کرے جس کا ظاہر ہونا اسے پسند نہ ہو
۔ (الزہد لابن المبارک، باب ما جاء فی الشح، ص 240 ، حدیث 4880)
(4) بہترین
مشورہ دینا:دوست کے حقوق سے ہے کہ اگر وہ کسی چیز کہ بارے میں مشورہ مانگے تو وہ
بہترین مشورہ دے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے:جو اپنے بھائی کو جان
بوجھ کر غلط مشورہ دے تو اس نے اپنے بھائی کے ساتھ خیانت کی۔(ابو داؤد،ج 3 ،ص 449
،حدیث:3657)
(5) مدد کرنا
:دوست کے حقوق سے ہے کہ وہ مشکلات میں اس کی مدد کرے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ
وسلم کا فرمان ہے: تم میں سے جو کوئی اپنے بھائی کو نفع پہنچا سکتا ہے تو اسے نفع
پہنچائے ۔(مسلم،ص 931،حدیث:5731) اللہ تعالی
ہمیں بہترین دوست عطا فرمائے اور
ہمیں دوسروں کے لئے بہترین دوست بننے کی توفیق دے۔(آمین)
محمد مظہر قادری( درجۂ سادسہ جامعۃُ
المدینہ جوہر ٹاؤن لاہور ، پاکستان)

اسلامی تعلیمات میں آخرت
سنوارنے کے ساتھ ساتھ دنیا سُدھارنے اور معاشرے کو بہتر بنانے کے روشن اُصول بھی
موجود ہیں۔ انہیں میں سے ایک واضح اُصول تکریمِ مسلم یعنی مسلمان کی عزت کرنا ہے
جس کے لئے بطورِ خاص گالی گلوچ ، بہتان تراشی ، غیبت اور عیب جُوئی وغیرہ سے ممانعت
اسلامی شریعت کی ہدایات میں شامل ہیں۔ عیب جُوئی کا مرض ایک وائرس کی طرح معاشرے میں
پھیلتا چلا جارہا ہے ، خود کو بُھول کر دوسروں کے عیبوں کی تلاش طبیعت میں شامل
ہوتی جارہی ہے جبکہ اللہ پاک نےدوسروں کی برائیاں تلاش کرنےسے منع
فرمایا ہے : وَ لَا تَجَسَّسُوْا تَرجَمۂ کنزالایمان : اور عیب
نہ ڈھونڈو۔(پ26 ،الحجرات: 12) صدرُ الْافاضِل سیِّد مفتی محمد نعیمُ
الدّین مُراد آبادی رحمۃ اللہ علیہ اِس
آیت کے تحت لکھتے ہیں : یعنی مسلمانوں کی عیب جوئی نہ کرو اور اُن کے چُھپے حال کی
تلاش میں نہ رہو ، جسے اللہ نے اپنی سَتّاری سے چُھپایا۔(خزائن العرفان ،
ص 950 ملخصاً)
اللہ پاک نے دوسروں کے عیبوں
کو تلاش کر نے سے واضح طور پر منع کیا اور آقا علیہ الصَّلٰوۃُ والسَّلام نے بھی
کسی کے عیبوں کو اُچھالنے اور لوگوں میں عام کرنے کی مذمّت فرمائی ہے۔روایت ہے
حضرت ابوہریرہ سے فرماتے ہیں فرمایا رسولُ اللہ صلی الله علیہ وسلم
نے کہ اپنے کو بدگمانی سے بچاؤ کہ بدگمانی بدترین جھوٹ ہے اور نہ تو عیب جوئی کرو
نہ کسی کی باتیں خفیہ سنو اور نہ ایک دوسرے سے حسد و بغض کرو نہ ایک دوسرے کی غیبت
کرو اور اے اللہ کے
بندو بھائی بھائی ہوجاؤ اور ایک روایت میں ہے اور نہ نفسانیت کرو ۔ (مسلم، بخاری)
کسی میں برے کام کی تلاش کرنا اور اس میں کوئی برائی ملے تو میں اسے بدنام کرنا
دونوں حرام ہیں۔ حدیث شریف میں ہے کہ مبارک ہو کہ جسے اپنے عیبوں کی تلاش دوسروں کی
عیب جوئی سے باز رکھے۔ (مرقات) یعنی وہ اپنے عیب ڈھونڈنے میں ان سے توبہ کرنے میں
ایسا مشغول ہو کہ اسے دوسروں کے عیب ڈھونڈنے کا وقت ہی نہ ملے۔ ایک اور حدیث پاک
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسولُ اللہ صلی الله علیہ وآلہ
وسلم نے فرمایا کیا جانتے ہو غیبت کیا ہے؟ سب نے عرض کیا اللہ رسول ہی خوب جانیں ،فرمایا: تمہارا
اپنے بھائی کا ناپسندیدہ ذکر کرنا، عرض کیا گیا
فرمایئے تو اگر میرے بھائی میں وہ عیب ہو جو میں کہتا ہوں فرمایا اگر اس میں وہ ہو
جو کہتا ہے تو تو نے اس کی غیبت کی اور اگر اس میں وہ نہ ہو جو تو کہتا ہے تو تونے
اسے بہتان لگایا۔ (مسلم)
اور ایک روایت میں ہے کہ
جب تو اپنے بھائی کا وہ عیب بیان کرے جو اس میں ہے تو تو نے اس کی غیبت کی اور اگر
تو وہ کہے جو اس نے نہ کیا ہو تو تو نے اسے بہتان لگایا۔ اس کی شرح میں ہے : کسی
کے خفیہ عیب اس کے پس پشت بیان کرنا عیب خواہ جسمانی ہوں یا نفسانی دنیاوی یا دینی
یا اس کی اولاد کے یا بیوی کے یا گھر کے خواہ زبان سے بیان کرو یا قلم سے یا اشارے
سے،غرض کسی طرح سے لوگوں کو سمجھادو حتی کہ کسی لنگڑے یا ہکلے کی پس پشت نقل
کرنا،لنگڑاکر چلنا یا ہکلاکر بولنا سب کچھ غیبت ہے یہ فرمان بہت وسیع ہے۔(مرقات)
اللہ پاک
ہمیں عیب جوئی سے محفوظ فرمائے اپنی دنیا و آخرت سنوارنے کی توفیق سعید عطا فرمائے۔
اللہ پاکہمیں
سچا پکا عاشق رسول بنائے اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے فرامین پر عمل کرنے
والا بنائے۔ امین

دعوتِ
اسلامی کے شعبہ تعلیم کے تحت سندھ ایگریکلچر یونیورسٹی ٹنڈوجام میں ”سیرت النبی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کانفرنس“ کا
انعقاد کیا گیا جس میں یونیورسٹی کے پرنسپلز، پروفیسرز، لیکچرار اور اسٹوڈنٹس سمیت
مختلف شخصیات نے شرکت کی۔
رکنِ
شوریٰ مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیااور اللہ پاک کے آخری
حضرت محمد مصطفٰے صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے متعلق
گفتگو کی۔ اس موقع پر رکن شوریٰ قاری ایاز عطاری اور دیگر ذمہ داران دعوت اسلامی
بھی موجود تھے۔

دعوت
اسلامی کے شعبہ پروفیشنلز فورم محمد ثوبان عطاری 17 اکتوبر 2023ء کو آڈیٹوریم
قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ای کامرس اینڈ آئی ٹی پروفیشنلز Meetup
ہوا جس میں آئی ٹی پروفیشنلز اور دیگر شعبے سے وابستہ افراد نے شرکت کی۔
نگران
مجلس شعبہ پروفیشنلز فورم محمد ثوبان عطاری ” Explore
You Why “ کے موضوع پر
گفتگو کی۔

دعوت
اسلامی کے شعبہ پروفیشنلز فورم 18 اکتوبر 2023ء کو شیخ زید ہسپتال لاہور میں
اجتماع میلاد کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈاکٹرز، میڈیکل اسٹوڈنٹس اور ہسپتال کے
دیگر اسٹاف نے شرکت کی۔
نگران
مجلس شعبہ پروفیشنلز محمد ثوبان عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور خدمتِ انسانیت
کے متعلق گفتگو کی۔

دعوتِ
اسلامی کے شعبہ پروفیشنلز فورم کے تحت 16 اکتوبر 2023ء کو چیمبر آف کامرس کانفرنس
ہال سیالکوٹ میں آئی ٹی اینڈ ای کامرس پروفیشنلز Meet-Up
ہوا جس میں آئی ٹی کے شعبے سے وابستہ افراد اور دیگر عاشقان رسول نے شرکت کی۔
نگران
مجلس شعبہ پروفیشنلز محمد ثوبان عطاری نے سنتو ں بھرا بیان کیا اور بہترین زندگی
گزارنے کے حوالے سے کلام کیا۔

پچھلے
دنوں دعوت اسلامی کے شعبہ پروفیشنلز فورم و ڈیسکون انجینئرنگDescon
Engineering کمپنی کے زیر اہتمام سالانہ اجتماع میلاد کا
انعقاد کیا گیا جس میں کمپنی کے عہدیداران اور دیگر اسٹاف نے شرکت کی۔
نگران
مجلس شعبہ پروفیشنلز فورم محمد ثوبان عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے سیرتِ
مصطفٰے صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے متعلق
کلام کیا ۔

8
اکتوبر 2023ء کو دعوتِ اسلامی کے شعبہ پروفیشنلز فورم کے تحت جامع مسجد سکینہ
قذافی اسٹیڈیم لاہور میں اجتماع میلاد کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف شعبے سے
وابستہ افراد اور دیگر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔
نگران
مجلس شعبہ پروفیشنلز فورم محمد ثوبان عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیااور سیرت مصطفٰے
صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم پر گفتگو
کرتے ہوئے شرکا کو سنت نبوی صلَّی اللہ علیہ
واٰلہٖ وسلَّم
کے مطابق زندگی گزارنے کی ترغیب دلائی۔

پچھلے
دنوں دعوت اسلامی کے شعبہ پروفیشنلز فورم کے تحت مدنی مرکز فیضان مدینہ فیصل آباد
میں پروفیشنلز اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف کمپنیز کے C.E.O,s
اور I.Tپروفیشنلز
نے شرکت کی۔
نگران
مجلس شعبہ پروفیشنلز فورم محمد ثوبان عطاری نے ”دنیا میں آنے کا مقصد“ اور فری
لانسنگ کے ذریعے آپ کیسے کامیاب بن سکتے ہیں؟ اس حوالے سے گفتگو کی۔محمد ثوبان
عطاری نے یہ بھی بتایا کہ مستقل مزاجی کامیابی کی کنجی ہے۔ اگر آپ کسی بھی فیلڈ
میں مستقل مزاجی کے ساتھ نہیں چل رہے تو ایسے لوگوں کے ساتھ مل جائے جو مستقل مزاج
ہوں۔
جوہر ٹاؤن میں اجتماع میلاد کا انعقاد ، حاجی یعفور
رضا عطاری نے بیان کیا

دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام 17 اکتوبر 2023ء کو جوہر ٹاؤن K/بلاک
میں اجتماع میلاد کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف شعبے سے وابستہ افراد و شخصیات
اور دیگر عاشقان رسول نے شرکت کی۔
رکنِ
شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری نے آقا کریم صلَّی
اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم اور آپ کے جدِّ امجد حضرت سیدنا ابراہیم علیہ السلام کی سیرت پر
گفتگو کرتے ہوئے لوگوں کو ان کی تعلیمات کے بارے میں بتایا۔

18
اکتوبر 2023ء کو دعوتِ اسلامی کے نگران پاکستان مشاورت و رکنِ شوریٰ حاجی محمد
شاہد عطاری نے رکن شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری اور دیگر ذمہ داران و عاشقانِ رسول
کے ہمراہ لاہور میں حضور داتا گنج بخش رحمۃُ
اللہِ علیہ
کے مزار شریف پر حاضری دی۔
حاضرین
نے صاحبِ مزار کے ایصالِ ثواب کے لئے فاتحہ
خوانی کی اور ان کے وسیلے سے بارگاہِ ربُّ العزت میں دعائیں مانگی۔

دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام 18 اکتوبر 2023ء کو سلاٹر ہاؤس لاہور میں اجتماع میلاد کا
انعقاد کیا گیا جس میں متعلقہ شعبہ سے
وابستہ افراد اور دیگر عاشقانِ رسول سمیت ذمہ داران دعوت ِاسلامی نے شرکت کی۔
رکن
شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری نے سنتوں بھرا بیان کی اور شرکا کو سنت نبوی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم پر عمل کرتے
ہوئے حلال کمانے اور حلال کھانے کی ترغیب دلائی۔