گزشتہ روز افریقی ممالک کینیا (Kenya) اور الجزائر (Algeria)سے تشریف لائے ہوئے معزز علمائے کرام نے فیصل آباد، پنجاب میں قائم دعوتِ اسلامی کے دینی تعلیمی بورڈ کنزالمدارس کا دورہ کیا جہاں اُن کی ملاقات رکنِ شوریٰ و صدر کنزالمدارس بورڈ مولانا حاجی محمد جنید عطاری مدنی سمیت دیگر اراکین سے ہوئی۔

اس ملاقات میں علمائے کرام اور رکنِ شوریٰ نے دینی تعلیم کے فروغ، عالمی سطح پر ہونے والے تعلیمی اداروں کے نظام اور تعلیمی معاملات کے مختلف پہلوؤں پر تبادلۂ خیال کیا ۔

اسی دوران علمائے کرام کے وفد نے کنزالمدارس بورڈ کے تمام ڈیپارٹمنٹس کا تفصیلی جائزہ لیا اور ادارے کے مضبوط تعلیمی و انتظامی نظام کو بےحد سراہا۔

آخر میں رکنِ شوریٰ و صدر کنزالمدارس بورڈ مولانا حاجی جنید عطاری مدنی نے معزز علمائے کرام کو دینی کتابیں تحفے میں پیش کیں جس پر انہوں نے خوشی کا اظہار کیا۔(رپورٹ:ابراراحمد کیمرہ مین سوشل میڈیا ڈیپارٹمنٹ کنزالمدارس بورڈ فیصل آباد، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)