13 رمضان المبارک, 1447 ہجری
26
فروری 2026ء کو دعوتِ اسلامی کے تعلیمی شعبے فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز کے تحت راولپنڈی،
پنجاب میں ایک میٹنگ ہوئی جس میں راولپنڈی برانچ کے اسٹاف نے شرکت کی۔
اس میٹنگ
میں نگرانِ شعبہ مولانا یاسر عطاری مدنی نے رمضان عطیات پر کلام کیا اور اب تک کی کارکردگی کا جائزہ لیا نیز عطیات میں مزید اضافہ کرنے کی ترغیب دلاتے
ہوئے دعوتِ اسلامی کے لئے زیادہ سے زیادہ عطیات جمع کرنے کا ذہن دیا۔
علاوہ ازیں
تمام اسٹاف نے شعبے کے کاموں میں مزید بہتری لانے اور دعوتِ اسلامی کے جملہ
اخراجات کے لئے زیادہ سے زیادہ عطیات جمع کرنے کی اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ:محمد
وقار یعقوب عطاری مدنی برانچ منیجر شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی ، کانٹینٹ:غیاث الدین
عطاری)
Dawateislami