مجلس خدام المساجدکا تعارف
مجلس
خدام المساجدکا تعارف
اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عاشقانِ رسول کی
مدنی تحریک دعوتِ اسلامی تقریبا 107سے زائد شعبہ جات میں مدنی کام کررہی ہے، ان
مجالس میں ایک ’’مجلس خدام المساجد ‘‘بھی ہے۔اس مجلس کے تحت جن علاقوں میں
مساجد کی حاجت ہوتی ہے وہاں مساجد قائم کی جاتی ہیں، نیز ان کی آبادکاری یعنی
وہاں ائمہ ومؤذنین وخطباء کی تقرری اور ان کے مشاہروں کی ترکیب بھی اسی مجلس کے
تحت ہوتی ہے۔ یہ مجلس دراصل امیر اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہکی
مساجد سے الفت ومحبت کا نتیجہ ہے، آپ کا یہ درد ہے کہ مساجد کو آباد کیا جائے،
اس کا اندازہ اس بات سے بھی لگایا جاسکتا ہے کہ آپ نے ’’دعوتِ اسلامی‘‘ کو مسجد
بھرو تحریک قرار دیا ہے۔آپ وقتاً فوقتاً ہفتہ وار اجتماعات ومدنی مذاکروں میں
مساجد کو آباد کرنے کی ترغیب دلاتے ہی رہتے ہیں۔کاش ہم بھی امیر اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ
الْعَالِیَہ کی مدنی
سوچ کے مطابق مساجد بنانے اور لوگوں پر انفرادی کوشش کرکے مساجد کو آباد کرنے
والے بن جائیں۔