دعوتِ اسلامی کا مفت آن لائن ”توقیت و فلکیات
کورس“ 25 نومبر سے شروع
ہوگا
شعبہ فلکیات دعوتِ اسلامی کے تحت درسِ نظامی کے
طلبۂ کرام، علمائے کرام اور میٹرک پاس اسٹوڈنٹس کے لیے توقیت، فلکیات اور جغرافیہ
سیکھنے کا سنہری موقع فراہم کیا جا رہا ہے۔
شعبے کی
جانب سے آن لائن ”توقیت و فلکیات کورس“ کے انعقاد کا اعلان کیا گیا ہے جو
کہ مکمل طور پر مفت ہوگا اور اس کی کلاسیں آن لائن گوگل میٹ (Google Meet) کے ذریعے منعقد کی جائیں گی۔
کورس
کا دورانیہ، اوقات اور تاریخ:
کورس کا
آغاز 25 نومبر 2026ء سے ہوگا جو 24 دسمبر 2026ء تک جاری رہے گا اور کلاس کی ٹائمنگ دوپہر 2:15 سے 3:00 بجے تک ہوگی جبکہ ہفتہ وار تعطیل اتوار ہوگی۔
اس کورس میں آپ کیا سیکھ
سکتے ہیں؟:
٭نماز
اور سحر و افطار کے اوقات نکالنے کے طریقے٭ 6 ماہ کا دن اور 6 ماہ کی رات کہاں اور کیوں ہوتی ہے؟٭دن اور رات کیسے بنتے
ہیں اور چھوٹے بڑے کیوں ہوتے ہیں؟٭ کمپاس
کیسے کام کرتا ہے اور اس کے استعمال کا طریقہ٭ رمضان کبھی سردی اور کبھی گرمی میں کیوں آتا ہے؟٭رؤیتِ ہلال (چاند دیکھنے کے احکام و سائنسی اصول) اور اس کے علاوہ بہت کچھ۔
کتاب اور نصاب:
یہ مکمل کورس کتاب ”نصابِ توقیت“ سے
پڑھایا جائے گالہٰذا بروقت کتاب حاصل کر لیں۔
سرٹیفیکیٹ
اور داخلہ:
کورس کامیابی سے مکمل کرنے والے طلبہ کو
سرٹیفیکیٹ بھی دیا جائے گا۔
داخلے
اور دیگر تفصیلات کے لیے اس نمبر پر رابطہ کیا جاسکتا ہے، واٹس ایپ نمبر: 0343-1164026۔(رپورٹ: شعبہ فلکیات دعوتِ اسلامی
، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
شعبہ فلکیات کے تحت ”Astronomy Course“ (لیول 2) کا آغاز 23 نومبر سے ہوگا
دعوتِ اسلامی کے شعبہ فلکیات کے زیرِ اہتمام ”Astronomy Course“ کے دوسرے لیول
کا باقاعدہ آغاز کیا جا رہا ہے۔
علمِ
فلکیات کے شائقین کے لیے یہ ایک اہم موقع ہے، جہاں وہ اس علم کی گہرائیوں کو سمجھ
سکیں گے۔ یہ ایک مکمل طور پر مفت آن لائن کورس ہے جس کی کلاسیں گوگل میٹ پلیٹ فارم پر منعقد ہوں گی۔
کورس کا انعقاد اور تاریخ:
ذرائع سے ملنے والی معلومات کے مطابق، اس کورس
کا آغاز ان شاء اللہ الکریم 23 نومبر 2026ء کو ہوگا جبکہ کورس کے
نصاب اور اس کے اہم موضوعات کی تفصیل کچھ یوں ہے۔
دوسرے لیول میں شرکا کو درج ذیل اہم موضوعات پر
مہارت فراہم کی جائے گی:
٭نمازوں کے اوقات کا تعین: پانچوں نمازوں کے اوقات کو جدید اور تحقیقی
انداز میں معلوم کرنے کی عملی تربیت۔
٭کیلکولیشن: دنیا کے ان خطوں کی کیلکولیشن جہاں چھ ماہ کا دن اور چھ
ماہ کی رات ہوتی ہے ۔
٭فجر و عشا کے اوقات: ان مقامات اور حالات کا علم جہاں فجر و عشا کا وقت نہیں
آتا اور اسے معلوم کرنے کا فارمولا۔
٭ناٹیککل المینیک: ناٹیکل المینیک (Nautical Almanac) کے استعمال کا طریقہ۔
٭بروج اور ابجد: بروج معلوم کرنے کا طریقہ اور
علمِ ابجد کا استعمال۔
داخلے
کی شرائط: اس کورس میں صرف وہی
طلبہ داخلے کے اہل ہوں گے جنہوں نے ”Astronomy Course“ کے پہلے لیول
میں کم از کم 70 فیصد نمبر حاصل کیے ہیں نیز ایسے طلبہ جن کے نمبر 70 فیصد سے کم ہیں،
انہیں ہدایت کی گئی ہے کہ وہ دوبارہ ٹیسٹ دینے کے لیے جلد از جلد رابطہ فرمائیں،
تاکہ وہ بھی اس علمی سفر میں شامل ہو سکیں۔
شعبہ فلکیات دعوتِ اسلامی کا دو روزہ آن لائن ”رویتِ
ہلال سیشن“آج سے شروع ہوگا
دعوتِ اسلامی کے شعبہ فلکیات کے زیرِ اہتمام 9
اور 10 نومبر 2026ء کو 2 دن کا آن لائن مفت (FREE) ”رویتِ ہلال سیشن“ منعقد کیا جا رہا ہے جوکہ روزانہ دوپہر 02:30
بجے سے 03:30 بجے تک جاری رہے گا۔
اس
سیشن کے دوران اسلامی بھائیوں کو علمِ فلکیات اور چاند سے متعلق اہم معلومات فراہم
کی جائیں گی۔
کورس کے
نصاب میں درج ذیل موضوعات شامل ہیں:
٭ چاند
نظر آنے کی شرائط ٭سورج و چاند کی جسامت کتنی ہے؟٭نئے چاند کی پیدائش اور چاند کی
عمر کی وضاحت٭ سورج اور چاند کا زمین سے
فاصلہ ٭چاند دکھائی دینے کے اعتبار سے کبھی مکمل گول یا کبھی کم نظر آنے کی وجوہات٭سورج اور چاند کی
گردش اور اس کے دورانیہ۔
سیشن
میں جمادی الاخریٰ 1448ھ کا چاند نظر آنے کے امکانات پر تفصیلی پریکٹیکل رپورٹ کے
ساتھ اسلامی بھائیوں کی رہنمائی کی جائے گی۔ واضح رہےیہ تمام کلاسز گوگل میٹ (Google Meet) پر آن لائن لی جائیں گی۔
کلاس کا لنک
https://meet.google.com/ymn-gwsg-qwy
نوٹ:کلاس کے دوران اپنے پاس ڈائری اور قلم لازمی رکھیں تاکہ اہم نکات کو نوٹس
کی صورت میں محفوظ کیا جا سکے۔سیشن سے متعلق مزید معلومات کے لیے واٹس ایپ نمبر (0343-1164026) پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔
اگر آپ کو گوگل میٹ پر کلاس جوائن کرنے کا طریقہ
معلوم نہیں ہے، تو آپ اس ویڈیو کے ذریعے سیکھ سکتے ہیں:
ویڈیو لنک
دارالافتاء سیلانی کے مہتمم مفتی وسیم اختر
المدنی سے ملاقات، متخصصین کے لیے فلکیات کورس کی اجازت
دینی و سائنسی علوم کے مابین مطابقت اور جدید و
قدیم تحقیقات سے آراستہ کرنے کے سلسلے میں دعوتِ اسلامی کے شعبہ فلکیات و شعبہ رابطہ
بالعلماء کے وفد نے جامعہ فیضانِ شریعت اور دارالافتاء سیلانی کے علماء و مفتیانِ
کرام سے اہم ملاقات کی۔
تفصیلات کے مطابق کراچی سٹی کے ذمہ دار سید تحسین
شاہ عطاری مدنی اور نگرانِ شعبہ فلکیات مولانا وسیم عطاری مدنی سمیت دیگر اراکین
نے ملاقات کے دوران شعبہ فلکیات کے تعارف اور دعوتِ اسلامی کے تحت مختلف اداروں میں
جاری مختصر”فلکیات کورس“ کے حوالے سے تبادلۂ خیال کیا ۔
اس موقع پر دارالافتاء سیلانی کے مہتمم مفتی وسیم
اختر المدنی صاحب نے دعوتِ اسلامی کی فلکیاتی و سائنسی خدمات کو سراہا۔ انہوں نے
جامعہ فیضانِ شریعت کے کم و بیش 109 متخصصین (یعنی تخصص کرنے والوں) کو
دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام یہ مختصر ”فلکیات کورس“کروانے کی باقاعدہ اور
بخوشی اجازت مرحمت فرمائی۔(رپورٹ:
شعبہ فلکیات دعوتِ اسلامی، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
دعوتِ اسلامی کے شعبہ فلکیات کے مطابق سورج سال
میں دو مرتبہ (21 مارچ اور 23 ستمبر) کو شمال اور جنوب کے درمیان یعنی خطِ استواء (Equator) پر آتا ہے۔ لہٰذا ان دو ایام میں نجومی اعتبار سے دنیا بھر میں دن اور رات بالکل برابر
ہوتے ہیں یعنی 12 گھنٹے کا دن اور 12 گھنٹے
کی رات ہوتی ہے۔
شعبہ فلکیات کی تفصیلات کے مطابق:
٭سورج 6 ماہ (21 مارچ سے 23 ستمبر تک) شمالی دنیا
میں رہتا ہے۔ اس دوران پاکستان سمیت شمالی دنیا میں دن بڑے، راتیں چھوٹی اور گرمی
کا موسم ہوتا ہے۔
٭جب سورج 6 ماہ (23 ستمبر
سے 21 مارچ تک) جنوبی دنیا میں
جاتا ہے، تو اس وقت جنوبی دنیا کے دن بڑے، راتیں چھوٹی اور گرمی کا موسم ہوتا ہے۔(رپورٹ: شعبہ فلکیات دعوتِ اسلامی، کانٹینٹ:غیاث الدین
عطاری)
رواں ماہ 27 اور 28 اگست 2026ء کی درمیانی رات
دنیا کے متعدد حصوں میں 96.2 فیصد ”جزوی چاند گرہن“ (Partial Moon Eclipse) دیکھا جا سکے گا۔ ماہرینِ فلکیات کے مطابق یہ گرہن شمالی
و جنوبی امریکہ اور افریقہ کے تمام حصوں جبکہ ایشیا کے کچھ علاقوں میں نمایاں ہوگا
۔
گرین وچ (GMT) ٹائم کے مطابق یہ گرہن 28 اگست 2026ء کو 02:34 پر شروع
ہو کر 05:52 پر اختتام پذیر ہوگا۔
٭چاند گہن کب ہوتا ہے:چاند گرہن اس وقت رونما ہوتا ہے جب زمین سورج اور چاند کے درمیان میں آ جاتی ہے جس سے زمین کا سایہ چاند پر پڑتا ہے اور وہ بے
نور ہو جاتا ہے، اسے چاند گرہن (Moon Eclipse) کہتے ہیں٭چاند
گہن کی اقسام: ”چاند گہن“مکمل (Total) بھی ہوتا ہے اور جزوی (Partial)بھی٭ سائے کی
دو اقسام ہیں:ہلکا سایہ (Penumbra): یہ سایہ عام آنکھ سے واضح نظر نہیں آتا۔گہرا
سایہ (Umbra): یہ سایہ بالکل واضح ہوتا ہے جسے عام آنکھ سے دیکھا
جا سکتا ہے۔
چاند گہن کی نماز
جدید سائنس دونوں قسموں پرگہن کا اطلاق کرتی ہے لیکن جس گہن پر نماز مستحب ہے
وہ گہرے سائے والا گہن (Umbral Eclipse) ہے۔مسئلہ :
سورج گہن کی نماز سُنَّتِ مُؤَکَّدہ اور چاند گہن کی نمازمُستَحَب ہے ۔ (دُرِّمُختار،3/ 80 دار المعرفۃ بیروت)
مختلف ممالک میں
چاند گہن کے آغاز و اختتام کے اوقات
|
Time Zones |
Countries |
Partial Eclipse Begin |
Partial Eclipse end |
|
28th Aug |
|
||
|
GMT+3:00 |
Tanzania,
Kenya, Saudi Arabia etc |
05:34 |
Sunrise |
|
GMT+2:00 |
South
Africa, France, Norway etc |
04:34 |
Sunrise |
|
GMT
+1:00 |
UK,
Portugal, Morocco etc. |
03:34 |
06:52 |
|
GMT
+0:00 |
Ghana, Mauritania, Iceland etc. |
02:34 |
05:52 |
|
GMT
-1:00 |
Greenland |
01:34 |
04:52 |
|
27th
Aug |
|
||
|
GMT
-3:00 |
Brazil
(Brasilia) |
23:34 |
02:52 (Next day) |
|
GMT
-4:00 |
Toronto
(Canada), New
York (USA) |
22:34 |
01:52 (Next day) |
|
GMT
-5:00 |
Texas (USA), Peru |
21:34 |
00:52 (Next day) |
|
GMT
-6:00 |
Mexico
City (Mexico) |
20:34 |
23:52 |
|
GMT
-7:00 |
California
(USA) |
19:34 |
22:52 |
|
GMT -8:00 |
Alaska
(USA) |
Sunset |
21:52 |
نوٹ : پاکستان میں یہ گہن نظر نہیں آسکے گا۔
گرہن اور حاملہ خواتین
سورج یا چاند گرہن کے حاملہ عورت پر کسی قسم کے منفی اثرات نہیں پڑتے لہذا توہمات سے بچیں اور ان مواقع پر توبہ و استغفاراورنمازکا اہتمام کریں۔
مکمل
سورج گرہن
(Total Solar Eclipse)
12
2026/August
سورج
گرہن اللہ پاک کی نشانیوں میں سے ایک نشانی ہے۔
الحدیث: قال قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ”إِنَّ الشَّمْسَ وَالْقَمَرَ
لاَ يَخْسِفَانِ لِمَوْتِ أَحَدٍ وَلاَ لِحَيَاتِهِ، وَلَكِنَّهُمَا آيَتَانِ مِنْ
آيَاتِ اللَّهِ يُرِيهِمَا عِبَادَهُ، فَإِذَا رَأَيْتُمْ ذَلِكَ فَافْزَعُوا
إِلَى الصَّلاَةِ“
ترجمہ : سورج
اور چاند کسی کی موت وحیات سے بے نور نہیں ہوتے۔ وہ دو نشانیاں ہیں اللہ کی
نشانیوں میں سے، اللہ اپنے بندوں کو دکھلاتا ہے، جب تم یہ گرہن دیکھو تو نماز کی
طرف جلدی کرو۔
ان مواقع پر
توبہ استغفاراورنمازکا اہتمام کرنا چاہئے سورج گرہن کی نماز ادا کرنا سنت مؤکدہ
ہے۔مکروہ وقت میں سورج گہن واقع ہو تو صرف ذکر و اذکار کرینگے۔
سائنسی اعتبار سے سورج گرہن اس وقت لگتا ہے جب
سورج اور زمین کے درمیان چاند حائل ہو جاتا ہے جس کی وجہ سے سورج کی روشنی بعض
اوقات مکمل طور پر اور بعض اوقات جزوی طور پر ماند پڑ جاتی ہے۔
12
اگست 2026 بروز بدھ مکمل سورج گرہن ہوگا
جو گرین وچ مین ٹائم سے 15:34 پر شروع ہوکر 17:46پر عروج کو پہنچے گا جبکہ 19:58
پر سورج گرہن کا اختتام ہوگا ۔
یہ گرہن مغربی یورپ، شمال مغربی افریقہ اور
شمالی امریکہ کے اکثر حصوں میں دیکھا جا سکے گا۔
گرہن کے حاملہ
عورت پر کسی قسم کے کوئی منفی اثرات نہیں پڑتے۔
نوٹ:یہ
سورج گرہن پاکستان میں نہیں دیکھا جاسکے
گا۔
جن
ممالک میں مکمل یا جزوی سورج گرہن ہوگاان
میں بعض کے نام اور گرہن کے اوقات درج ذیل ہیں:
|
No |
Country |
City |
…….. % |
Start Time |
End Time |
|
1 |
Spain |
Madrid |
100 |
19:37 |
Sunset |
|
2 |
Iceland |
Reykjavik |
100 |
16:47 |
18:48 |
|
3 |
Algeria |
Algiers |
96 |
18:43 |
Sunset |
|
4 |
Portugal |
Lisbon |
95 |
18:39 |
20:29 |
|
5 |
France |
Paris |
92 |
19:22 |
21:09 |
|
6 |
U.K |
London |
91 |
18:17 |
20:06 |
|
7 |
Netherland |
Amsterdam |
88 |
19:16 |
21:03 |
|
8 |
Germany |
Frankfurt |
88 |
19:20 |
Sunset |
|
9 |
Denmark |
Copenhagen |
84 |
19:10 |
Sunset |
|
10 |
Norway |
Oslo |
83 |
19:03 |
20:49 |
|
11 |
Moroco |
Marakesh |
83 |
18:52 |
Sunset |
|
12 |
Poland |
Warsaw |
82 |
19:15 |
Sunset |
|
13 |
Greenland |
Nuuk |
79 |
15:30 |
17:39 |
|
14 |
Italy |
Rome |
69 |
19:33 |
Sunset |
|
15 |
Hungary |
Budapest |
56 |
19:23 |
Sunset |
|
16 |
Canada |
Ottawa |
16 |
12:50 |
14:34 |
|
17 |
U.S.A |
New york |
09 |
13:08 |
14:39 |
دعوتِ اسلامی کے شعبہِ فلکیات کی جانب سے اہم
اطلاع جاری کی گئی ہے کہ سالانہ پانچ مہینوں کے چاند دیکھنا شرعی طور پر واجب کفایہ
ہے۔ یہ عمل اسلامی شرعی مسئلہ ہے اور اس کا اہتمام ہر مسلمان کو کرنا چاہیئے۔
شرعی مسئلہ:پانچ
مہینوں کا چاند دیکھنا، واجب کفایہ ہے جوکہ درج ذیل ہیں:
٭شعبان ٭رمضان ٭شوال ٭ذیقعدہ ٭ذی الحجہ۔(بہارِ شریعت، 1 /
974، مکتبۃالمدینہ کراچی)
آپ بھی ہر مہینے
رؤیتِ ہلال کا اہتمام کریں اور اپنے
متعلقہ گروپ کو جوائن کریں کرکے شعبہِ فلکیات دعوتِ اسلامی کی ٹیم کا حصہ بنیں۔
کال اور واٹس ایپ:
03177799717
دعوتِ اسلامی
کے شعبہ فلکیات کا یہ اقدام آپ کے لیے شرعی تقاضہ پورا کرنے کا بہترین ذریعہ ہے۔
اپنی اور اپنے اہلِ خانہ کی طرف سے اس اہم فرض کو ادا کریں اور صحیح تاریخ کے
مطابق اپنی عبادات کو منظم کریں۔(رپورٹ: شعبہ فلکیات دعوتِ اسلامی ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
پاکستان بھر کے مختلف مقامات پر ”توقیت و فلکیات کورس“ کا آغاز کیا جائے گا
لوگوں کو علمِ دین سکھانے والی عاشقانِ رسول کی
دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے شعبہ فلکیات کے تحت
فروری 2026ء میں 6 دن کا”توقیت و فلکیات کورس“ شروع ہونے والا ہے جس
کا دورانیہ روزانہ 8:30 تا 12:30 ہوگا۔
اس کورس میں توقیت، فلکیات اور جغرافیہ کے حوالے
سے مختلف چیزیں بتائی جائیں گی جن میں سے بعض درج ذیل ہیں:
٭ پانچوں نمازوں کے اوقات معلوم کرنا ٭ دنیا کے
کسی بھی مقام کے لئے سمتِ قبلہ معلوم کرنا٭ سورج دیکھ کر وقت معلوم کرنے کا طریقہ٭
چھے ماہ کا دن چھے ماہ کی رات کہاں ، کیسےاور کیوں ہوتی ہے؟٭ دن رات کیسے بنتے ہیں؟٭
دن رات چھوٹے بڑے کیوں ہوتے ہیں؟٭ سردیاں اور گرمیاں کیسے آتی ہیں؟٭ جنوبی ممالک
میں دسمبر میں گرمی اور جون میں سردی کیوں ہوتی ہے؟٭ چاند کبھی چھوٹا کبھی بڑا کیوں
نظر آتا ہے؟۔
واضح رہے 6 دن کا ہونے والا یہ مکمل کورس کتاب ”نصابِ توقیت“
سے کروایا جائے گا لہٰذا دعوتِ اسلامی کے اشاعتی ادارے مکتبۃالمدینہ سے یہ کتاب
حاصل کرلیں۔
کورس کے مقامات:
٭عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی٭جامعۃالمدینہ
بوائز فیضانِ امام غزالی، رحمان سٹی٭جامع
مسجد بلال، چک نمبر 463 گ ب٭مرکزی جامعۃالمدینہ فیضانِ مدینہ فتح پور کمال٭مرکزی
جامعۃالمدینہ فیضانِ مدینہ حیدرآباد٭جامعۃالمدینہ خان پور٭جامعۃالمدینہ فیضانِ
بغداد، کورنگی کراچی٭جامعۃالمدینہ فیضانِ عطار، ڈیفنس لاہور٭جامعۃالمدینہ کبیر
والا۔
داخلے کے لئے:
شعبہ فلکیات دعوتِ اسلامی کے تحت ماہرین توقیت نے
پاکستان بھر کے مسلمانوں کے لئے مختلف شہروں کے ”رمضان
کیلنڈر دعوتِ اسلامی 2026ء / 1447ھ“ تیار کر دیئے ہیں جس کے ذریعے باآسانی
سحر و افطاری کی ٹائمنگ دیکھی جاسکتی ہے ۔
“رمضان کیلنڈر دعوتِ
اسلامی ”حاصل کرنے کا طریقہ:
پہلے فیس بک پر ” رمضان کیلنڈر دعوتِ اسلامی “
لکھ کر پیج تلاش کریں۔اب اس پیج پر اپنے علاقے کا نام اردو یا انگلش میں لکھ کر یا
مینولی سرچ کریں۔ رمضان کیلنڈرز واٹس ایپ چینل اور گوگل ڈرائیو سے بھی درج ذیل لنک
کے ذریعے حاصل کر سکتے ہیں۔
Facebook Page
https://www.facebook.com/profile.php?id=61585844948173
WhatsApp channel
سندھ
https://whatsapp.com/channel/0029VbBne2k1NCrYy7CZl03g
پنجاب
https://whatsapp.com/channel/0029VbCNPa5GehEHK4lVVx0Z
بلوچستان
https://whatsapp.com/channel/0029Vb6s00pDJ6H1uIEARK32
گلگت بلتستان
https://whatsapp.com/channel/0029Vb6pC6s9hXFFgJ4uzI0I
خیبرپختونخوا
https://whatsapp.com/channel/0029VbBjuOEGZNCnT9v9lT1N
کشمیر
https://whatsapp.com/channel/0029Vb6gjV8AojYoFn0cE10H
PDF All Pakistan
Ramzan Calendar
https://drive.google.com/drive/folders/1PqRak5l5bhsEYt9IWUB8ZLrvpd0yRtI4?usp=sharing
تلاش کے
باوجود کیلنڈر نہ ملے تو اپنے علاقے کی لوکیشن اور نام ہمارا واٹس ایپ نمبر (0317-7799717) سیو
کرکے بھیج دیں۔
رپورٹ: استاذ التوقیت مولانا وسیم احمد عطاری
مدنی(نگران شعبہ فلکیات، دعوت اسلامی)
اللہ پاک کی شان ہے کہ استوائی ممالک (Equatorial Countries)میں دن رات ہمیشہ
برابر رہتے ہیں یعنی12 گھنٹہ کا دن اور 12 گھنٹہ کی رات،پھر پاک وہند وغیرہ جیسے
ممالک میں موسم سرما (Winter Season)میں دن چھوٹا ہوکر تقریباً 10 گھنٹہ کا رہ جاتا
ہے جبکہ موسم گرما (Summer Season)میں دن بڑھ کر تقریباً
14 گھنٹے تک پہنچتا ہے۔
سب جانتے ہیں کہ قطبِ شمالی و جنوبی (North
& South Poles)پر پورے 6 ماہ
کا دن اور 6 ماہ کی رات ہوتی ہے لیکن قطبِ
شمالی (North Pole)کے قریب ہزاروں کی
آبادی پر مشتمل ایسے کئی ٹاونز (Towns) بھی موجود ہیں
جہاں موسمِ گرما میں کئی ماہ کا دن اور موسمِ سرما میں کئی ماہ کی رات رہتی ہے،کیونکہ
سورج خطِّ استواء (Equator)سے 6 ماہ جانبِ شمال (North) اور 6 ماہ جانبِ
جنوب (South)رہتا ہے۔لہٰذا جن مقامات كا عرضِ بلد (Latitude) 67.4 ڈگری سے زائد ہو تو وہاں مسلسل راتوں (Continuous Nights) اور جن مقامات کا عرض بلد (Latitude) 65.73ڈگری سے زائد ہو تو وہاں مسلسل دنوں (Continuous Days) کا معاملہ ہوتا
ہے۔یہ مقامات ناروے،گرین لینڈ،روس ، امریکا ، کینیڈا اور انٹارکٹیکا جیسے ممالک میں
واقع ہیں۔
آئیے ! چند
ایسے مقامات کا جائزہ لیتے ہیں:
1) ناروے کا علاقہ لونگیئر بین(Longyearbyen , Norway) :
اس کا عرض 78:13N ہے
۔یہاں کی آبادی 2 ہزار 144 ( 2, 144)افراد پر مشتمل ہے
۔یہاں موسمِ سرما میں سورج 26 اکتوبر کو غروب ہوکر 15 فروری کو طلوع ہوتا ہے یعنی
112 دن تک وہاں رات ہی رات رہتی ہے ۔اسی طرح موسم گرما میں129 دن تک دن ہی دن رہتا
ہے۔سبحان
اللہ العظیم!
2) گرین لینڈکا علاقہ اپرنویک (Upernavik, Greenland):
اس کا عرض 72:47Nہے ۔یہاں
کی آبادی1 ہزار 166 ( 1, 166) افراد پر مشتمل ہے ۔یہاں موسمِ سرما میں سورج
12نومبر کو غروب ہو کر 28 جنوری کو طلوع ہوتا ہے یعنی 77 دن تک وہاں رات ہی رات
رہتی ہے ۔اسی طرح موسم گرما میں94دن تک دن ہی دن رہتا ہے۔سبحان اللہ العظیم!
3) روس کا علاقہ کھتنگا (Khatanga
, Russia):
اس کا عرض71:58Nہے ۔یہاں
کی آبادی 3 ہزار 450 ( 3, 450) افراد پر مشتمل
ہے ۔یہاں موسمِ سرما میں سورج16نومبر کو غروب ہو کر 25 جنوری کو طلوع ہوتا ہے یعنی 70 دن تک وہاں رات ہی رات
رہتی ہے اسی طرح موسمِ گرما میں89دن تک دن ہی دن رہتا ہے۔سبحان اللہ العظیم!
4)روس کا ایک اور علاقہ ٹکسی (Tiksi , Russia):
اس کا عرض 71:39N ہے
۔یہاں کی آبادی 5 ہزار 63 ( 5, 063)افراد پر مشتمل ہے
۔یہاں موسمِ سرما میں سورج 17 نومبر کو غروب ہوکر 24 جنوری کو طلوع ہوتا ہے یعنی
68 دن تک وہاں رات ہی رات رہتی ہے اسی طرح موسم گرما میں87دن تک دن ہی دن رہتا ہے۔سبحان اللہ العظیم!
5)امریکا کی ریاست الاسکاکا علاقہ اوتکیاگوک (Utqiagvik, Alaska , USA):
اس کا عرض 71:18N ہے
۔یہاں کی آبادی 4 ہزار 212 ( 4, 212)افراد پر مشتمل ہے
۔یہاں موسمِ سرما میں سورج 18 نومبر کو غروب ہوکر 22 جنوری کو طلوع ہوتا ہے یعنی
65 دن تک وہاں رات ہی رات رہتی ہے ۔اسی طرح موسم گرما میں84 دن تک دن ہی دن رہتا
ہے۔سبحان
اللہ العظیم!
6)ناروے کا ایک اورعلاقہ ہیمر فیسٹ (Hammerfest , Norway):
ریسرچ رپورٹ از مولانا وسیم احمد مدنی توقیتی(نگران
شعبہ فلکیات دعوت اسلامی) / 21نومبر2025ء
کعبہ معظمہ کا محل وقوع
کعبہ شریف سعودی عرب کے مشہور شہر ” مکۃ المکرمہ “کی مسجد الحرام
شریف میں واقع ہے ۔ساری دنیا کے مسلمانوں پر لازم ہے کہ اسی کی طرف رخ کرکے نماز
ادا فرمائیں ۔
اس کا عرضِ بلد شمالی 21درجہ 25دقیقہ 21ثانیہ اور
طولِ بلد شرقی 39 درجہ 49 دقیقہ 34 ثانیہ اور سطح سمندر سے
بلندی 950فٹ ہے۔ یہ بر اعظم ایشیا کے جنوب مغربی حصے میں واقع
ہے۔
کعبہ معظمہ کیا دنیا کے وسط میں ہے؟
اس کی دو صورتیں ہیں:
1...جغرافیائی لحاظ سے:
دنیا کا وسط عرضی اعتبار سے خط استوا (Equator) جبکہ طولی اعتبار سے صفر درجہ طول (موجودہ دور میں) جو بحرِ اوقیانوس میں واقع ہے، اس لحاظ سے تو کعبہ معظمہ دنیا کے وسط میں نہیں۔
2...آبادی کےلحاظ سے:
دنیا کی آبادی جنوبی دنیا کے مقابلے میں شمالی دنیا میں زیادہ ہے۔اسی طرح غربی دنیا کے مقابلے میں شرقی دنیا میں
زیادہ ہے لہذا دنیا کی آبادیوں کے اعتبار
سے کعبہ معظمہ وسط دنیامیں واقع ہے۔
کعبہ معظمہ دنیا کی ناف ہے
یعنی جس طرح انسانی بدن میں ناف کی حیثیت ہے اسی طرح کعبہ معظمہ دنیاکی ناف
ہے۔[1]
یاد رکھئے !ناف بدن کے عین وسط میں نہیں ہوتی ۔تحقیق کے مطابق عموماً سر سے
ناف کی دوری 38 فیصد اور ناف سے پاؤں کی دوری 62 فیصد ہوتی ہے۔اگر
دنیا کے عرض میں انسان کو اس طرح تصور کریں کہ اس کا سر قطب شمالی اور قدم قطب
جنوبی پر ہو تو اس کی ناف کعبہ معظمہ پر ہوگی۔
کعبہ معظمہ کی اونچائی و چہار دیوارں کی
لمبائی
کعبہ معظمہ کی اونچائی جدید تحقیق پر 49.21 فٹ، شرقی دیوار کی لمبائی 42.12 فٹ(جس میں باب کعبہ بھی ہے اور پاک و ہند کا رخ
بھی اسی جانب ہے)، غربی دیوار(مستجار) کی لمبائی 39.73فٹ،شمالی دیوار(حطیم کعبہ و میزاب رحمت)کی لمبائی 36.75فٹ اور جنوبی دیوار(مستجاب)کی لمبائی 37.8فٹ ہے۔
کعبہ معظمہ کے چہار سمت کیا ہے؟
(1)...عین مشرق میں باب السلام(نزد صفا) (2)... تقریباً مغرب میں با
ب عمرہ (3)...تقریبا شمال میں باب
فتح (نزد مروہ) (4)...تقریباً جنوب میں باب
عبد العزیز
کعبہ معظمہ کے چار کونوں کانام و رخ
(1)...رکن اسود :تقریباً مشرق میں جو کونا ہے(جہاں حجر
اسود نصب ہے۔) (2)...رکن عراقی:تقریباً شمال میں جو
کونا ہے۔(3)...رکن شامی :تقریباً مغرب میں جو کونا ہے(4)...رکن یمانی:
تقریباً جنوب میں جو کونا ہے۔
کعبہ معظمہ سے کوہ ِصفا کا رخ
کعبہ شریف سے مقامِ صفا نقطۂ مشرق
سے جنوب کی طرف صرف 29 درجہ ہے (جوکہ 45درجےسے کم ہے )لہذا یہ
تقریباً مشرق کی طرف ہے۔
کعبہ معظمہ سے کوہ ِمروہ کا رخ
کعبہ شریف سے مروہ نقطۂ شمال سے
تقریباً16درجہ مائل بہ مشرق ہے لہذا یہ تقریباً جانبِ شمال ہے۔
کوہِ صفا سے کوہِ مروہ کا رخ
صفا سے مروہ یہ جانبِ شمال بلکہ نقطۂ شمال سے بھی تقریباً 6درجہ مغرب کی طرف مائل ہے، لہذا
صفا سے مروہ تقریباًجانب شمال ہے۔اسی طرح
مروہ سے صفا نقطہ جنوب سے 6 درجہ مائل بہ مشرق ہے یعنی تقریباً جانب جنوب
ہے۔
Dawateislami