دعوتِ اسلامی کے شعبہ فلکیات کے مطابق سورج سال میں دو مرتبہ (21 مارچ اور 23 ستمبر) کو شمال اور جنوب کے درمیان یعنی خطِ استواء (Equator) پر آتا ہے۔ لہٰذا ان دو ایام میں نجومی اعتبار سے دنیا بھر میں دن اور رات بالکل برابر ہوتے ہیں یعنی 12 گھنٹے کا دن اور 12 گھنٹے کی رات ہوتی ہے۔

شعبہ فلکیات کی تفصیلات کے مطابق:

٭سورج 6 ماہ (21 مارچ سے 23 ستمبر تک) شمالی دنیا میں رہتا ہے۔ اس دوران پاکستان سمیت شمالی دنیا میں دن بڑے، راتیں چھوٹی اور گرمی کا موسم ہوتا ہے۔

٭جب سورج 6 ماہ (23 ستمبر سے 21 مارچ تک) جنوبی دنیا میں جاتا ہے، تو اس وقت جنوبی دنیا کے دن بڑے، راتیں چھوٹی اور گرمی کا موسم ہوتا ہے۔(رپورٹ: شعبہ فلکیات دعوتِ اسلامی، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)