دعوتِ اسلامی کے ذریعے شائع ہونے والا
ماہنامہ فیضانِ مدینہ کے تاثرات میں ہم جتنی بھی تعریف کریں وہ کم ہے۔ ماہنامہ فیضانِ مدینہ میں واقعی علمِ دین کا خزانہ موجود ہوتا ہے جو ہر
ماہ پی ڈی ایف کی صورت میں ہم تک پہنچایا جاتا ہے۔ اس سے ہمیں علمِ دین کی اہم
معلومات حاصلِ ہوتی ہیں۔ اس کے مطالعہ
کرنے سے سہی معنوں میں ایک مسلمان کی زندگی میں سدھار آ سکتا ہے بلکہ الحمد للہ آ
رہا ہے اورہم سہی معنوں میں علم حاصل کرکے شریعت کے مطابق زندگی گزار سکتی ہیں۔
اسلام ایک وسیع مذہب ہے جس کے ماننے والوں کو مرتے دم تک کچھ نہ کچھ حاصل ہو تاہے۔
لیکن انسان لا علمی کی وجہ سے دینِ اسلام سے بہت زیادہ بے خبر ہے اور لا علم ہونے کی وجہ سے بہت زیادہ گناہوں میں مبتلا ہو جاتا ہے۔یہ دعوتِ
اسلامی کی کاوشوں سے ہے کہ کئی لوگ اندھیرے سے نکل کر دینِ اسلام کی روشنی سے فیضیاب
ہوگئے۔ الحمدللہ ماہنامہ فیضانِ مدینہ کے
مطالعہ سے بہت کچھ علمِ دین حاصل ہو جاتا ہے اور اس سے ہم اسلام کے راستےپر گامزن ہوئے۔ الحمدللہ اس سے ہمیں علمِ دین
کے بہت فوائد حاصل ہوئے۔ ماہنامہ فیضانِ مدینہ میں مدنی مذاکروں کے سوالات و
جوابات،شرعی احکامات،شرم و حیا کے پیکر،پاکیزگی،فرض علوم،فرض نمازوں کی فضیلت، ساتھ
ساتھ نفلی نمازوں کی فضیلت،قرآنِ کریم پڑھنے پڑھانے کی فضیلت،صحابیات (رضى اللہُ عنہمن)کے واقعات، نیک عورتوں کی نشانیاں،روحانی علاج،مدنی چینل کی
جانکاری،نیکی کی دعوت دینےکا طریقہ، نیک بننے بنانے کا جزبہ،اچھے اخلاق کیا ہے؟،
صلۂ رحمی کے عنوانات ،ماں باپ کے حقوق ،
اولاد کی پرورش کس طرح ہونی چاہئے؟،جنت جہنم کے متعلق عنوانات پر ہر مہینے مختلف موضوعات پر تحریریں آتی ہیں ۔ اس لئے ہمیں اس سے بھر پور فائد ہ اٹھا
نا چاہیے۔ہمیں ماہنامہ فیضانِ مدینہ
مطالعہ کی زیادہ سے زیادہ کوشش کرنی چاہیے، کیونکہ مطالعہ کرنے سے ہی علمِ دین
حاصل ہو جاتا ہے۔جتنا ہم مطالعہ کریں گی عملی
طور پر اتنی ہی مضبوطی کے راستے پر گامزن ہوں گی ۔علمِ دین حاصل کرنے سے دنیا و آخرت کی بھلائی ہو گی۔ ماہنامہ فیضانِ مدینہ
کے ذریعے گناہوں سے بچنے اور دین اسلام کی روشنی سے فیضیاب ہوا جاسکتا ہے۔الغرض ماہنامہ میگزین کے مطالعہ کرنے سے کیا کیا نہیں حاصل ہوتا! اللہ پاک ہم سب کو اس کے فیوض و برکات سے فیضیاب فرمائے ۔امین بجاہ النبی الکریم صلی اللہُ علیہ واٰلہٖ وسلم
سنتوں کی تحریک دعوتِ اسلامی کا ماہنامہ فیضانِ مدینہ ایک
بہت ہی پیارا،خوب صورت اور دلچسپ معلومات سے بھر پور ماہنامہ ہے۔جیسا کہ اس کے نام
سے ظاہر ہے۔اس میں دینی معلومات کا ڈھیر سارا خزانہ موجود ہے۔اس سے انبیائے کرام علیہمُ
السلامکا
تذکرہ،ہرماہ اس مہینے کی مناسبت سے اولیائے کرام رحمۃُ اللہِ علیہم
کے عرس مبارک، صحت سے متعلق دلچسپ معلومات،ملکی اور غیر ملکی سطح کی دینی خبریں
اور اس کے علاوہ بہت کچھ سیکھنے کو ملتا ہے۔ یہ بچوں اور طلبہ کے لئے اور بھی مفید
ثابت ہوا ہے۔ کیونکہ اس میں بچوں کے لیے سبق آموز کہانیاں بہت دلچسپ انداز میں
تحریرکی جاتی ہیں۔بچوں کو اگر یہ کہانیاں پڑھ کر سنائی جائیں تو میں یہ بات دعوے
کے ساتھ کہہ سکتی ہوں کہ جو سبق وہ ان کہانیوں سے سیکھیں گے اس پر نہ صرف وہ خود
عمل کریں گے بلکہ دوسروں کو بھی اس کی ترغیب دلائیں گے۔اس کے علاوہ اس میں سوالات
ڈھونڈ کر اس کا جواب دینے والاسلسلہ بھی دلچسپ ہے جس سے ہمارے اندر سیکھنےکی جستجو
اور بھی بڑھ جاتی ہے۔طلبہ کے لئے بھی بہت ساری دینی معلومات فراہم کی جاتی ہے جس
سے وہ بہت کچھ سیکھ سکتے ہیں۔ میں خود اس ماہنامہ فیضانِ مدینہ کا مطالعہ کرتی ہوں،اس
کا مطالعہ کرنے سے مجھے بہت سے فوائد حاصل ہوئے ہیں۔میں بی-اے میں پڑھتی ہوں اور
مجھے اس سے کافی معلومات حاصل ہوئی ہیں جو اسلامیات کے پیپر کے دوران میرے بہت کام
آئیں۔میں اس کو سب کے لیے بہت ہی مفید محسوس کرتی ہوں کیونکہ اس گناہوں بھرے دور
میں ہمیں اس سے نہ صرف اپنی اصلاح کرنے کا موقع ملتا ہے بلکہ یہ دوسروں کو بھی بہت
کچھ سکھانے کا ایک منفرد ذریعہ ہے۔ماہنامہ فیضانِ مدینہ کی ایک خاص بات یہ ہے کہ
اس میں ہر ماہ کی مناسبت سےقومی تہواروں کو
بھی مدنظر رکھا جاتا ہے۔میری تمام عاشقانِ رسول سے التجا ہے کہ وہ ایک بار اس کا
مطالعہ ضرور کیجئے۔اب تو اس تک رسائی کو دعوتِ اسلامی نے اور بھی آسان فرما دیا ہے۔ہم
اسے بآسانی اپنے موبائل فون سے ڈاؤن لوڈ کر سکتی ہیں۔ اللہ پاک سے دعا ہے کہ ہم سب
کو بھی اس کی برکتیں لوٹنے کی سعادت نصیب ہو۔اٰمین بجاہِ النبی الامین صلی
اللہُ علیہ واٰلہٖ وسلم
الحمدللہ ماہنامہ
فیضانِ مدینہ دعوتِ اسلامی کی بہترین اور نمایاں کاوش ہے۔ حدیث ِپاک میں ہے:” ہر چیز
کا ایک راستہ ہوتا ہے اور جنت کا راستہ علم ہے۔“تو جنت کے راستے پر گامزن ہونے کے
لئے علمِ دین حاصل کیجئے اور علمِ دین حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ ماہنامہ فیضانِ
مدینہ کا مطالعہ بھی ہے۔ہمیں چاہئے کہ جلد از جلد ماہنامہ فیضانِ مدینہ کی بکنگ کروا لیں، نہ صرف
اپنے گھر کے لئے، بلکہ آفس کے لئے اور اسی طرح اپنی دکانوں کے لئے بھی اس کی بکنگ
کروائیں اور اپنی رشتہ داروں،سہیلیوں وغیرہ کو اس کی بکنگ اور علمِ دین حاصل کرنے
کا جذبہ دیں اور ذہن بنائیں،تاکہ وہ بھی اس سے فیض حاصل کریں، بلکہ بہتر یہ ہوگا
کہ پہلی مرتبہ آپ خرید کر انہیں ہدیۃً پیش
کریں، تاکہ وہ اسے پڑھیں ۔اللہ کرےگا تو ان کے دل میں علمِ دین کی شمع روشن ہوجائےگی
اور ان کا ذہن بن جائے گا تو وہ ہر ماہ اسے
خرید کر پڑھنے اور دوسروں تک علمِ دین پہنچانے والی بن جائیں گی،نیز ایسا کرنے سے ان شاء اللہ الکریم انہیں علمِ دین
حاصل کرنے کا اور ہمیں علمِ دین پھیلانے کا ثواب ملے گا۔الحمدللہ ماہنامہ فیضانِ
مدینہ علمِ دین کا فیضان پھیلا رہا ہے۔امیرِ اہل ِ سنت دامَتْ بَرَکاتُہمُ العالِیَہ لکھتے ہیں:
ماہنامہ فیضانِ
مدینہ دھوم مچائے گھر گھر یاربّ!جا
کر عشقِ نبی کے جام پلائے گھر گھر
اب سوال یہ پیدا
ہوتا ہے کہ اس ماہنامہ فیضانِ مدینہ میں کیا کیا ہوتا ہے؟ تو جواب یہ ہے کہ
ماہنامہ فیضانِ مدینہ میں الحمدللہ علما و مفتیانِ کرام کے قرآن و حدیث پر مشتمل مضامین
ہوتے ہیں،اسی طرح دارالافتاء اہلسنت کے فتاویٰ کی صورت میں ہمارے مسائل کے شرعی حل
بھی ہوتے ہیں۔خواتین کےشرعی مسائل پر مشتمل الگ صفحات ہوتے ہیں،اسی طرح بچوں کے
لئے الگ صفحات ہوتے ہیں،جن میں معلوماتی اسٹوریز ہوتی ہیں، بس اتنا ہی نہیں،بلکہ سلسلہ
احکامِ تجارت میں تاجروں کے لئے بہت ہی اچھی راہ نمائی اس ماہنامہ فیضانِ مدینہ میں
موجود ہوتی ہے، اس کے علاوہ علمِ دین کا بہت ہی بہترین گلدستہ اس میں موجود ہوتا
ہے۔اللہ پاک کے کرم سے ہمیں دعوتِ اسلامی کی طرف سے بہت ہی پیارا میگزین بنام ماہنامہ
فیضانِ مدینہ نصیب ہوا،جو گھر بیٹھے علمِ
دین حاصل کرنے کے لئے بہت ہی بہترین ذریعہ ہے۔اللہ کریم ہمیں ماہنامہ فیضانِ مدینہ
کی بکنگ کروا کے اسے پڑھنے،علمِ دین حاصل کرنے اور دوسروں تک پہنچانے کی سعادت نصیب
فرمائے۔آمین یا رب العالمین
دعوتِ اسلامی عاشقانِ رسول کی دینی
تحریک ہے جو دورِ حاضر میں دینِ متین کی خدمت زور و شور سے کر رہی ہے اور اس کا
دینِ متین کی خدمت کرنا روزِ روشن کی طرح واضح ہے۔دعوتِ اسلامی دن بدن ترقی کے
مراحل طے کرتی جا رہی ہے۔ ہر زمانے میں اللہ پاک کے نیک بندوں نے دینِ اسلام کو
پھیلانے،اس کی اشاعت اور تبلیغ کے لئے نِت نئے انداز اپنائے اور انہی انداز میں سے
ایک مؤثر و کامیاب ذریعہ تصنیف و تحریر
بھی ہے۔ دعوتِ اسلامی کے بانی دورِ حاضر کی علمی و روحانی شخصیت امیرِ اہلِ سنت حضرت علامہ مولانا محمد
الیاس عطار قادری دامَتْ
بَرَکاتُہمُ العالِیَہ بھی دین کا درد رکھنے والوں میں
سے ایک ہیں۔ آپ چاہتے ہیں کہ کسی بھی طرح اُمّت تک دین کا علم پہنچے،لہٰذا اسی
کُڑھن کے پیشِ نظر ہر ماہ ایک اسلامک
میگزین شائع کیا جاتا ہے جسے ماہنامہ فیضانِ مدینہ کہا جاتا ہے۔ اس ماہنامے کا
پہلا شمارہ جنوری 2017 بمطابق ربیع الآخر 1439 کو منظرِ عام پر آیا۔ ماہنامہ فیضانِ
مدینہ،بچے،بوڑھے، جوان ، مرد و عورت ہر ایک کے لئے یکساں مفید ہے۔ماہنامہ فیضانِ
مدینہ اشعار میں شغف رکھنے والوں، نیوز سے دلچسپی رکھنے والوں، گھریلو خواتین کے لئے کھانےکی ریسپی میں لگن رکھنے والیوں،
واقعات اور سیرت میں رغبت رکھنے والوں،الغرض ہر ایک کے لئے بے
حد مفید ہے۔مزید یہ کہ اس ماہنامہ فیضانِ
مدینہ میں ہمارے اخلاقی،روحانی و جسمانی ہر بیماری کی نشاندہی کو بیان کیا جاتاہے۔ جسمانی
بیماری سے بچاؤ کے لئے مدنی کلینک، روحانی علاج کے لئے آیات و وظائف وغیرہ کا تذکرہ اور اخلاق کو
سنوارنے کے طریقے بھی بیان کئے گئے ہیں۔اس کے علاوہ مدنی چینل کا مقبولِ عام سلسلہ
مدنی مذاکرہ جو ہر خاص و عام کے لئے علمِ دین سیکھنے کا بہترین ذریعہ ہے،اس کے
سوالات و جوابات بھی ماہنامہ فیضانِ مدینہ میں شامل ہوتےہیں۔ اگر آپ نے ابھی تک
ماہنامہ فیضانِ مدینہ کی بکنگ نہیں کروائی تو جلدی کیجئے۔ماہنامہ فیضانِ مدینہ
حاصل کرنے والوں کو امیرِ اہلِ سنت دامَتْ
بَرَکاتُہمُ العالِیَہ دعا سے بھی نوازتے ہیں کہ یا
اللہ پاک! جو کوئی جس طرح بھی جائز طریقے سے بارہ ماہ تک ماہنامہ فیضانِ مدینہ
حاصل کرے، اس کو پُل صراط سے آسانی سے پار ہونا نصیب فرما۔اٰمین بجاہِ النبی
الامین صلی اللہُ علیہ واٰلہٖ وسلم
ماہنامہ فیضانِ مدینہ دھوم مچائے
گھر گھر یارب جا
کر عشقِ نبی کے جام پلائے گھر گھر
عاشقانِ رسول کی دینی
تحریک دعوتِ اسلامی نے دین کی خدمت اور تبلیغ و اشاعت میں جس بھی شعبے میں قدم رکھا،اللہ
پاک کی رحمت شاملِ حال رہی۔ اس کے حبیب صلی اللہُ علیہ واٰلہٖ وسلم کی نظرِ کرم نے دعوتِ اسلامی کو وہ کامیابی عطا فرمائی جس کا نظارہ عالَم پر آشکار
ہے۔دعوتِ اسلامی کی طرف سے امّت کے لئے بہترین تحفہ اور علم ِدین کا خزانہ ”ماہنامہ
فیضانِ مدینہ“ہے۔ حدیثِ پاک میں ہے:ہر چیز کا ایک راستہ ہوتا ہے اور جنّت کا راستہ
علم ہے۔علم حاصل کرنے کا بہت ہی بہترین ذریعہ کتابوں کا مطالعہ کرنا ہے۔ انسان کا بہترین
دوست کتاب ہوتی ہے بشرطیکہ وہ کس قسم کی کتاب سے دوستی کرتا ہے۔آج کے اس پُرفتن دور
میں جہاں الیکٹرونک میڈیا نے تباہی مچائی ہے، وہاں ایک تلخ حقیقت یہ بھی ہے کہ پرنٹ
میڈیا کے ذریعے بھی فحاشی و بے حیائی پھیلائی جا رہی ہے۔ کئی ایسے ناولز پڑھنے والے
لوگ ہیں جو باقاعدگی کے ساتھ ہر ماہ ایسے ناولز اور ڈائجسٹ وغیرہ کی بکنگ کرواتے اور
انہیں پڑھتے ہیں کہ جن میں رومانی مضامین، فحش و بے حیائی،جھوٹ اور کردار کو بگاڑنے
والی تحریریں ہوتی ہیں۔ الامان والحفیظ۔لہٰذا معاشرے کو ضرورت تھی اس بات کی کہ جو
طبقہ علم دوست تو ہے مگر علمِ دین کی دولت سے کچھ دور ہے ان کو ایسا لٹریچر دیا جائے
جو ان کو سیدھا راستہ دکھائے۔ماہنامہ فیضانِ مدینہ میں کیا کیا ہوتا ہے؟ اس میں مفتیانِ
کرام کے قرآن و حدیث پر مشتمل کالمز ہوتے ہیں، آپ کے ضروری مسائل کے حل کیلئے”دارُالافتاء
اہلِ سنّت“کے فتاویٰ جات بھی ہوتے ہیں، بچّوں کے لئے دلچسپ کہانیاں اور تاجروں کے لئے
راہ نمائی حاصل کرنے کا معلوماتی کالم ”احکامِ تجارت“جبکہ خواتین کیلئے خصوصی طور پر
ان کے مسائل کا حل بھی موجود ہوتا ہے۔ یہ ماہنامہ رنگین شمارہ اور سادہ شمارہ میں دستیاب
ہے۔آپ گھر بیٹھے سال بھر کی بکنگ کروا سکتے ہیں۔یہ ما ہنامہ خوبصورت کلرنگ کی وجہ سے
آنکھوں کو بھاتا ہے اور اس کے مضامین پڑھنے والا متأثر ہوئے بغیر نہیں رہتا۔ اس کی
ایک اور بہترین چیز یہ ہے کہ اس میں مختلف عنوانات پر اسلامی بھائیوں اور اسلامی بہنوں
کو لکھنے کا موقع بھی دیا جاتا ہے، پھر جس کی تحریر بہترین ہو، اسے سلیکٹ کر کے اس
ماہنامہ کی زینت بنایا جاتا ہے۔اسلامی بہنوں کی یہ تحریرات بھی مدینہ مدینہ ہوتی ہیں،
ہماری بہنوں میں چھپی ہوئی صلاحیت و قابلیت اس پیارے پیارے ماہنامہ کے ذریعے ظاہر ہو
رہی ہے۔ کہتے ہیں کہ عورت ناقصہ ہوتی ہے،مگر سچ کہئے تو نگاہِ مرشد کے فیض سے ہم ناقصاؤں
کی تحریر کے ذریعے کتنے لوگ کامل راستے پر چلیں گے، اس کا ہم اندازہ نہیں کر سکتیں۔لہٰذا
ہم سب کو اپنی مصروفیات سے وقت نکال کر اپنی صلاحیتوں کا صحیح استعمال کرکے لکھنا چاہئے۔
رسولِ پاک صلی اللہُ علیہ
واٰلہٖ وسلم نے ارشاد فرمایا:اگر اللہ پاک تمہارے ذریعے کسی ایک شخص کو
ہدایت عطا فرمائے تو یہ تمہارے لئے اس سے اچھا ہے کہ تمہارے پاس سرخ اونٹ ہوں۔ (مسلم،ص1311،حدیث:2406)وہ لوگ قابلِ رشک ہیں جنہوں نے ”ماہنامہ فیضانِ مدینہ“ جاری کروایا کیونکہ وہ اس
کے ذریعے اپنے لئے صدقۂ جاریہ کا کثیر ثواب اکٹھا کر رہے ہیں اور کرتے رہیں گے۔ اِنْ
شآءَ اللہ۔ اس ثواب کے ہم بھی حق دار بن سکتے ہیں وہ اس طرح کہ ہم اس کی دعوت کو عام
کریں اور دیگر لوگوں کو اس کے پڑھنے کی ترغیب دلائیں خصوصاً شخصیات(ٹیچرز، ڈاکٹرز اور دیگر دنیاوی شعبہ جات سے منسلک افراد) تک اس کی دعوت کو پہنچائیں کیونکہ یہ شخصیات کثیر لوگوں سے
وابستہ ہوتی ہیں جب ان تک اچھا لٹریچر پہنچے گا تو یہ اپنے سے وابستہ افراد کو بھی
اس کے مطالعے کی ترغیب دلائیں گے یوں نیکی کی دعوت کا دائرہ وسیع ہوتا جائے گا،علمِ
دین پھیلتا جائے گا جس کے نتیجے میں باکردار معاشرہ وجود میں آئے گا، اِنْ شآءَ اللہ۔
لہٰذاعزم کر لیجئے کہ اس ”ماہنامہ فیضانِ مدینہ“کو گھر گھر پہنچانا ہے۔امیرِ اہلِ سنّت
دامَتْ
بَرَکاتُہمُ العالِیَہ فرماتے ہیں:
مہ نامہ فیضانِ مدینہ
دھوم مچائے گھر گھر یا رب! جا کر
عشقِ نبی کے جام پلائے گھر گھر
اٰمین بجاہِ النبی الامین صلی اللہُ علیہ واٰلہٖ وسلم
حدیثِ پاک میں
ہے: ہرچیز کا ایک راستہ ہوتا ہے اور جنت کا راستہ علم ہے۔ ایک اور روایت میں آیا
ہے: جو طلبِ علم کے لئے کسی راستے پر چلتا ہے تو اللہ پاک اس کے لئے جنت کا راستہ
آسان بنا دیتا ہے۔گویااحادیث کی روشنی میں واضح ہو رہا ہے کہ جو جنت کے راستے
پرگامزن ہونا چاہے تو اسے چاہئے کہ علمِ دین کے حصول کو اختیار کر لے۔کسی بھی
عبادت کو کرنے کے لئے علمِ دین کا ہونا ضروری ہے۔اگرعلم حاصل کر کے اس کے مطابق
عبادت کو تمام لوازمات کے ساتھ ادا کیا جائے گا تو ہی عبادت قُربِ الٰہی کا ذریعہ
بنے گا۔حدیثِ پاک میں ہے:طلب العلم فریضۃ علی کل
مسلم۔علمِ دین حاصل کرنے کے موجودہ دور میں متعدد ذرائع عام ہو
چکے ہیں۔دعوتِ اسلامی بھی اشاعتِ علمِ دین میں شب وروز کوشاں ہے، جس کا ایک بہترین
ذریعہ ماہنامہ فیضانِ مدینہ بھی ہےجو شائقینِ علمِ دین کے لئے اپنا ایک منفرد مقام
رکھتا ہے۔اس ماہنامہ میں کیا ہے؟ آئیے !اس کی ایک جھلک ملاحظہ کیجئے:اس میں مناجات
و نعت کے بعد سب سے پہلے مفتیانِ کرام کے قرآن و حدیث پر مشتمل مضامین ہوتے ہیں،جن
میں قرآنِ کریم کی آیات، ان کی تفاسیر، شانِ نزول، احادیثِ مبارکہ،ان کی تشریحات
اوران سے حاصل ہونے والے اصلاح کے مدنی پھول بیان کئے جاتے ہیں۔اس کے بعد فیضانِ
امیر ِاہلِ سنت کے نام سے مضمون شائع کیا جاتا ہےجس میں امیرِ اہلِ سنت دامَتْ بَرَکاتُہمُ العالِیَہ کے مختلف مدنی مذاکروں سے حاصل ہونے والے مختلف مسائل کے حل اور راہ نمائی کے مدنی پھول ہم تک پہنچتے ہیں،اس کے
بعد عوام کے مسائل کا شرعی راہ نمائی کی روشنی میں حل اور دارالافتاء اہلِ سنت کے
فتاویٰ جات بھی ہوتے ہیں۔متفرق موضوعات کے متعلق بھی اَبحاث اس میں شامل کی جاتی ہیں۔تاجروں
کے لئے حصولِ روزگار کے حلال ذرائع، ان کے مسائل کا حل اور ان کی راہ نمائی کے لئے
الگ سے کالم اس میں موجود ہے۔ہمارے اسلاف کی مبارک سیرت سے آگاہ کرنے کے لئے ایک
کالم بنام بزرگانِ دین کی سیرت بھی شائع کیا جاتا ہے۔حدیثِ پاک میں ہے:”اللہ پاک
کو قوی مؤمن، ضعیف مؤمن سے زیادہ پسند ہے۔“انسان کی صحت اس کے لئے قیمتی سرمایہ ہے۔انسان
کی صحت اچھی نہ ہو تو عبادات اچھے طریقے سے نہ کر پائے گا اور روز مرہ معمولات بھی
متاثر ہوں گے، لہٰذا اس کے لئے ایک کالم بنام صحت و تندرستی شامل ہوتاہے،اس کے
ساتھ ساتھ قارئینِ ماہنامہ فیضانِ مدینہ کے تاثرات و تحریریں بھی شامل کی جاتی ہیں
۔دعوتِ اسلامی کی شب وروز کی مصروفیات کی کچھ جھلک پیش کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کی
مدنی خبریں بھی شائع کی جاتی ہیں،اس کے علاوہ بچوں کی بہترین تربیت کے لئے بچوں کا
الگ سے کالم رکھا گیاہے،جس میں مختلف قسم کی دلچسپ کہانیاں اور قصّے بیان کر کے
تربیت کے مدنی پھول اور دعائیں وغیرہ بھی بیان کی جاتی ہیں۔اس میں خواتین کے لئے
بھی علیحدہ کالم رکھا گیاہے،جس میں صحابیات و صالحات کی سیرت،اُمورِ خانہ داری اور
خواتین کے شرعی مسائل کا حل بیان کیا جاتا ہے،انگلش ریڈرز کے لئے انگلش میں
ماہنامہ شائع کیا جاتا ہے۔اس کے علاوہ ویب ایڈیشن کے طور پر خواتین کا الگ سے بھی
ماہنامہ جاری کیا جاتا ہے۔
گویا ماہنامہ فیضانِ مدینہ ہر طبقے کے لئے علمِ دین کے حصول
کا ایک جامع ذریعہ ہے۔ دعا ہے:
ماہنامہ فیضانِ
مدینہ یارب گھر گھر عام ہو عام
دنیا بھر میں یا ربّ دین کا پیغام ہو
اللہ کریم دعوتِ
اسلامی کی کاوشوں کو قبول فرمائے۔اٰمین بجاہِ النبی الامین صلی اللہُ علیہ واٰلہٖ وسلم
الحمدللہ ماہنامہ
فیضانِ مدینہ لوگوں کی دینی، دنیوی،انفرادی، اجتماعی، معاشی، معاشرتی، نفسیاتی،
شرعی اور اخلاقی تربیت کرتا ہے۔ جس میں قرآنِ کریم کی تفسیر،حدیث شریف کی شرح،اسلامی
عقائد و معلومات،مدنی مذاکرےکےسوال و جواب،دار الافتاء اہلِ سنت،فریاد،تاریخ کے
اوراق،باتیں میرے حضور کی،سب سے اولیٰ و اعلیٰ ہمارا نبی،اسلام کی روشن تعلیمات،کتابِ
زندگی،آخر درست کیا ہے؟بزرگانِ دین کے مبارک فرامین،احکامِ تجارت،تاجر صحابہ کرام،روشن
ستارے،اپنے بزرگوں کو یاد رکھئے،سفر نامہ،العلم نور،مدنی کلینک،نئے لکھاری،دعوتِ اسلامی
کی مدنی خبریں، بچوں کا ماہنامہ فیضانِ مدینہ،اسلامی بہنوں کا ماہنامہ، تذکرہ
صالحات وغیرہ کے ذریعے ہمیں بہت کچھ سیکھنے کو ملتا اور ہمارے علم میں اضافہ ہوتا
ہے۔ماہنامہ فیضانِ مدینہ علمِ دین حاصل کرنے کا خزانہ ہے،جس میں ہمیں مختلف
موضوعات پڑھنے کا موقع ملتا ہے، ہر مہینے نیا ماہنامہ فیضانِ مدینہ منظرِ عام پر
آتا ہے، اللہ پاک نے دعوتِ اسلامی کے ماہنامہ فیضانِ مدینہ کو قبولِ عام بخشا ہے۔ الحمدللہ
ماہنامہ فیضانِ مدینہ اردو، انگلش، گجراتی وغیرہ مختلف زبانوں میں شائع ہوتا ہے جس
سے کثیر لوگوں کو مطالعہ کرنے میں آسانی ہوجاتی ہے۔ماہنامہ فیضانِ مدینہ اپنے ظاہری
حُسن میں منفرد اور مضامین و مشمولات کے اعتبار سے بھی لاجواب ہے۔اس کے مضامین
معلوماتی،اصلاحی،عام فہم اور دل نشین ہونے کے ساتھ ساتھ جدید تقاضوں کے عین مطابق
ہیں۔ماہنامہ فیضانِ مدینہ کے مضامین اصلاحِ فکر و عمل کے لئے بے انتہا مفید ہے۔ اس
میں ہر طبقے کے لوگوں کے لئے الگ الگ، جدید مضامین کا انتخاب خاص طور پر قابلِ تحسین
ہے۔ ماہنامہ فیضانِ مدینہ علم اور اصلاح سے مُزیّن عقائدِ حقّہ کا علم بردار
ماہنامہ ہے۔ ماہنامہ فیضانِ مدینہ میں مختلف ایونٹس کے متعلق بھی مختلف موضوعات
ہوتے ہیں جیسے جب میلادِ مصطفی کا موقع آتا ہے تو اس بارے میں موضوع ہوتا ہے،یوں
ہی جب گیارہویں شریف یارمضان المبارک کا مہینا آتا ہے تو اس بارے میں بھی ہمیں بہت
سا علمِ دین حاصل ہوتا ہے۔اسی طرح جب کسی بزرگ کا عُرس آتا ہے تو اس مبارک ہستی کے
بارے میں بھی ہمیں ماہنامہ فیضانِ مدینہ میں مضمون ملتا ہے۔ ماہنامہ فیضانِ مدینہ میں ایسی کوئی چیز
نہیں جو نہ ملے، ماہنامہ فیضانِ مدینہ میں کیا کیا ہے؟ ماہنامہ فیضانِ مدینہ میں
سب کچھ ہے۔امیرِ اہلِ سنت دامَتْ
بَرَکاتُہمُ العالِیَہ دعا بھی فرماتے ہیں:یا اللہ!جو
میرا مدنی بیٹا اور مدنی بیٹی بارہ ماہ کے لئے ماہنامہ فیضانِ مدینہ ایک بار پھر
جاری کروا لے، نیز جو ماہنامہ فیضانِ مدینہ کے کم از کم 12 یا زائد ممبر بنائے، اس
کا گھر امن کا گہوارہ بن جائے اور اسے دنیاو آخرت میں کہیں بھی آنچ نہ آئے۔زہے نصیب!اس
کا خاتمہ ایمان پر ہو، قبر جنت کا باغ بنے، محشر میں پیارے حبیبصلی اللہُ علیہ واٰلہٖ وسلم کی شفاعت پائے اور پیارے مصطفی کے پیچھے پیچھے جنت میں جائے۔آمین۔ہمیں بھی
چاہئے کہ ہم خود بھی اس کا مطالعہ کریں اور دوسروں کو بھی اس کی ترغیب دلائیں۔الله
پاک ہمیں ماہنامہ فیضانِ مدینہ کے فیضان سے مالامال فرمائے اور اس سے خوب علمِ دین
حاصل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔آمین
تفسیرِ قرآنِ کریم، احادیثِ مبارکہ و
شرح، خصائصِ مصطفٰی ، سیرتِ انبیا و اولیا، شانِ صحابہ و اہلِ بیت، احوالِ بزرگانِ
دین، عقائد و اعمال،تصوف و معرفت،معلوماتی فتاویٰ،شرعی مسائل،احکامِ تجارت،آسان
وظائف،مسلکِ اعلیٰ حضرت، ملفوظاتِ امیرِ اہلِ سنت، آدابِ معاشرت،تاریخ و واقعات،
تحقیق و اخلاقیات، صحت و تندرستی، اشعار و سفرناموں، انعامی سلسلوں، بچوں کیلئے
دلچسپ سبق آموز کہانیوں، خواتین کیلئے مفید تحریروں سمیت کم و بیش چالیس موضوعات
پر مشتمل 66 صفحات کا ماہنامہ فیضان ِمدینہ بلاشبہ معلومات کا ایک بہترین شاہکار
ہے۔دورِ حاضر کے تقاضوں کے مطابق درست اسلامی تعلیمات کی اشاعت میں مصروف سنتوں
بھری تحریک دعوتِ اسلامی کے اس ماہنامے کا آغاز جنوری 2017 میں ہوا تھا۔ پہلا
شمارہ منظرِ عام پر آتے ہی ہاتھوں ہاتھ لیا گیا اور اللہ پاک کے فضل و سرکار صلی اللہُ
علیہ واٰلہٖ وسلم کے کرم سے
دن بدن اس کی مقبولیت میں اضافہ ہوتا جارہا ہے، نہ صرف عوام بلکہ علمائے کرام،مقررین،خطیب
حضرات،دینی اور دنیاوی طلبا، ڈاکٹرز اور ٹیچرز سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق
رکھنے والے افراد اس بے مثال جریدے سے استفادہ کرتے اور سراہتے نظر آتے ہیں۔دیدہ
زیب طباعت،شاندار اسلوب،مکمل تخریج کے ساتھ بحوالہ معلومات اور عام فہم انداز پر
مبنی اس لاجواب ماہنامے میں ہر طبقہٴ فکر کی دلچسپی کا سامان موجود ہے۔متفرق
موضوعات پر مشتمل مختصر و جامع مضامین کے مطالعے سے جہاں دینی و دنیاوی معلومات کا
خزانہ ہاتھ آتا ہے، وہیں غیر ضروری طوالت نہ ہونے کے سبب اکتاہٹ اور بوریت بھی
محسوس نہیں ہوتی۔درحقیقت جو مضامین کئی کئی کتب کے مطالعہ سے حاصل ہوتے ہیں،وہ ایک
ماہنامہ فیضانِ مدینہ کا مطالعہ کرنے سے حاصل ہوجاتے ہیں۔ بلامبالغہ یہ ماہنامہ
عوام و خواص دونوں ہی کیلئے گویا کوزے میں دریا کی مانند ہے۔ماہنامہ فیضانِ مدینہ
کی منفرد خصوصیات کے پیشِ نظر امیرِ اہلِ سنت حضرت علامہ مولانا محمد الیاس قادری دامَتْ بَرَکاتُہمُ العالِیَہ اپنے مدنی
مذاکروں میں گاہے بگاہے اس کی بکنگ کرنے، کروانے اور مطالعہ کرنے کی ترغیب ارشاد
فرمانے کے ساتھ ساتھ دعاؤں سے بھی نوازتے رہتے ہیں،جن سے حصہ پانے کیلئے عاشقانِ
رسول کی ایک تعداد نے نہ صرف اپنے گھر ماہنامہ فیضانِ مدینہ کی بکنگ کروا رکھی ہے
بلکہ حسبِ استطاعت دوسروں کی بکنگ کروانے میں بھی کوشاں رہتے ہیں۔اس میں کوئی شک
نہیں کہ ماہنامہ فیضانِ مدینہ کے مطالعے سے نہ صرف علم و عمل کا جذبہ نصیب ہوتا
اور درست اسلامی تعلیمات سے آگاہی حاصل ہوتی ہے بلکہ ایک کامیاب زندگی گزارنے اور
آخرت سنوارنے میں بھی مدد ملتی ہے۔ جس طرح اس کا مطالعہ علم دین کے حصول کا ذریعہ
اور کارِ ثواب ہے، اسی طرح دوسروں کو اس کی بکنگ کروانے کی ترغیب دلانا بھی باعثِ
اجرِ عظیم و ثوابِ جاریہ ہے۔
الحمدللہ ماہنامہ
فیضانِ مدینہ(دعوتِ اسلامی) زندگی کے مختلف
شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کی دینی، دنیاوی، شرعی، اخلاقی، نفسیاتی، معاشرتی،
انفرادی اور اجتماعی ضرورتوں کو سامنے رکھتے ہوئے ہر مہینے اوسطاً 25 سے زائد
موضوعات پر کم وبیش 40 مضامین شائع کرتا ہے،جیسے تفسیر، شرح، حدیث و فقہی مسائل کا
حل، بچوں کی کہانیاں، سماجی موضوعات پر اصلاحی مضامین، تاجروں کے لئے شرعی راہ نمائی،
خواتین کے لئے شرعی راہ نمائی و دیگر خصوصی موضوعات، بزرگانِ دین کی سیرت، دعوتِ
اسلامی کی مدنی خبریں وغیرہ ماہنامہ فیضانِ مدینہ کے ہر شمارے کی زینت ہوتی ہیں۔ماہنامہ
فیضانِ مدینہ(دعوتِ اسلامی)کا پہلا شمارہ ربیع
الآخر 1438ھ بمطابق 5 جنوری 2017ء کومنظرِعام میں آیا۔اس شمارے کو سوشل میڈیا کے
مختلف ذرائع ویب سائٹ، فیس بک وغیرہ کے ذریعے بھی بے شمار لوگ پڑھتے ہیں، علاوہ ازیں
اس کی ڈیجیٹل کاپی(Pdf)وغیرہ بھی لوگوں کو پہنچائی جاتی ہے۔اللہ پاک نے دعوتِ
اسلامی کے ماہنامہ فیضانِ مدینہ کو قبولِ عام بخشا ہے، فیضانِ مدینہ میں مضامین
اصلاحِ فکر و عمل کے لئے بے انتہا مفید ہیں، ماہنامہ فیضانِ مدینہ کے متعدد شمارے
نظروں سے گزرے۔ ماشاءاللہ یہ علم اور اصلاح سے مزیّن، عقائدِ حقّہ کا علمبردار ہے۔
ماہنامہ میں شائع ہونے والے مضامین کی ایک جھلک:1۔تفسیرِ قرآن کریم:اس خوبصورت
سلسلے میں مفتی ابو صالح محمد قاسم عطاری دامَتْ بَرَکاتُہمُ العالِیَہ قرآن ِپاک کی ایک یا دو آیتوں کی عام فہم، جامع و جدید تقاضوں کے مطابق تفسیر بیان
فرماتے ہیں، اس سلسلے میں٭اللہ پاک کا پیارا کیسے بنیں؟عاشقوں کی عبادت،٭محبتِ الہٰی
اور اس کی نشانیاں وغیرہ جیسے اہم موضوعات سمیت تقریباً 55 سے زیادہ آیات کی تفاسیر
شائع ہو چکی ہیں۔2۔حدیث شریف اور اس کی شرح:اس عنوان کے تحت کسی اہم مسئلہ کے اوپر
عمل کی جانب توجّہ دلانے کے لئے ایک منتخب حدیث شریف کا ترجمہ اور مختصر شرح بیان
کی جاتی ہے، جیسے٭دین خیرخواہی ہے، ٭موت کی تمنا کرنا کیسا؟ ٭جنت کا بازار وغیرہ کی
مختصر شرح بیان کی جاتی ہے۔4۔اسلامی عقائد و معلومات:سلسلہ اسلامی عقائد و معلومات
میں اِسلام کے بنیادی و ضروری عقائد کی اصلاح و معلومات کے لئے مستند حوالوں سے مزیّن
مضامین شائع کئے جاتے ہیں، جیسے٭ذاتِ باری ، ٭لوحِ محفوظ،٭حشر و نشر وغیرہا، مضامین
شائع ہوچکے ہیں۔5۔مدنی مذاکرے کے سوال و جواب: امیرِ اہلِ سنت حضرت علامہ مولانا
محمد الیاس عطار قادری دامَتْ
بَرَکاتُہمُ العالِیَہ نے مسلسل کاوشوں کے ذریعے
لاکھوں لوگوں کی زندگی میں انقلاب برپا کر دیا، آپ کا کردار لائقِ تقلید اور آپ کی
گفتار قابلِ عمل ہے، آپ کی حیاتِ طیبہ سے نامعلوم کتنوں کی زندگی سنور گئی، آپ کے
مدنی مذاکرے کے سوالات و جوابات سے علمِ دین کی بہت سی باتیں علم میں آئیں۔6۔دارالافتاء
اہلِ سنت:دارالافتاءاہلِ سنت تحریری، زبانی،فون کالز، واٹس ایپ، ای میلز اور کتب کی
اشاعت کی صورت میں اُمّتِ مسلمہ کی شرعی راہ نمائی میں مصروف ہے۔7۔بچوں اور بچیوں
کے لئے:بچے قوم کے مستقبل ہیں، ان کی جتنی اچھی تربیت ہو گی، مستقبل اتنا ہی
شاندار ہوتا ہے، الحمدللہ ماہنامہ فیضانِ مدینہ میں بچوں کی اسلامی تربیت کے لئے
مضامین شائع ہوتے ہیں، مثلاً فرضی حکایت، جانوروں کی سبق آموز کہانیاں اور روشن
مستقبل اور کیا آپ جانتے ہیں؟ وغیرہ شامل ہیں، ان کہانیوں سے بچوں کی اچھی تربیت
اور نصیحتوں کو ذکر کیا جاتا ہے۔8۔العلم نور:یہ سلسلہ بھی ماہنامہ فیضانِ مدینہ میں
شامل کیا جاتا ہے، جس کے تحت علم و حکمت سے بھرپور قرآن و حدیث، فقہ اور تصوف کے
اہم مسائل بیان کئے جاتے ہیں، اب تک بہت سارے مضامین شائع بھی ہو چکے ہیں۔9۔باتیں
میرے حضور کی:ہمارے پیارے آقا صلی اللہُ علیہ واٰلہٖ وسلم کے اوصافِ جلیلہ بے انتہا ہیں، جن کا ایک موضوع خصائصِ مصطفی بھی ہے، اس سلسلے سے عاشقانِ رسول
کے دلوں میں عشقِ رسول کی شمع مزید فروزاں کرنے کے لئے اب تک بہت سارے خصائصِ مصطفی
شائع کئے جا چکے ہیں۔10۔اسلامی بہنوں کے لئے:
عورت معاشرہ کا ایک اہم حصّہ ہے اور اس کی اسلامی اصولوں پر
کی گئی تعلیم و تربیت معاشرے پر خُوش کُن اثرات مرتب کرتی ہے، ماہنامہ فیضانِ مدینہ
میں اس پہلو سے بھی خصوصی توجّہ دی جاتی ہے،جس کے لئے عورتوں کو صحابیات و صالحات
کی سیرت و کردار سے متعارف کروانے کے لئے تذکرۂ صالحات کے نام سے سلسلہ شائع کیا
جاتا ہے، اس سلسلہ میں اُمّہاتُ المؤمنین یعنی رسولِ اکرم صلی اللہُ علیہ واٰلہٖ وسلم کی ازواجِ مطہرات اور سرکارِ دوعالم صلی اللہُ علیہ واٰلہٖ وسلم سمیت تمام نیک بیبیوں کا مبارک تذکرہ کیا جاتا ہے۔ 11۔قارئین کے صفحات:ماہنامہ
فیضانِ مدینہ میں قارئین کے لئے بھی صفحات مختص ہیں، جن میں موصول ہونے والے
تاثرات کو بعنوان”آپ کے تاثرات“بھی شامل کیا جاتا ہے۔پیاری اسلامی بہنو!ماہنامہ فیضانِ
مدینہ کی کامیابی اور اس کی اشاعت میں امیرِ اہلِ سنت حضرت علامہ مولانا محمد الیاس
عطار قادری دامَتْ
بَرَکاتُہمُ العالِیَہ کی نظرِ عنایت،راہ نمائی اور
عملی تربیت کے ساتھ ساتھ مرکزی مجلسِ شوریٰ کے نگران مولانا محمد عمران عطاری مد ظلہ العالی اور نگرانِ مجلس
ماہنامہ فیضانِ مدینہ ابوماجد محمد شاہد عطاری مدنی مد ظلہ العالی کی محنتوں کا بہت اہم کردار
ہے۔اللہ پاک ان کے مخلصانہ خدمات کو قبول فرمائے اور ماہنامہ فیضانِ مدینہ کے چیف
ایڈیٹر ابو رجب محمد آصف عطاری مدنی مد ظلہ العالی کو بھی جزائے خیر عطا فرمائے۔آمین۔پیاری اسلامی بہنو!ماہنامہ
فیضانِ مدینہ کے اہم مضامین کا مطالعہ کرنے کے لئے آپ بھی ماہنامہ فیضانِ مدینہ کی
خریدار بنئے، بلکہ اس کی سالانہ بکنگ کروا لیجئے ان شاء اللہ آپ سب کو ہر ماہ گھر
بیٹھے یہ رسالہ فراہم ہو جائے گا ۔ آپ اس کو دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سےبھی مفت
ڈاؤن لوڈ کرسکتی ہیں۔اللہ پاک ہم سب کو دین کی خوب سمجھ اور سیکھنے کا مزید جذبہ
عطا فرمائے۔آمین بجاہ النبی الامین صلی اللہُ علیہ واٰلہٖ وسلم
الحمد للہ!اللہ پاک کے فضل و کرم
اور حضور جانِ جاناں صلی اللہُ علیہ واٰلہٖ وسلم
کی نظرِرحمت با برکت سے عاشقانِ رسول کی عظیم تحریک دعوتِ اسلامی علمِ دین کے فروغ
کے لئے بے شمار خدمات سر انجام دے رہی ہے، انہی میں سے ایک ماہانہ میگزین ماہنامہ فیضانِ
مدینہ بھی ہے۔ماہنامہ فیضانِ مدینہ میں زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے
افراد کی تربیت کی جاتی ہے، ماہنامہ فیضانِ مدینہ میں تقریبا 25 سے زائد موضوعات
پر تقریباً40 مضامین پیش کئے جاتے ہیں، اس میں بزرگوں کے حالاتِ زندگی و سیرت کے
ساتھ ساتھ صحابیات رضی اللہ عنہن کے بارے میں بھی معلومات
کا خزانہ ہوتا ہے۔ماہنامہ فیضانِ مدینہ کے کیا کہنے!جو علم دیگر کتب سے تلاش کرنے
سے بھی نہیں ملتا، وہ ماہنامہ فیضانِ مدینہ سے مل جاتا ہے۔ماہنامہ فیضانِ مدینہ کا
ہر ہر صفحہ قابلِ دید ہے، اس میں بڑوں کے ساتھ چھوٹے بچوں کو بھی بہت کچھ سیکھنے
کو ملتا ہے۔ الحمد للہ ماہنامہ فیضانِ
مدینہ علمِ دین حاصل کرنے کا ایک بہترین ذریعہ ہے ۔ماہنامہ فیضانِ مدینہ واقعی میں
فیضانِ مدینہ ہے،اس سے فیضانِ مدینہ کی خوشبو محسوس ہوتی ہے،یہ سوادِ اعظم اہلِ
سنت وجماعت اور سیّدی اعلیٰ حضرت رحمۃُ اللہِ علیہ
کے نظریاتی مشن کو بڑی ہمت وجرات اور تیزی کے ساتھ پوری دنیا میں پھیلانے کا ایک
عظیم فریضہ سر انجام دے رہا ہے۔اللہ پاک مدینہ
پاک کی خاکِ شفاء کے صدقے اس فیضان کو گھر گھر پہنچائے اور اسے قبولیتِ عام کا شرف
عطا فرمائے۔آمین
ماہنامہ فیضانِ مدینہ دھوم مچائے
گھر گھر یاربّ جا
کرعشقِ نبی کے جام پلائے گھر گھر
الحمد
الله ماہنامہ فیضان
مدینہ مختلف موضوعات پر ہر ماہ کم و بیش 30 مضامین شائع کرتا ہے ۔اس میں جہاں قرآن و حدیث کے موضوعات پر بیش بہا مضامین
ہوتے ہیں وہیں صحت ، تندرستی ، اور بچوں کی تربیت وغیرہ متعدد موضوعات پر بھی مضامین شامل اشاعت ہوتے ہیں یہ ماہنامہ اردو
زبان کے ساتھ ساتھ انگلش ، عربی، ہندی اور گجراتی میں بھی شائع کیا جاتا ہے۔ خوش
آئندہ بات یہ ہے کہ جہاں بے شمار لوگ مکتبۃ المدینہ سے خرید کر اس کا مطالعہ کرتے
ہیں وہیں سوشل میڈیا کے مختلف ذرائع مثلا ویب سائٹ،ٹیلی گرام،فیس بک وغیرہ کے
ذریعہ بھی اس کو پڑھتے ہیں ۔
ماہنامہ فیضان
مدینہ کے چند انوکھے کالمز کا اجمالی جائزہ :
(1) فریاد : یہ کالم دعوت اسلامی کے مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران حاجی محمد عمران عطاری کے
بیانات ، گفتگو ، سلسلوں اور آڈیو میسجز
کے ذریعہ تیار کیا جاتا ہے۔ اس میں ایک اہم امر کی اصلاح کی طرف نشاندہی کی جاتی
ہے اور آخر میں تمام اسلامی بھائیوں سے عاجزانہ فریاد بھی کی جاتی ہے اس میں اب
تک گھریلو اخراجات کیسے پورے ہوں ، مثبت
سوچئیے ،دنیا کے بدلے آخرت کا زیادہ سوچئیے ، اصلاح کا درست طریقہ ، ہماری عادتوں
کے فوائد و نقصانات ، بے جا بحث مت کیجئے ، حالات بدلنے کے لئیے پہلے خود کو بدلیں
، انتقام کی آگ جیسے اہم موضوعات پر قیمتی
مضماین شائع ہو چکے ہیں ۔
(2) آخر درست کیا ہے؟ : یہ کالم مفتی اہلسنت مفتی دعوت اسلامی حضرت علامہ مولانا مفتی محمد قاسم عطاری
کی جانب سے ماہنامہ میں شائع کیا جاتا ہے اور آپ کا یہ سلسلہ ایک جداگانہ اہمیت کا
حامل ہوتا ہے جس میں آپ اسلام پر ہونے والے بے جا اعتراضات کے احسن انداز میں
جوابات دیتے ہیں اس کے تحت اب تک ،کیا کافر جنتی یا ولی ہوسکتا ہے؟ ، سنتوں پر عمل
کیوں کریں؟ ،وبائیں کیوں آتی ہیں؟ ، مذہب اور عقل،تناسخ یا آواگون اسلامی نقطئہ
نظر سے، وغیرہ وغیرہ ناموں سے درجنوں مضمامین شائع ہوچکے ہیں۔
(3) باتیں میرے حضور کی : یہ بھی ایک انوکھا سلسلہ ہے جس میں ہمارے پیارے آقا صلی
اللہ علیہ وسلم کے اوصاف جمیلہ کو بیان کیا جاتا ہے۔ جس کا جاننا ہر عاشق رسول کے
لئے ضروری ہے اس کے تحت ، سب سے کثیر امت والے نبی ، جنت کا سب سے بلند درجہ ،
پاکیزہ لوگوں کے سردار ، جنت اور دنیا کے مالک، بنے دو جہاں تمہارے لئے وغیرہ موضوعات
پر بہت سے مضامین شائع کئے جا چکے ہیں ۔
(4)ہماری کمزوریاں : ہمارے اندر بہت سی ایسی کمزوریاں پائ جاتی ہیں جس کی وجہ سے ہمیں اکثر نقصان
اٹھانا پڑھتا ہے اس کالم میں انہی کمزوریوں کو بیان کیا جاتا ہے اس کے تحت اب تک
خود غرضی ،احسان فراموشی ، پھول سی بچی کا قتل ،ٹال مٹول ، بے بسی ، پڑھاپے کی
پریشانی ،کنفیوزن، نفرت کیوں؟، بد دعائیں کیوں ؟،ٹائم نہیں ہے ،اختلاف رائے وغیرہ عنوانات سے بہت سے مضامین شائع کئیے جا
چکے ہیں ۔
(5) مدنی کلینک : صحت اور تندرستی الله پاک کی وہ عظیم نعمت ہے جس کی حفاظت کی ہر ایک کو حاجت
ہے ماہنامہ فیضان مدینہ کے اس سلسلہ میں
ہر ماہ ایک بیماری اور اس کی علامت و پہچان اور اس کا علاج بیان کیا جاتا ہے اس سلسلے میں تھیلیسیمیا اور اینیمیا ،
جوڑوں کا درد ، بچوں میں الرجی کے علامات و اسباب اور ان کا حل ، اچھی نیند کے
اصول ،بچوں کی بیماریاں جانچنے کا طریقہ ،دَمہ (ashtma) کے اسباب و علاج ، جیسے اہم
موضوعات بیان کیئے جاتے ہیں ۔
(6) بچے اور بچیوں کے لئے : بچے قوم کا مستقبل ہیں ان کی صحیح تعلیم و تربیت اور اچھی پرورش انہیں معاشرے میں نمایا مقام
دلانے کے لئے ضروری ہے ماہنامہ فیضان مدینہ میں بچوں کی اسلامی تربیت کے لئے ننھے میاں کی کہانی ، جانوروں کی سبق آموز
کہانیاں ، آؤ بچو! حدیث رسول سنتے ہیں ، کیا آپ جانتے ہیں؟ جیسے موضوعات شائع کئے
جاتے ہیں ۔
پیارے پیارے
اسلامی بھائیو! "ماہنامہ فیضان مدینہ" کے ان انوکھے مضامین کا مطالعہ
کرنے کے لئے مکتبۃ المدینہ کی کسی بھی شاخ سے اس کو ہدیۃً طلب فرمالیجئے اور ہو
سکے تو اس کی سالانہ بکنگ فرما لیجئے ان
شاء الله الکریم اس کے ذریعہ علم کا بیش بہا خزانہ حاصل ہوگا نیز اس کو دعوت
اسلامی کی ویب سائٹ http://www.dawateislami.netکے ذریعہ مفت ڈاؤن لوڈ بھی کرسکتے ہیں۔
مدثر مرید (درجہ رابعہ، جامعۃ المدینہ اور فیضان
عبداللہ شاہ غازی ،کراچی)
عموماً دیکھا گیا ہے کہ گھروں میں ڈائیجسٹ ناولز اور گناہوں
بھرے ماہنامے پڑھنے کا ذہن ہوتا ہے لیکن جب سے ”ماہنامہ فیضانِ مدینہ“جاری ہوا ہے
تب سے گناہوں بھرا سلسلہ کم ہوتا نظر آیا
۔
الحمداللہ ماہنامہ فیضان مدینہ
عروج پکڑتا نظر آیا اور کم و بیش ماہنامہ فیضان مدینہ کو پانچ سال ہو چکے ہیں اور
الحمداللہ اس کے پڑھنے والوں کی تعداد میں اضافہ در اضافہ ہوتا ہی جا رہا ہے اور
اس کے پڑھنے والوں کے مطالعے میں ذوق کا اضافہ ہوا ہے۔ اور الحمدللہ اس ماہنامہ فیضان مدینہ میں دلچسپ اور مختلف موضوعات پر مضمون ہوتے ہیں جو
پڑھنے والے کی دلچسپی کو کم نہیں ہونے دیتے ہیں۔ ماہنامہ فیضان مدینہ میں سے اچھی
خوبی یہ ہے اس میں مردوں اور عورتوں اور بچوں کے اعتبار سے مضامین ہوتے ہیں جس کی
وجہ سے ہر بندہ اس کو پڑھنے کی طرف مائل
ہوتا ہے۔ اس میں سب سے اچھی بات یہ ہے کہ اس میں نئے لکھاریوں والا مضمون رائٹر
کالم نگار اور لکھنے میں دلچسپی لینے والوں کو اپنی طرف متوجہ کرتا ہے۔ جس کی وجہ
سے بعض رائٹر اور کالم نگار نیکیوں والے تحریر لکھنے میں مصروف ہوئے اور گناہوں
بھرے موضوعات پر تحریرات لکھنے سے بچے ۔
مدنی مشورہ : میرا مشورہ یہ ہے کہ نئے لکھاریوں کے مضامین
میں اضافہ کیا جائے تاکہ مزید نئے لکھاری اس ”ماہنامہ فیضانِ مدینہ“ میں مضامین
لکھنے میں مصروف ہو اور اس اُمّت کو زیادہ تعداد میں ماہنامہ فیضان مدینہ کے ذریعے
دعوت اسلامی نئے رائٹر فراہم کر سکیں۔
اللہ پاک سے دعا ہے
کہ اللہ پاک ”ماہنامہ فیضانِ مدینہ“ کو ترقی اور عروج عطا فرمائے۔