الحمدللہ ماہنامہ فیضانِ مدینہ(دعوتِ اسلامی) زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کی دینی، دنیاوی، شرعی، اخلاقی، نفسیاتی، معاشرتی، انفرادی اور اجتماعی ضرورتوں کو سامنے رکھتے ہوئے ہر مہینے اوسطاً 25 سے زائد موضوعات پر کم وبیش 40 مضامین شائع کرتا ہے،جیسے تفسیر، شرح، حدیث و فقہی مسائل کا حل، بچوں کی کہانیاں، سماجی موضوعات پر اصلاحی مضامین، تاجروں کے لئے شرعی راہ نمائی، خواتین کے لئے شرعی راہ نمائی و دیگر خصوصی موضوعات، بزرگانِ دین کی سیرت، دعوتِ اسلامی کی مدنی خبریں وغیرہ ماہنامہ فیضانِ مدینہ کے ہر شمارے کی زینت ہوتی ہیں۔ماہنامہ فیضانِ مدینہ(دعوتِ اسلامی)کا پہلا شمارہ ربیع الآخر 1438ھ بمطابق 5 جنوری 2017ء کومنظرِعام میں آیا۔اس شمارے کو سوشل میڈیا کے مختلف ذرائع ویب سائٹ، فیس بک وغیرہ کے ذریعے بھی بے شمار لوگ پڑھتے ہیں، علاوہ ازیں اس کی ڈیجیٹل کاپی(Pdf)وغیرہ بھی لوگوں کو پہنچائی جاتی ہے۔اللہ پاک نے دعوتِ اسلامی کے ماہنامہ فیضانِ مدینہ کو قبولِ عام بخشا ہے، فیضانِ مدینہ میں مضامین اصلاحِ فکر و عمل کے لئے بے انتہا مفید ہیں، ماہنامہ فیضانِ مدینہ کے متعدد شمارے نظروں سے گزرے۔ ماشاءاللہ یہ علم اور اصلاح سے مزیّن، عقائدِ حقّہ کا علمبردار ہے۔ ماہنامہ میں شائع ہونے والے مضامین کی ایک جھلک:1۔تفسیرِ قرآن کریم:اس خوبصورت سلسلے میں مفتی ابو صالح محمد قاسم عطاری دامَتْ بَرَکاتُہمُ العالِیَہ قرآن ِپاک کی ایک یا دو آیتوں کی عام فہم، جامع و جدید تقاضوں کے مطابق تفسیر بیان فرماتے ہیں، اس سلسلے میں٭اللہ پاک کا پیارا کیسے بنیں؟عاشقوں کی عبادت،٭محبتِ الہٰی اور اس کی نشانیاں وغیرہ جیسے اہم موضوعات سمیت تقریباً 55 سے زیادہ آیات کی تفاسیر شائع ہو چکی ہیں۔2۔حدیث شریف اور اس کی شرح:اس عنوان کے تحت کسی اہم مسئلہ کے اوپر عمل کی جانب توجّہ دلانے کے لئے ایک منتخب حدیث شریف کا ترجمہ اور مختصر شرح بیان کی جاتی ہے، جیسے٭دین خیرخواہی ہے، ٭موت کی تمنا کرنا کیسا؟ ٭جنت کا بازار وغیرہ کی مختصر شرح بیان کی جاتی ہے۔4۔اسلامی عقائد و معلومات:سلسلہ اسلامی عقائد و معلومات میں اِسلام کے بنیادی و ضروری عقائد کی اصلاح و معلومات کے لئے مستند حوالوں سے مزیّن مضامین شائع کئے جاتے ہیں، جیسے٭ذاتِ باری ، ٭لوحِ محفوظ،٭حشر و نشر وغیرہا، مضامین شائع ہوچکے ہیں۔5۔مدنی مذاکرے کے سوال و جواب: امیرِ اہلِ سنت حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطار قادری دامَتْ بَرَکاتُہمُ العالِیَہ نے مسلسل کاوشوں کے ذریعے لاکھوں لوگوں کی زندگی میں انقلاب برپا کر دیا، آپ کا کردار لائقِ تقلید اور آپ کی گفتار قابلِ عمل ہے، آپ کی حیاتِ طیبہ سے نامعلوم کتنوں کی زندگی سنور گئی، آپ کے مدنی مذاکرے کے سوالات و جوابات سے علمِ دین کی بہت سی باتیں علم میں آئیں۔6۔دارالافتاء اہلِ سنت:دارالافتاءاہلِ سنت تحریری، زبانی،فون کالز، واٹس ایپ، ای میلز اور کتب کی اشاعت کی صورت میں اُمّتِ مسلمہ کی شرعی راہ نمائی میں مصروف ہے۔7۔بچوں اور بچیوں کے لئے:بچے قوم کے مستقبل ہیں، ان کی جتنی اچھی تربیت ہو گی، مستقبل اتنا ہی شاندار ہوتا ہے، الحمدللہ ماہنامہ فیضانِ مدینہ میں بچوں کی اسلامی تربیت کے لئے مضامین شائع ہوتے ہیں، مثلاً فرضی حکایت، جانوروں کی سبق آموز کہانیاں اور روشن مستقبل اور کیا آپ جانتے ہیں؟ وغیرہ شامل ہیں، ان کہانیوں سے بچوں کی اچھی تربیت اور نصیحتوں کو ذکر کیا جاتا ہے۔8۔العلم نور:یہ سلسلہ بھی ماہنامہ فیضانِ مدینہ میں شامل کیا جاتا ہے، جس کے تحت علم و حکمت سے بھرپور قرآن و حدیث، فقہ اور تصوف کے اہم مسائل بیان کئے جاتے ہیں، اب تک بہت سارے مضامین شائع بھی ہو چکے ہیں۔9۔باتیں میرے حضور کی:ہمارے پیارے آقا صلی اللہُ علیہ واٰلہٖ وسلم کے اوصافِ جلیلہ بے انتہا ہیں، جن کا ایک موضوع خصائصِ مصطفی بھی ہے، اس سلسلے سے عاشقانِ رسول کے دلوں میں عشقِ رسول کی شمع مزید فروزاں کرنے کے لئے اب تک بہت سارے خصائصِ مصطفی شائع کئے جا چکے ہیں۔10۔اسلامی بہنوں کے لئے:

عورت معاشرہ کا ایک اہم حصّہ ہے اور اس کی اسلامی اصولوں پر کی گئی تعلیم و تربیت معاشرے پر خُوش کُن اثرات مرتب کرتی ہے، ماہنامہ فیضانِ مدینہ میں اس پہلو سے بھی خصوصی توجّہ دی جاتی ہے،جس کے لئے عورتوں کو صحابیات و صالحات کی سیرت و کردار سے متعارف کروانے کے لئے تذکرۂ صالحات کے نام سے سلسلہ شائع کیا جاتا ہے، اس سلسلہ میں اُمّہاتُ المؤمنین یعنی رسولِ اکرم صلی اللہُ علیہ واٰلہٖ وسلم کی ازواجِ مطہرات اور سرکارِ دوعالم صلی اللہُ علیہ واٰلہٖ وسلم سمیت تمام نیک بیبیوں کا مبارک تذکرہ کیا جاتا ہے۔ 11۔قارئین کے صفحات:ماہنامہ فیضانِ مدینہ میں قارئین کے لئے بھی صفحات مختص ہیں، جن میں موصول ہونے والے تاثرات کو بعنوان”آپ کے تاثرات“بھی شامل کیا جاتا ہے۔پیاری اسلامی بہنو!ماہنامہ فیضانِ مدینہ کی کامیابی اور اس کی اشاعت میں امیرِ اہلِ سنت حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطار قادری دامَتْ بَرَکاتُہمُ العالِیَہ کی نظرِ عنایت،راہ نمائی اور عملی تربیت کے ساتھ ساتھ مرکزی مجلسِ شوریٰ کے نگران مولانا محمد عمران عطاری مد ظلہ العالی اور نگرانِ مجلس ماہنامہ فیضانِ مدینہ ابوماجد محمد شاہد عطاری مدنی مد ظلہ العالی کی محنتوں کا بہت اہم کردار ہے۔اللہ پاک ان کے مخلصانہ خدمات کو قبول فرمائے اور ماہنامہ فیضانِ مدینہ کے چیف ایڈیٹر ابو رجب محمد آصف عطاری مدنی مد ظلہ العالی کو بھی جزائے خیر عطا فرمائے۔آمین۔پیاری اسلامی بہنو!ماہنامہ فیضانِ مدینہ کے اہم مضامین کا مطالعہ کرنے کے لئے آپ بھی ماہنامہ فیضانِ مدینہ کی خریدار بنئے، بلکہ اس کی سالانہ بکنگ کروا لیجئے ان شاء اللہ آپ سب کو ہر ماہ گھر بیٹھے یہ رسالہ فراہم ہو جائے گا ۔ آپ اس کو دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سےبھی مفت ڈاؤن لوڈ کرسکتی ہیں۔اللہ پاک ہم سب کو دین کی خوب سمجھ اور سیکھنے کا مزید جذبہ عطا فرمائے۔آمین بجاہ النبی الامین صلی اللہُ علیہ واٰلہٖ وسلم