8 دسمبر 2023ء کو شعبہ مکتبۃ المدینہ للبنات دعوتِ اسلامی کے تحت آن لائن مدنی مشورہ ہوا جس میں شعبے کی پاکستان و عالمی سطح کی ذمہ دار اور ادارتی شعبہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

اس دوران نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے بذریعہ انٹرنیٹ ذمہ دار اسلامی بہنوں کی تربیت کی اور ماہنامہ فیضانِ مدینہ بکنگ اورسیز کے کیا اہداف ہونے چاہیئے اس پر گفتگو کی۔

نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے مزید کلام کرتے ہوئے ماہنامہ فیضانِ مدینہ کی سالانہ بکنگ زیادہ سے زیادہ کروانے کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نے اپنی اپنی رائے پیش کی۔ 

قراٰن و سنت کی تعلیمات کو عام کر نے  والی عاشقانِ رسول کی عالمی تحریک دعوت اسلامی کے تحت 13 نومبر 2023ء کو فیضان صحابیات کراچی میں مدنی مشورہ ہوا جس میں کراچی کی ڈسٹرکٹ ذمہ داران ،بیرون ملک کی ریجن نگران اور انٹر نیشنل افیئرز کی اراکین نے شرکت کی ۔

مدنی مشورے کے دوران ابتداءً شعبہ مکتبۃ المدینہ گرلز کی ذ مہ دار اسلامی بہن نے نگرانِ عالمی مجلس مشاورت کی موجودگی میں اسلامی بہنوں کے درمیان مدنی پھول پڑھ کر سنائے نیز باہمی تمام ذمہ دار اسلامی بہنوں کی مشاورت سے چند اہم نکات پر تبادلۂ خیال کیا اور شعبے کے دینی کام کو بڑھانے کا ذہن دیا۔


کراچی کے علاقے پی آئی بی کالونی میں قائم فیضانِ صحابیات میں 13 نومبر 2023ء کو شعبہ مکتبۃ المدینہ گرلز کا مدنی مشورہ ہوا جس میں بیرونِ ملک سے اسلامی بہنیں بذریعہ انٹرنیٹ جبکہ کراچی کی ٹاؤن سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنیں شریک تھیں۔

معلومات کے مطابق نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ابتداءً شعبے کے نظام میں بہتری لانے کے متعلق کلام کیا اور ذمہ دار اسلامی بہنوں نے درپیش مسائل بیان کئے جس کے نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے حل بتائے۔

اس کے علاوہ عالمی سطح کی ذمہ دار (شعبہ مکتبۃ المدینہ گرلز) نے ذمہ دار اسلامی بہنوں کی تربیت و رہنمائی کی اور انہیں دینی کاموں میں مزید بہتری لانے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔

لوگوں کو علمِ دین سیکھنے کا جذبہ دلانے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت   پچھلے دنوں شعبہ مکتبۃ المدینہ للبنات کا آن لائن مدنی مشورہ منعقد ہوا۔

دورانِ مدنی مشورہ نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ”ایثار کے فوائد“ کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے شرکا اسلامی بہنوں کی تربیت و رہنمائی کی۔

نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے شعبے کی تقرریوں پر مشاورت کرتے ہوئے دینی کاموں میں مزید بہتری لانے کے حوالے سے مدنی پھول دیئے اور ذمہ دار اسلامی بہنوں کو دینی کاموں میں درپیش تنظیمی مسائل کا حل بھی بتایا ۔

شعبہ مکتبۃالمدینہ دعوتِ اسلامی کے تحت پچھلے دنوں مدنی مشورے کا انعقاد ہواجس میں تمام شعبہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے آن لائن شرکت کی جن میں مختلف ممالک (عرب شریف، کویت، عمان، نیپال،یوکے، بنگلہ دیش، ہالینڈ، ڈنمارک، اٹلی، بیلجیئم، نوروے اور آسٹریلیا) کی اسلامی بہنیں شامل تھیں۔

اس مدنی مشورے میں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے اپڈیٹ رہنےکی اہمیت بتاتے ہوئے اسلامی بہنوں کی سابقہ کارکردگی کا جائزہ لیا اور اُن میں مزید بہتری کے لئے آئندہ کے اہداف دیئے۔اس موقع پر کُتُب و رسائل کے اہداف پر کلام کیا گیا نیز اسلامی بہنوں کو دینی کاموں میں درپیش مسائل کا حل بتایا گیا۔ 

اشاعتِ دین کرنے والے دعوتِ اسلامی کے شعبہ مکتبۃالمدینہ للبنات کے تحت مدنی مشورہ ہوا جس میں مختلف سطح کی ذمہ داران سمیت اسٹیٹ نگران کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

شعبے کی کابینہ سطح ذمہ دار اسلامی بہن نے مکتبۃالمدینہ کے کُتُب و رسائل کی سالانہ اور ماہنامہ بکنگ کے حوالے سے چند اہم امور پر کلام کیا نیز اسٹیٹ نگران اسلامی بہنوں کو آئندہ کے اہداف بھی دیئے گئے۔

علاوہ ازیں سنتوں بھرے اجتماعات اور مختلف ایونٹس میں مکتبۃالمدینہ کا بستہ لگانے کے حوالے سے پیکجز بناکر تقسیم کرنے پر کلام کیا گیا جس پر وہاں موجود اسلامی بہنوں نے اپنی اپنی رائے پیش کی۔


راولپنڈی سے بذریعہ انٹرنیٹ شعبہ مکتبۃ المدینہ (اسلامی بہنیں) کی ذمہ داران کا مدنی مشورہ

Wed, 14 Dec , 2022
1 year ago

دعوتِ اسلامی کے تحت پچھلے دنوں شعبہ مکتبۃ المدینہ (اسلامی بہنیں) کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا آن لائن مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں شعبے کی پاکستان، صوبائی اور ڈویژن سطح کی اسلامی بہنوں سمیت سٹی نگران کی شرکت رہی۔

دورانِ مدنی مشورہ نگرانِ پاکستان مجلس مشاورت اسلامی بہن نے ”حوصلہ افزائی کیجیئے“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور اسلامی بہنوں کے 9ماہ کے سفر شیڈول کا جائزہ لیا ۔

نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نےذمہ دار اسلامی بہنوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہیں دینی کاموں میں ہونے والی کمزوریوں پر توجہ دلائی نیز غیر فعال ذمہ داران کو فعال بنانے، ماہانہ مدنی مشوروں کا جائزہ لینے اور بروقت اپنے ماتحتوں کے مدنی مشورے لینے کی ترغیب دلائی۔

بعدازاں نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے 9 ماہ کی کارکردگیوں میں ہونے والی ترقی ، تنزلی اور اہداف پر کلام کیا جبکہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے تقرریاں مکمل کرنے کے حوالے سے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔

دعوت اسلامی کے شعبہ مکتبۃالمدینہ  کے تحت 21اپریل 2022ءبروز جمعرات پاکستان مکتبۃالمدینہ ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ انٹرنیٹ مدنی مشورہ منعقد کیا گیا جس میں صوبہ/سٹی مکتبۃالمدینہ ذمہ دارا سلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

پاکستان ذمہ دار اسلامی بہن نے ماہانہ کارکردگی ، کارکردگی شیڈول اور دیگر دینی کام بروقت کرنے کی ترغیب دلائی۔ ماتحت اسلامی بہنوں کو مضبوط بنانے کا ذہن دیا ۔رسالہ ’’گھریلو مسجد بنانا سنت ہے ‘‘کے حوالے سے مدنی پھول دئیے۔ 


عوام کو علم دین کے زیور سے آشنا کرنے کے لئے مجلس مکتبۃ المدینہ آسان اور دلچسپ انداز میں خوب صورت سرورق کے ساتھ کتب ورسائل شائع کرتی ہے اور ان کے حصول کی آسانی کے لئے ممکنہ صورت میں ذیلی حلقے میں ہونے والےاسلامی بہنوں کے سنتوں بھرے اجتماعات، دینی حلقوں ،دارالسنہ اورمدرسۃ  المدینہ بالغات میں مکتبۃ المدینہ کے اسٹال لگائے جاتے ہیں ۔

مارچ 2022ء کی کارکردگی ملاحظہ ہوں:

ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات میں لگائے گئے اسٹال کی تعداد: 4 ہزار 854

مدرسۃالمدینہ بالغات میں لگائے گئے اسٹال کی تعداد : ایک ہزار 852

ماہانہ ڈویژن دینی حلقوں میں لگائے گئے اسٹال کی تعداد : 369

دارالسنہ میں لگائے گئے اسٹال کی تعداد:12

ملنے والے کل آرڈر کی تعداد: ایک ہزار 345


دعوتِ اسلامی کے شعبہ مکتبۃالمدینہ (اسلامی بہنیں)کے تحت25فروری 2022ء بروز جمعۃالمبارک کراچی سٹی میں بذریعہ کال مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں ڈسٹرکٹ اور سٹی ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

پاکستان مکتبۃالمدینہ ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں ماہانہ کارکردگی ، کارکردگی شیڈول اور دیگر دینی کام بروقت کرنے کی ترغیب دلائی ۔ مزید ماتحت اسلامی بہنوں کو مضبوط بنانے کا ذہن دیا۔ ساتھ ساتھ مسائل کے حل پیش کئے۔ ماہنامہ فیضان مدینہ بکنگ کے حوالے سے ترغیب دلائی اور تحریری مقابلوں میں حصہ لینے کا ذہن دیا نیزتقسیم رسائل میں اضافہ کرنے کا طریقہ بھی سمجھایا جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں پیش کیں ۔


دعوتِ اسلامی کے تحت 24 فروری 2022 ءکو مجلس بین الاقوامی امور شعبہ مکتبۃُالمدینہ کی ذمہ دار اسلامی بہن نے شعبہ مکتبۃ المدینہ کی تمام بڑی سطح  کی اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ لیا جس میں کویت ، بنگلہ دیش، یوکے، یورپین یونین، سینٹرل افریقہ، ساوتھ افریقہ کی ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مدنی مشورے میں شوریٰ وکابینہ کے فروری 2022 ءکے مدنی پھول سنائے گئے۔ کارکردگیوں کا جائزہ لیا گیا نیز اچھی کارکردگی پر حوصلہ افزائی کی گئی۔ مزید بہتری لانے کا ذہن دیا گیا ۔ مکتبۃالمدینہ کے اسٹال میں اضافہ اور تقسیم رسائل کے بارے میں تفصیلی کلام ہوا۔تحریری مقابلے میں حصہ لینے اور اس کے لئے جامعات المدینہ کی اسلامی بہنوں سے رابطہ کرنے کی ترغیب دلائی گئی ۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ مکتبۃالمدینہ کے تحت15 فروری تا 18 فروری2022ء (صوبہ پنجاب ملتان ، رحیم یار خان ، بہاولپور اور مظفر گڑھ) میں مدنی مشوروں کا سلسلہ ہواجن میں تنظیمی ڈویژن تا صوبہ شعبہ ذمہ دار، ماہنامہ فیضان مدینہ آرڈر بکرز اور بستہ ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

پاکستان مکتبۃالمدینہ ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشوروں میں تقرریاں مکمل کرنے ،تمام سنتوں بھرے اجتماعات میں بستے لگانے اور تقسیم رسائل کے لئے رقم کے اہداف دئیے۔ مزید شعبہ شب و روز کے تحریری مقابلوں میں زیادہ سے زیادہ اسلامی بہنوں کو حصہ لینے کا ذہن دیا۔ مدنی پھول اور کارکردگی فارمز سمجھائے۔ ماہنامہ فیضان مدینہ کی بکنگ کرنے اور کروانے کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہارکیا۔