18 جمادی الاخر, 1446 ہجری
ڈسٹرکٹ کراچی کی ذمہ داران ،بیرون ملک کی ریجن نگران اور انٹر نیشنل افیئرز کی اراکین کا مدنی مشورہ
Wed, 22 Nov , 2023
1 year ago
قراٰن و سنت کی تعلیمات کو عام کر نے والی عاشقانِ رسول کی عالمی تحریک دعوت اسلامی
کے تحت 13 نومبر 2023ء کو فیضان صحابیات کراچی میں مدنی مشورہ ہوا جس میں کراچی کی ڈسٹرکٹ ذمہ داران ،بیرون
ملک کی ریجن نگران اور انٹر نیشنل افیئرز کی اراکین نے شرکت کی ۔
مدنی
مشورے کے دوران ابتداءً شعبہ مکتبۃ المدینہ گرلز کی ذ مہ دار اسلامی بہن نے نگرانِ عالمی
مجلس مشاورت کی موجودگی میں اسلامی بہنوں کے درمیان مدنی پھول پڑھ کر سنائے نیز
باہمی تمام ذمہ دار اسلامی بہنوں کی مشاورت سے چند اہم نکات پر تبادلۂ خیال
کیا اور شعبے کے دینی کام کو بڑھانے کا ذہن دیا۔