1 رمضانُ المبارک 1447ھ سے کورس”فیضانِ تلاوتِ قرآن “ کا
انعقاد کیا جائے گا
شعبہ مدنی
کورسز (اسلامی بہنیں ) کے تحت تمام اسلامی بہنوں کے لئے کورس ”فیضانِ تلاوتِ
قرآن “ مرتب کیا گیا ہے جس کا
آغاز 1 رمضان المبارک1447ء بمطابق 18 فروری
2026ء کو ہوگا۔
معلومات کے مطابق پاکستان میں کورس کا انعقاد وارڈ سطح پر جبکہ اوورسیز میں ڈویژن سطح پر ہو گا۔ کورس کی مدت 20 / 30 دن ہے جس کی تفصیل درج ذیل
ہے:
دورانیہ: 20 دن کا دورانیہ 1 گھنٹہ 30 منٹ اور 30 دن کا دورانیہ ایک
گھنٹہ 15 منٹ ہوگا۔
خصوصیات: الْحَمْدُ لِلّٰہ! اس کورس میں روزانہ قراٰنِ پاک کی تلاوت سننے کے ساتھ ساتھ قرآنی واقعات، قرآنی آیات کی تفاسیر،
ختمِ قراٰن اجتماع، رمضان المبارک میں پڑھے جانے والے مخصوص اذکار و دعا ئیں مع
عوامی مسائل اور اُن کا حل سیکھنے کا موقع بھی مل سکے گا ۔
کورس میں داخلہ لینے کی اہلیت :تمام اسلامی بہنوں کے لئے، تو جلدی کیجئےکہیں دیر نہ ہوجائے۔
داخلے کے لئے رابطہ : اسلامی بہنیں اپنی ٹاؤن، ڈسٹرکٹ
اورڈویژن ذمہ دار اسلامی بہنوں سے رابطہ
فرمائیں۔
اسلامی بہنیں اس
ای میل ایڈریس سے بھی مزید معلومات حاصل کر سکتیں ہیں:
Dawateislami