کراچی کے علاقے PIB
کالونی میں اسلامی بہنوں کا ہفتہ وار سنتوں بھرا اجتماع
لوگوں کی اصلاح کا جذبہ رکھنے والی عاشقانِ رسول
کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 17 دسمبر 2025ء کو PIBکالونی،
کراچی میں اسلامی بہنوں کا ہفتہ وار سنتوں بھرا اجتماع منعقد ہوا جس میں قرب و
جوار کی کثیر اسلامی بہنیں شریک ہوئیں۔
اجتماعِ کا آغاز معمول کے مطابق تلاوت کلامِ پاک
و نعتِ رسولِ مقبول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ
وسلَّم سے کیا گیا جس کے بعد دعوتِ
اسلامی کی نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ”آزمائش زحمت نہیں رحمت ہے“
کے موضوع پر بیان کیا۔
اس کے علاوہ نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے اپنے
بیان کے دوران اسلامی بہنوں کو نیک اعمال کرنے، مصیبت پر صبر کرنے اور ہر حال میں اللہ پاک کا شکر ادا کرنےکے متعلق مدنی پھول بیان
کئے۔
آخر میں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے شرکائے
اجتماع کو دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہتے ہوئے نیکیاں کرنے اور دینی
کاموں میں شمولیت اختیار کرنے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔
Dawateislami