پچھلے دنوں ایکسپوسینٹر میں کراچی عالمی کُتُب میلے (کراچی انٹرنیشنل بک فیئر) کا انعقاد ہوا جس میں پاکستان اور بیرونِ پاکستان کے سیکڑوں ناشرانِ کُتُب کے ساتھ دارالمدینہ انٹرنیشنل یونیورسٹی پریس کا اسٹال بھی موجو د تھا۔

اس کتاب میلے میں دارالمدینہ انٹرنیشنل یونیورسٹی پریس کی 100 سے زائد پری پرائمری، پرائمری اور سیکنڈری کی کتابیں موجود تھیں۔ان کتابوں میں اسلامیات کی درسی کتب راہِ اسلام سلسلہ، روشن سفر اردو سلسلہ، پیاری اردو خوش خطی، واقفیت عامہ، Cursive Handwriting, Dynamics English ، Unique Mathematics, Smart ICT اور دیگرکتابیں شامل تھیں۔

واضح رہے کہ دارالمدینہ انٹرنیشنل یونیورسٹی پریس ہر سال باقاعدگی سے اس کتاب میلے میں اپنا اسٹال لگاتا ہے۔پانچ دن جاری رہنے والے اس کتاب میلے میں دارالمدینہ کے اسٹال پرماہرینِ تعلیم، پرائیویٹ اسکولز کے پرنسپلز، اساتذہ ، طلبہ، سیاسی و سماجی اور سرکاری شخصیات کی آمد کا سلسلہ جاری تھا۔

اس بارجو شخصیات دارالمدینہ کے اسٹال پر تشریف لائیں ان میں نگرانِ شرعی ایڈوائزردارالمدینہ مفتی محمد کفیل عطاری مدنی ، وفاقی وزیر برائے تعلیم و سائنس اینڈ ٹیکنالوجی خالد مقبول صدیقی، ڈائریکٹریٹ آف انسپیکشن اینڈ رجسٹریشن انسٹی ٹیوشن کی ایڈیشنل ڈائریکٹر اور کمشنر سید احسان نقوی وغیرہ شامل تھے۔(رپورٹ:غلام محی الدین ترک ،اردو کانٹینٹ رائٹر مارکیٹنگ اینڈ کمیونی کیشن ڈیپارٹمنٹ دارالمدینہ، ہیڈ آفس کراچی ، ویب ڈسک رائٹر:غیاث الدین عطاری)

تعلیمی دوروں(Educational Visits) سے طلبہ کی معلومات، مشاہدے اور اسکول میں پڑھائے جانے والے اسباق کی تفہیم کو بہتر بنانے میں مدد ملتی ہے۔ دارالمدینہ انٹرنیشنل اسلامک اسکول سسٹم اپنے طلبہ کو ہر سال تعلیمی دوروں کے مواقع فراہم کرتا ہے تاکہ انہیں نئی جگہوں اور نئے ماحول میں جانے کا موقع مل سکے،وہ گروپ میں کام کرسکیں،اُن کی کمیونی کیشن اور خود اعتمادی میں اضافہ ہوسکے۔

ان دنوں دارالمدینہ انٹرنیشنل اسلامک اسکول سسٹم کے تحت پاکستان بھر کے کیمپسز میں سالانہ تعلیمی دوروں (Educational visit) کا سلسلہ جاری ہےجن کی تفصیل درج ذیل ہے:

٭حیدرآباد ڈویژن کے طلبہ نے کراچی کا دورہ کیا جہاں انہوں نے دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ اور PAF میوزیم کا دورہ کیا۔طلبہ نے PAF میوزیم میں پاکستان کی فضائی دفاعی صلاحیتوں کے بارے میں معلومات حاصل کیں اور مختلف ہتھیاروں کے بارے میں جانکاری حاصل کی۔ بعدازاں طلبہ عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی آئے جہاں انہیں دعوتِ اسلامی کے مختلف شعبہ جات المدینہ العلمیہ، تراجم اور فیضان آن لائن اکیڈمی کا وزٹ کروایا ۔

٭دار المدینہ ، ملیر کیمپس ، کراچی کے طلبہ نے پاکستان میری ٹائم میوزیم کا تعلیمی دورہ (Educational visit)کیا جہاں انہوں نے پاکستان کی سمندری تاریخ اور ورثے سے واقفیت حاصل کی جبکہ طلبہ نے بحری ہتھیاروں، ہوائی جہازوں، تاریخی آبدوزوں اورپاک بحریہ کی کامیابیوں سے آگاہی حاصل کی ۔

٭دارالمدینہ، سیالکوٹ کے طلبہ نے گرین ہلز،گلوز مینوفیکچرنگ پلانٹ کا دورہ کیاجہاں انہوں نے مینوفیکچرنگ کی جدید ٹیکنیک کے بارے میں آگاہی حاصل کی۔

٭دارالمدینہ ،گجرات کیمپس کے طلبہ نے اسلام آباد کا تعلیمی دورہ (Educational visit)کیا جہاں انہوں نے دربار گولڑہ شریف ،شکرپڑیاں نیشنل پارک،سیدپورولیج اور ایوب نیشنل پارک کا دورہ کیا۔(رپورٹ:غلام محی الدین ترک ،اردو کانٹینٹ رائٹر مارکیٹنگ اینڈ کمیونی کیشن ڈیپارٹمنٹ دارالمدینہ، ہیڈ آفس کراچی ، ویب ڈسک رائٹر:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں دارالمدینہ انٹرنیشنل اسلامک ایجوکیشن سسٹم کے CEO ڈاکٹر دانش اقبال عطاری ، فیضان اسلامک اسکول سسٹم کے CEO مولانا زبیر عطاری مدنی ، ڈائریکٹر ایجوکیشن عابدسہیل عطاری اور صوبائی ذمہ دارمولانا عدنان عطاری مدنی نے پنجاب کےمختلف ڈویژنز کے دورے کئے۔

اس دورے میں مذکورہ ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے آئندہ تعلیمی سیشنز کی تیاریوں کا جائزہ لیتے ہوئے ایجوکیشن منیجر اور پرنسپلز سے ممکنہ تعلیمی اصلاحات پر تبادلہ خیال بھی کیا۔(رپورٹ:غلام محی الدین ترک ،اردو کانٹینٹ رائٹر مارکیٹنگ اینڈ کمیونی کیشن ڈیپارٹمنٹ دارالمدینہ، ہیڈ آفس کراچی ، ویب ڈسک رائٹر:غیاث الدین عطاری)


دارالمدینہ انٹرنیشنل اسلامک اسکول سسٹم کے دینیات ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام پاکستان بھر کے کیمپسز میں ربیع الثانی کے بابرکت مہینے میں میلاد کمپٹیشن کا اختتام ہوا۔ جس میں مقابلہ حسن قرأت ، حسن نعت، حسن بیان اور کوئز کے مقابلے رکھے گئے تھے ۔ ابتدائی مرحلے میں کیمپس کی سطح پر یہ مقابلے ہوئے۔ اگلے مرحلے میں ریجن سطح پر طلباوطالبات کے درمیان مقابلہ ہوا، فائنل مرحلے میں پاکستان سطح پر مقابلہ ہوا۔ جس میں 78طلباوطالبات نے اول ، دوم اور سوم انعامات حاصل کیے۔ان طلباوطالبات کو گیارہویں شریف کے اجتماعات میں شیلڈز اور سرٹیفیکیٹ تقسیم کیے گئے۔ان مقابلوں کو طلباوطالبات کی چار کیٹیگریز پری پرائمری بوائز،پری پرائمری گرلز، بوائزہائی اسکول   اور گرلزہائی اسکول میں تقسیم کیا گیا تھا۔ واضح رہے کہ میلاد کمپٹیشن کا آغاز صفر المظفر میں ہوا تھا۔(غلام محی الدین ترک ،اردو کانٹینٹ رائیٹر(مارکیٹنگ اینڈ کمیونیکیشن ڈیپارٹمنٹ دارالمدینہ ،ہیڈ آفس کراچی)


پچھلے دنوں یمن اور انڈونیشیا کے علمائے کرام نے کراچی میں قائم دعوتِ اسلامی کے دارالمدینہ انٹرنیشنل اسلامک اسکول سسٹم  کے ہیڈآفس کا دورہ کیاجہاں انہیں دارالمدینہ سے متعلق پریزنٹیشن دی گئی اور ادارے کے مختلف شعبوں کا وزٹ بھی کروایا گیا ۔

اس موقع پر علمائے کرام کو دارالمدینہ انٹرنیشنل اسلامک اسکول سسٹم کے نصاب اور نظام تعلیم کی خصوصیات سے آگاہ کیا گیا جس پر انہوں نے دعوتِ اسلامی کی کاشوں کو سراہتے ہوئےاپنے اپنے تاثرات دیئے اور خوشی کا اظہار کیا۔ (رپورٹ:غلام محی الدین ترک ،اردو کانٹینٹ رائٹر مارکیٹنگ اینڈ کمیونی کیشن ڈیپارٹمنٹ دارالمدینہ ،ہیڈ آفس کراچی ، ویب ڈسک رائٹر:غیاث الدین عطاری)


دارالمدینہ انٹرنیشنل اسلامک اسکولنگ سسٹم کے تحت جشنِ ولادت کے موقع پر خصوصی پروگرامز کا انعقاد کیا جاتا ہے ۔ان پروگرامز کے ذریعے نبی کریم صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ وسلم کی اطاعت اور فرماں برداری کرنے کے حوالے سے ذہن سازی کی جاتی ہے۔ اجتماع میلاد کے یہ پروگرامز طلبہ کو اسلامی اقدار، اخلاقیات اور معاشرتی ذمہ داریوں سے روشناس کرانے کا موثر ذریعہ ہیں۔

دارالمدینہ بوائز ہائی اسکول ، کراچی ریجن کے 9thاور10th کلاسز کے طلبہ اور اُن کے سرپرستوں کا ’’اجتماع ِ میلاد‘‘دعوت ِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ،کراچی میں منعقد ہوا ۔

اجتماع میلاد کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ اس کے بعد طالب علم نعت خواں نے بارگاہ رسالت صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ وسلم میں عقیدت کے پھول پیش کیے ۔اجتماع میلاد میں طلبہ نے تقاریربھی کیں ۔اس اجتماع میلاد میں مدنی چینل کے نگران اسد عطاری مدنی نے اپنے بیان میں کیریئر کونسلنگ کے حوالے سے طلبہ کی تربیت کی ۔نگران مدنی چینل نے طلبہ کو فزیکل ایکٹیویٹیز اور دینی کام کرنے کی ترغیب بھی دلائی ۔ اجتماع میں طلبہ، اساتذہ اور ان کے سرپرستوں کی ایک تعداد شریک تھی۔ طلبہ کو فیضان مدینہ کے مختلف ڈیپارٹمنٹس کا دورہ بھی کروایا گیا۔(غلام محی الدین ترک ،اردو کانٹینٹ رائیٹر(مارکیٹنگ اینڈ کمیونی کیشن ڈیپارٹمنٹ دارالمدینہ ،ہیڈ آفس کراچی)


دارالمدینہ انٹرنیشنل اسلامک ایجوکیشن سسٹم (دعوتِ اسلامی) کے ہیڈآفس میں ”اعتماد سازی“ کے عنوان پر ایک تربیتی نشست کا انعقاد کیا گیاجس کے ٹرینر دعوت اسلامی کے ہیڈآف ریسرچ، ٹریننگ اینڈ ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ فرید احمد عطاری تھے۔

دورانِ ٹریننگ فرید احمد عطاری نے شرکا کو پیشہ ورانہ، ذاتی اور سماجی شعبوں میں مؤثر تعاون کے لئے اعتماد سازی کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے شخصیت میں اعتماد پیدا کرنے اور اسے بحال کرنے والے عوامل کی خصوصیات سے آگاہ کیا۔

اس تربیتی نشست میں دارالمدینہ انٹرنیشنل اسلامک ایجوکیشن سسٹم کے اسٹریٹجک بورڈ کے اراکین،ڈائریکٹرز،ہیڈآف ڈیپارٹمنٹس، منیجرز اور کوآرڈینیٹرز نے شرکت کی۔(رپورٹ:غلام محی الدین ترک ،اردو کانٹینٹ رائٹر مارکیٹنگ اینڈ کمیونی کیشن ڈیپارٹمنٹ دارالمدینہ ،ہیڈ آفس کراچی ، ویب ڈسک رائٹر:غیاث الدین عطاری)


گزشتہ دنوں دارالمدینہ انٹرنیشنل اسلامک ایجوکیشن سسٹم (دعوتِ اسلامی) کے CEO ڈاکٹر دانش اقبال عطاری نے واہ کینٹ اور راولپنڈی میں قائم دارالمدینہ کے کیمپسز کا دورہ کیا۔

اس دوران CEO ڈاکٹر دانش اقبال عطاری نے تعلیمی اور انتظامی اُمور کے ساتھ ساتھ طلبہ اور اساتذہ کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے مختلف امور پر تدریسی عملے کی تربیت و رہنمائی کی۔(رپورٹ:غلام محی الدین ترک ،اردو کانٹینٹ رائٹر مارکیٹنگ اینڈ کمیونی کیشن ڈیپارٹمنٹ دارالمدینہ ،ہیڈ آفس کراچی ، ویب ڈسک رائٹر:غیاث الدین عطاری)


دارالمدینہ انٹرنیشنل اسلامک اسکول سسٹم ، حیدرآباد میں سرپرست اسلامی بھائیوں کے لیے اجتماع میلاد کا انعقاد کیا گیا ۔ اس اجتماع میں صوبائی ذمہ دار نے سنتوں بھرا بیان کیا۔

اجتماع میں طلبہ نے مختلف سرگرمیوں میں حصہ لیا ۔ طلبہ نے اپنے ہاتھوں میں جشن ولادت سے متعلق مختلف چارٹس بھی اٹھارکھے تھے۔ اس اجتماع میں کثیر تعداد میں طلبہ اور سرپرست اسلامی بھائیوں نے مرحبایا مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کی صداؤ ں کے ساتھ شرکت کی۔ (غلام محی الدین ترک ،اردو کانٹینٹ رائیٹر(مارکیٹنگ اینڈ کمیونی کیشن ڈیپارٹمنٹ دارالمدینہ ،ہیڈ آفس کراچی)


نبی کریم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم تمام جہانوں کے لئے نعمت و رحمت ہیں،مومنوں پر بالخصوص کمال مہربان اور رؤوف و رحیم ہیں۔ آپ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی ذاتِ اقدس ایمان والوں کے لئے ہر اعتبار سے بہترین نمونہ ہے۔ لہذا ہر مسلمان کو چاہیئے کہ وہ نبی مہربان صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی عظمتوں کے ترانے گنگنائے اور آپ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی سیرتِ طیبہ کی روشنی میں اپنی زندگی گزارے۔

دارالمدینہ انٹرنیشنل اسلامک اسکولنگ سسٹم ، پاکستان کے تمام ہی کیمپسز میں ہر سال جشنِ ولادت کے موقع پر خصوصی پروگرام کا انعقاد کیا جاتا ہے جہاں آپ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی سیرتِ طیبہ کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی جاتی ہے اور نبی کریم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی اطاعت و فرماں برداری کرنے کے حوالے سے ذہن سازی کی جاتی ہے۔

دارالمدینہ بوائز ہائی اسکول ، گلشن کیمپس میں محفل میلاد النبی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا انعقاد کیا گیاجس کا آغاز تلاوتِ کلام پاک سے ہوااور طالب علم نعت خواں نے بارگاہ رسالت صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم میں عقیدت کے پھول پیش کئے ۔ بعدازاں اسکول کے طلبہ نے اردو اور انگریزی میں تقاریر پیش کیں ۔ آخر میں طلبہ کوسرٹیفیکیٹ تقسیم کئے گئے۔(رپورٹ:غلام محی الدین ترک ،اردو کانٹینٹ رائٹر مارکیٹنگ اینڈ کمیونی کیشن ڈیپارٹمنٹ دارالمدینہ ،ہیڈ آفس کراچی ، ویب ڈسک رائٹر:غیاث الدین عطاری)


دارالمدینہ ہیڈ آفس کراچی میں جشنِ عید میلاد النبی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی مناسبت سے محفل میلاد کا اہتمام کیا گیاجس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا اور نعت خواں اسلامی بھائیوں نے بارگاہ رسالت صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم میں عقیدت کے ساتھ نعت پیش کئے ۔

محفلِ میلاد میں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلس شوری کے رکن حاجی محمد علی عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا جبکہ محفل ِمیلاد میں دارالمدینہ انٹرنیشنل اسلامک اسکول سسٹم کے CEO ڈاکٹر دانش اقبال عطاری، فیضان اسلامک اسکول سسٹم کے نگرانِ شعبہ مولانا زبیر عطاری مدنی اور اسٹاف اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔(رپورٹ:غلام محی الدین ترک ،اردو کانٹینٹ رائٹر مارکیٹنگ اینڈ کمیونی کیشن ڈیپارٹمنٹ دارالمدینہ ،ہیڈ آفس کراچی ، ویب ڈسک رائٹر:غیاث الدین عطاری)


مسلمانوں کا بنیادی اور مسلمہ عقیدہ ہے کہ حضرت محمد صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم اللہ پاک کے آخری نبی ہیں ،  آپ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے زمانے میں یا آپ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے بعد قیامت تک کوئی نیا نبی نہیں آسکتا۔عقیدۂ ختمِ نبوت کی اہمیت اور فتنہ قادیانیت کے رد پر پاکستان میں ہر سال 7ستمبر کو یو م تحفظ عقیدہ ختم نبوت منایا جاتا ہے، کیوں کہ اسی دن پاکستان میں علمائے اہل سنت کی کوششوں سے قومی اسمبلی میں قادیانیوں کو آئینی و قانونی سطح پر بھی غیر مسلم قراردیا گیا۔

دارالمدینہ انٹرنیشنل اسلامک اسکول سسٹم (پاکستان )کے تمام کیمپسز میں بھی یوم تحفظ عقیدہ ختم نبوت منایا گیا۔ اساتذہ نے اس دن کی مناسبت سے طلبہ کو عقیدہ ختم نبوت سےمتعلق آیات قرآنی اور احادیث مبارکہ یاد کروائیں ،انھیں اس عقیدے سے متعلق آگاہی دی گئی اور اس کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی ۔

اس موقع پر طلبہ نے اپنے ہاتھوں میں عقیدہ ختم نبوت سے متعلق مختلف پلے کارڈز اٹھارکھے تھے جن میں قرآنی آیات، احادیث مبارکہ اور نعرے درج تھے۔ طلبہ نے مذکورہ عقیدے سے متعلق امیر اہل سنت حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطار قادری دامت برکاتہم العالیہ کے لکھے ہوئے نعرے بھی لگائے اور مختلف سرگرمیاں بھی پیش کیں۔) غلام محی الدین ترک ،اردو کانٹینٹ رائیٹر(مارکیٹنگ اینڈ کمیونیکیشن ڈیپارٹمنٹ دارالمدینہ ،ہیڈ آفس کراچی)