ادارہ خدمت دین مصطفی کے اساتذۂ کرام و مفتیانِ کرام کی کنزالمدارس بورڈ آمد
فیصل آباد، پنجاب 2 اگست 2025ء :
ادارہ خدمتِ
دینِ مصطفی صلَّی اللہ علیہ
واٰلہٖ وسلَّم امین پور روڈ، اچکیرہ کے
بانی و مہتمم مولانا پروفیسر پیر سیّد طاہر کاظمی رضوی شاہ صاحب کی اپنے ادارے کے
تمام اساتذۂ کرام و مفتیانِ کرام کے
ہمراہ 2 اگست 2025ء کو فیصل آباد، پنجاب میں قائم دعوتِ اسلامی کے تعلیمی ادارے
کنزالمدارس بورڈ میں آمد ہوئی۔
کنزالمدارس
بورڈ کے منیجر محمد عزام رضا عطاری نے علمائے کرام کے اس وفد کو مختلف ذیلی شعبہ جات کا تفصیلی دورہ کروایا۔ جدید طرز
پر دین کی خدمت کے اقدامات کو دیکھ کر علمائے کرام نے خوشی کا ظہار کیا۔
اس دوران علمائے کرام کی رکنِ شوریٰ و صدر کنزالمدارس مولاناحاجی محمد جنید عطاری مدنی سے ملاقات ہوئی
جس میں ضروری امور پر تبادلہ خیال بھی کیا
گیا۔(رپورٹ: ابراراحمد کیمرہ مین
سوشل میڈیا ڈیپارٹمنٹ کنزالمدارس بورڈ فیصل آباد، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)