دعوت اسلامی کے شعبہ پروفیشنلز فورم محمد ثوبان عطاری 17 اکتوبر 2023ء کو آڈیٹوریم قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ای کامرس اینڈ آئی ٹی پروفیشنلز Meetup ہوا جس میں آئی ٹی پروفیشنلز اور دیگر شعبے سے وابستہ افراد نے شرکت کی۔

نگران مجلس شعبہ پروفیشنلز فورم محمد ثوبان عطاری Explore You Why کے موضوع پر گفتگو کی۔


دعوت اسلامی کے شعبہ پروفیشنلز فورم 18 اکتوبر 2023ء کو شیخ زید ہسپتال لاہور میں اجتماع میلاد کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈاکٹرز، میڈیکل اسٹوڈنٹس اور ہسپتال کے دیگر اسٹاف نے شرکت کی۔

نگران مجلس شعبہ پروفیشنلز محمد ثوبان عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور خدمتِ انسانیت کے متعلق گفتگو کی۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ پروفیشنلز فورم کے تحت 16 اکتوبر 2023ء کو چیمبر آف کامرس کانفرنس ہال سیالکوٹ میں آئی ٹی اینڈ ای کامرس پروفیشنلز Meet-Up ہوا جس میں آئی ٹی کے شعبے سے وابستہ افراد اور دیگر عاشقان رسول نے شرکت کی۔

نگران مجلس شعبہ پروفیشنلز محمد ثوبان عطاری نے سنتو ں بھرا بیان کیا اور بہترین زندگی گزارنے کے حوالے سے کلام کیا۔


منڈی بہاؤالدین میں قائم پنجاب یونیورسٹی آف ٹیکنا لوجی اجتماعِ میلاد اور ایک مقامی بینکوئیٹ میں پروفیشنلز اجتماع منعقد ہوا جن میں پروفیشنلز، ٹیچرز، اسٹوڈنٹس  اور اسٹاف سمیت دیگر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

اجتماعات کے شروع میں قراٰنِ پاک کی تلاوت کی گئی اور نعت خواں اسلامی بھائیوں نے سرکارِ مدینہ صلی اللہ علیہ و سلم کی بارگاہِ اقدس میں نذرانۂ عقیدت پیش کیا۔

حاضرین کے درمیان سنتوں بھرے بیانات کرتے ہوئے نگرانِ پروفیشنلز ڈیپارٹمنٹ ثوبان عطاری نے شرکا کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کےدینی ماحول سے منسلک ہونے کا ذہن دیا۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


این ایف سی انجینئرنگ یونیورسٹی (NFC Engineering) فیصل آباد کی مرکزی مسجد میں عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت میلاد اجتماع کا انعقاد کیا گیاجس میں یونیورسٹی کے ٹیچرز، اسٹوڈنٹس اور دیگر اسٹاف نے شرکت کی۔

اس اجتماعِ پاک میں پروفیشنلز ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے نگران ثوبان عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اسلامی بھائیوں کی تربیت و رہنمائی کرتے ہوئے انہیں دعوتِ اسلامی کی دینی و فلاحی خدمات سے آگاہ کیا۔

نگرانِ پروفیشنلز ڈیپارٹمنٹ ثوبان عطاری نے شرکائے اجتماع کو دعوتِ اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں میں اپنا حصہ ملانے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔( کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

فیصل آباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری اورفیصل باد کے ہی علاقے  سدھار میں دعوتِ اسلامی کے تحت جشنِ ولادت کے سلسلے میں اجتماعاتِ میلاد کا انعقاد کیا گیا۔

ان اجتماعات میں دعوتِ اسلامی کے مقامی ذمہ دار اسلامی بھائیوں اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے کثیر عاشقانِ رسول نے بھرپور انداز میں شرکت کی۔

قراٰنِ کریم کی تلاوت سے ان اجتماعات کا آغاز کیا گیا اور نعت خواں حضرات نے حبیبِ کبریا حضرت محمد صلی اللہ علیہ و سلم کی بارگاہ میں نعت شریف کا نذرانہ پیش کیا۔

نگرانِ پروفیشنلز ڈیپارٹمنٹ ثوبان عطاری نے ان اجتماعات میں سنتوں بھرے بیانات کئے اور عاشقانِ رسول کو میلادِ مصطفیٰ صلی اللہ علیہ و سلم کے بارے میں واقعات بتائے نیز سیرتِ مصطفیٰ صلی اللہ علیہ و سلم پر عمل کرتے ہوئے زندگی گزارنے کا ذہن دیا۔( کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

آئی ٹی اور ای کامرس سے تعلق رکھنے والے عاشقانِ رسول کے لئے گزشتہ روز پنجاب کے شہر فیصل آباد میں قائم  دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں ایک میٹ اپ ہوا جس میں پروفیشنلز سمیت کثیر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

میٹ اپ میں شریک پروفیشنلز کی تربیت کے لئےدعوتِ اسلامی کے نگرانِ پروفیشنلز ڈیپارٹمنٹ ثوبان عطاری نےبیان کیا جس میں انہوں نے مختلف Topics پر گفتگو کی اور وہاں موجود اسلامی بھائیوں کو دینِ اسلام کی تعلیمات سے آگاہ کیا ۔

آخر میں نگرانِ پروفیشنلز ڈیپارٹمنٹ ثوبان عطاری نے تمام پروفیشنلز کو دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے منسلک رہنے اور دینی وفلاحی کاموں میں اپنا حصہ ملانے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔( کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

دعوت اسلامی کے شعبہ پروفیشنلز فورم کے تحت 6 جون 2023ء کو ایبٹ آباد پریس کلب میں عظیم الشان پروفیشنلز اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف شعبے سے وابستہ پروفیشنلز حضرات اور دیگر شخصیات نے شرکت کی۔

نگران شعبہ پروفیشنلز محمد ثوبان عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو سیرت مصطفٰے صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کامطالعہ کرتے ہوئےاس کے مطابق زندگی گزارنے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے شعبہ پروفیشنلز فورم کے زیرِ اہتمام 6 جون 2023ء کو کشمیر روڈ پریس کلب مانسہرہ میں پروفیشنلز اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف شعبے کے پروفیشنلز حضرات نے شرکت کی۔

نگران مجلس شعبہ پروفیشنلز فورم محمد ثوبان عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے شرکا کو دینی کاموں میں اپنا وقت صرف کرنےاور علم دین بھی حاصل کرنے کی ترغیب دلائی۔


پچھلے دنوں عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں پروفیشنلز ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے زکوٰۃ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے پروفیشنلز افراد نے شرکت کی۔

ورکشاپ میں دارالأفتاء اہلسنت کے مفتی سعید عطاری مدنی صاحب نے زکوٰۃ کی فرضیت اور دیگر اسکے اہم مسائل بیان کئے جبکہ مفتی صاحب نے شرکا کی جانب سے کئے گئے سوالات کے جوابات بھی دیئے ۔ (رپورٹ : پروفیشنلز ڈیپارٹمنٹ ، کانٹینٹ : محمد مصطفیٰ انیس)


عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کےپروفیشنلز ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام 12 مارچ 2023ء بروز اتوار عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں پروفیشنل حضرات کے لئے سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹرز،انجینئرز اور پروفیشنلز سمیت دیگر عاشقانِ رسول کی شرکت رہی۔

تلاوتِ قراٰن سے اس اجتماعِ پاک کا باقاعدہ آغاز کیا گیا جبکہ نعتِ خواں اسلامی بھائی نے نعتِ رسولِ مقبول صلی اللہ علیہ و سلم پڑھ کر حاضرین کے دلوں کو منور کیا۔

اس موقع پر دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد امین عطاری نے ”آمد رمضان “ کے حوالے سے گفتگو کی ۔رکن شوری نے شرکا کو رمضان المبارک میں زیادہ سے زیادہ نیکیاں سمیٹنے کا ذہن دیتے ہوئے پورے ماہ کا روزہ رکھنے ، گناہوں سے بچنے اور عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں 30 دن کا اعتکاف کرنے کی ترغیب دلائی ۔

بعدازاں اجتماع میں شریک پروفیشنل حضرات نے مدنی چینل کو تأثرات دیتے ہوئے اپنی نیک خواہشات کا اظہارکیااور نیکی کے کاموں میں حصہ لینے کی اچھی اچھی نیتیں کیں۔ (رپورٹ : پروفیشنلز ڈیپارٹمنٹ، کانٹینٹ : محمد مصطفیٰ انیس)


پتوکی شہر میں 10 مارچ 2023ء بروز جمعہ دعوتِ اسلامی کے پروفیشنلز ڈیپارٹمنٹ کے تحت زکوٰۃ کورس کا انعقاد کیا گیا جس میں پرفیشنل حضرات سمیت دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

دوانِ کورس ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ دار مولانا محمد نصیر عطاری مدنی نے شرکا کو زکوٰۃ کے چند ضروری مسائل بتاتے ہوئے انہیں اپنے معاملات کو دینِ اسلام کی تعلیمات کے مطابق کرنے کا ذہن دیا۔(رپورٹ: علی ریاض عطاری تحصیل ذمہ دار سیکیورٹی ڈیپارٹمنٹ ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)