پروفیشنلز حضرات کے لئے فیضانِ مدینہ کراچی میں 2
دن کا سنتوں بھرا اجتماع منعقد
دعوتِ اسلامی کے پروفیشنلز ڈیپارٹمنٹ کے تحت 2
دن پر مشتمل(28 اور 29 ستمبر 2024ء کو) سنتوں بھرا اجتماع عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں منعقد ہوا جس میں پروفیشنل ڈیپارٹمنٹ
سے تعلق رکھنے والے کثیر عاشقانِ رسول نے
شرکت کی جن میں انجینئرز، آئی ٹی پروفیشنلز، پرنسپلز، پروفیسرز، ڈاکٹرز اور دیگر
اسلامی بھائی شامل تھے۔
اجتماع کا آغاز معمول کے مطابق28 ستمبر 2024ء کو
تلاوتِ کلامِ پاک اور نعتِ رسولِ مقبول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم سے ہوا جس کے بعد مبلغینِ دعوتِ اسلامی کے سنتوں بھرے
بیانات ہوئے نیز دارالافتاء اہلسنت کے
مفتی محمدشفیق عطاری نے ضروریاتِ دین کے حوالے سے پروفیشنلز کی تربیت ورہنمائی کی۔
بعدازاں پروفیشنلز حضرات نے عالمی مدنی مرکز
فیضانِ مدینہ کراچی میں ہونے والے مدنی مذاکرے میں شرکت کی جس میں انہوں نے مختلف
سوالات کئے جس کے شیخِ
طریقت، امیرِ اَہلِ سنّت، بانیِ دعوتِ اسلامی حضرت علّامہ مولانا ابوبلال محمد
الیاس عطّاؔر قادری رضوی دامت
بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے علم و حکمت بھرے جوابات
دیئے اور انہیں مدنی پھولوں سے نوازا۔
اجتماع کے دوسرے دن 29 ستمبر 2024ء کو مرکزی
مجلسِ شوریٰ کے نگران مولانا حاجی محمد عمران عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے پروفیشنل حضرات
کی مختلف امور پر رہنمائی کی جبکہ رکنِ شوریٰ مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری نے بھی
شرکا کو اپنے مدنی پھولوں سے نوازا اور انہیں دعوتِ اسلامی کے مختلف ڈیپارٹمنٹس کا
تعارف کروایا۔(کانٹینٹ:غیاث الدین
عطاری)