5مارچ  2024ء بروز منگل مدنی مرکز فیضان مدینہ جھنگ سٹی مدن شاہ میں شعبہ عشر کا مدنی مشورہ منعقد کیا گیا جس میں جھنگ ڈسٹرکٹ کے عشر ذمہ داران شریک ہوئے۔

نگران ڈویژن مشاورت فیصل آباد حاجی سلیم عطاری نے مشورہ لیا جس میں عشر کی سابقہ کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے عشر جمع کرنے کے حوالے سے ذمہ داران کی تربیت کی۔

اس موقع پر عشر کے ڈویژن ذمہ دار اور ڈسٹرکٹ ذمہ دار نے بھی شرکا کو مدنی پھول دیئے۔ آخرمیں اچھی کارکردگی والے ذمہ داران کو تحائف بھی پیش کئے گئے۔(رپورٹ: محمد عبدالرزاق عطاری شعبہ ہفتہ وار اجتماع و مدنی مذاکرہ فیصل آباد ڈویژن ذمہ دار، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


مدنی  مرکز فیضانِ مدینہ فیصل آباد میں نگران پاکستان مشاورت و رکن شوریٰ حاجی محمد شاہد عطاری نے شعبہ عشر کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ فرمایاجس میں رکن شوریٰ حاجی فاروق جیلانی عطاری ، شعبہ عشر کے نگران مجلس سمیت صوبائی ، ڈویژن اور شعبہ فنانس کے ذمہ داران نے شرکت کی ۔

اس مدنی مشورے میں 2022اور 2023ء میں کئے گئے شعبے کے دینی کاموں کا تقابل 2024ء کے اہداف سے کیا گیانیز خود کفالت کی موجودہ پوزیشن اور اہداف پر ڈویژن وائز گفتگو ہوئی۔آخر میں نگران پاکستان مشاورت نے اسلامی بھائیوں سے ملاقات کی اور دعا بھی کروائی ۔(رپورٹ:عبد الخالق عطاری ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


9جنوری 2024ء    کو فیضان مدینہ بہاولپور میں شعبہ عشر کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ منعقد کیا گیا جس میں ڈویژن بہاولپورا ور ڈسٹرکٹ ذمہ داران نے شرکت کی ۔

نگران بہاولپور ڈویژن ڈاکٹر حافظ عبدالرؤف عطاری نے ڈویژن و ڈسٹرکٹ ذمہ داران کی سابقہ کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے انہیں آئندہ کے لئے اہداف دیئے۔

علاوہ ازیں 12 دینی کاموں بالخصوص ہفتہ وار اجتماع میں حاضری کو یقینی بنانے ا ور اجتماع پاک میں تعداد بڑھانے کے سلسلہ میں نگران بہاولپور ڈویژن نے ذمہ داران کی ذہن سازی کی ۔

آخر میں ماہنامہ فیضان مدینہ بکنگ کروانے ا ور کسانوں کو دعوت اسلامی کے دینی کاموں میں شمولیت کروانے کے حوالے سے مدنی پھول بیان کئے۔(رپورٹ: احمدرضا عطاری ڈویژن میڈیا ڈیپارٹمنٹ،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


9 دسمبر2023ء  کو مدنی مرکز فیضانِ مدینہ بہاولپور میں دعوت اسلامی کے شعبہ عشر کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں نگران بہاولپور ڈویژن ڈاکٹر حافظ عبدالرؤف عطاری نے خود کفالت آمدن کا جائزہ لیا اور 12 دینی کاموں بالخصوص ہفتہ وار اجتماع میں حاضری اور اس کو مضبوط کرنے کا ذہن دیا نیز ماہنامہ فیضان مدینہ کی بکنگ اور ماہِ دسمبر کے مدنی قافلوں میں سفر کروانےکے حوالے سے اہداف دیئے۔ (رپورٹ :احمدرضا عطاری ڈویژن میڈیا ڈیپارٹمنٹ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری مدنی )


دنیا  بھر میں دینی کام کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوت اسلامی کے تحت 29 اکتوبر 2023ء بروز اتوار مدنی مرکز فیضان مدینہ لاڑکانہ میں عشر اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں لاڑکانہ ڈویژن کے کاشتکار اور گاؤں ذمہ داران کی شرکت ہوئی۔

رکن شوری حاجی محمد فاروق جیلانی عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کی مختلف امور پر تربیت کرتے ہوئے دعوت اسلامی کا تعارف پیش کیا اور انہیں اپنے عشر دعوتِ ا سلامی کو دینے کا ذہن دیا جس پر کاشتکاروں نے اچھے خیالات کا اظہار کیا۔(کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)


5 اکتوبر 2023ء بروز جمعرات مدنی مرکز فیضان مدینہ ڈسٹرکٹ میرپورخاص جھڈو میں عشر اجتماع کا انعقاد ہوا  جس میں رکن شوری حاجی محمد فاروق جیلانی عطاری نے ’’عشر کےفضائل ‘‘ کے موضوع پر بیان کیا۔

دورانِ بیان رکنِ شوریٰ نے میرپورخاص ڈویژن کے کاشتکار اور گاؤں ذمہ داران کو دنیا بھر میں ہونے والے دعوت اسلامی کے دینی کاموں کے متعلق بتایا اور ٹیلی تھون کی مد د میں اپنے عشر دینےکا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھے خیالات کا اظہار کیا۔(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


رکنِ شوری حاجی محمد فاروق جیلانی عطاری نے3 اکتوبر2023ء بروز منگل  حیدرآباد آفندی ٹاؤن میں قائم مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کے عشر اجتماع میں بیان فرمایا جس میں حیدرآباد ڈویژن کے کاشتکار اور گاؤں ذمہ داران کی شرکت رہی۔

رکنِ شوریٰ حاجی محمد فاروق جیلانی عطاری نے ’’عُشر دینے کے فضائل ‘‘ کے موضوع پر بیان کیا اور کاشتکاروں کو دنیا بھر میں ہونے والے دعوت اسلامی کے دینی اور فلاحی کاموں کے متعلق بتاتے ہوئے دعوت اسلامی کے لئے اپنے عشر دینے کا ذہن دیا۔ ( کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوت اسلامی کی جانب سے 2 اکتوبر 2023ء  بروز پیر ڈسٹرکٹ بدین میں قائم مدنی مرکز فیضان مدینہ میں کاشتکاروں کا سنتوں بھرا اجتماع ہوا جس میں بھنبھور ڈویژن کے کاشتکار اور گاؤں کے ذمہ داران نے شرکت کی۔

رکن شوری حاجی محمد فاروق جیلانی عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کی مختلف امور پر تربیت کرتے ہوئے دعوت اسلامی کا تعارف پیش کیا اور انہیں اپنے عشر دعوت ا سلامی کو دینے کا ذہن دیا جس پر کاشتکاروں نے اچھے خیالات کا اظہار کیا۔

٭دوسری جانب مدنی مرکز فیضان مدینہ نواب شاہ میں1 اکتوبر2023ء بروز اتوار عشر اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں نواب شاہ ڈویژن کے کاشتکار اور گاؤں کے ذمہ داران کی شرکت رہی۔

رکن شوری حاجی محمد فاروق جیلانی عطاری نے ’’عُشر دینے کے فضائل ‘‘ کے موضوع پر بیان کیا اور دنیا بھر میں ہونے والے دعوت اسلامی کے دینی اور فلاحی کاموں کے متعلق بتاتے ہوئے دعوت اسلامی کو اپنے عشر دینے کا ذہن دیا۔ ( کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


25 ستمبر2023ء  بروز پیر دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی قاری محمد ایاز عطاری نے مجلس عشر صوبائی ڈویژن اور ڈسٹرکٹ ذمہ داران کا بذریعہ آن لائن مدنی مشورہ فرمایا ۔

رکن شوری نے اسلامی بھائیوں کو اجتماع ِ میلاد اور جلوس میلاد میں بڑے وڈیروں اور زمینداروں کو شرکت کروانے،ماہ میلاد کے مدنی قافلوں میں سفر کرنے کے حوالے سے مدنی پھول دیئے نیز اکتوبر2023ء میں ہونے والی ٹیلی تھون مہم کے اہداف بھی دیئے ۔(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


دعوتِ اسلامی  کے شعبہ عشر کےزیرِ اہتمام9 اگست 2023ء کو بہاولپور سٹی میں قائم مدنی مرکز فیضان مدینہ میں مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈسٹرکٹ سطح کے ذمہ داران نے شرکت کی ۔

معلومات کے مطابق ڈویژن نگران ڈاکٹر حافظ عبدالرؤف عطاری اور ڈویژن ذمہ دار نے شعبے کے سابقہ دینی کاموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور خود کفیل کرنے کے حوالے سے مدنی پھول دیئے ۔

مزید 12دینی کاموں کو کرنے کے حوالے سے اسلامی بھائیوں کی ذہن سازی کی نیز 13،12 اور 14 اگست کے مدنی قافلے میں سفر کرنے کی ترغیب دلائی ۔(رپورٹ: احمدرضا عطاری ڈویژن میڈیا ڈیپارٹمنٹ ذمہ دار، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


دعوت اسلامی کے  شعبہ عشر کے زیرِ اہتمام 3 اگست 2023ء کو چشتیاں میں 1122ریسکو آفس میں شجرکاری مہم کا سلسلہ کیاگیا جس میں ڈسٹرکٹ عشر ذمہ دار محمد رمضان عطاری نے شعبے کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کے ہمراہ ریسکو آفس میں ریسکو آفیسر محمد نصرُ اللہ اور ان کی ٹیم کے ساتھ پودے لگا ۔

اس موقع پر محمد رمضان عطاری نے وہاں موجود اہلکاروں کو مدنی پھول دیتے ہوئے کہا ہمیں امیر اہل سنت دامت برکاتہم العالیہ کے فرمان کے مطابق پودا بھی لگانا ہے اور اس کو درخت بھی بنانا ہے اور اسی طرح درخت لگیں گے تو ہمارا پیار وطن پاکستان سرسبز ہو گا اور اس سے پیارے وطن پاکستان میں صاف وشفاف فضا میسر آئے گی۔( کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)


دعوتِ اسلامی  کے شعبہ عشر کی جانب سے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں شخصیات اجتماع منعقد ہوا جس میں زمیندار حضرات سمیت رکن شوریٰ حاجی فاروق جیلانی عطاری نے شرکت کی۔

مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے’’ برائیوں کو معاشرے سے ختم کرنے اور معاشرے کو مثبت بنانے‘‘ کے موضوع پر بیان کیا جس میں شرکا کو معاشرے کی درستگی میں دعوت اسلامی کے ساتھ دینے کا ذہن دیا ۔(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)