شعبہ عشر دعوتِ اسلامی کے تحت  پچھلے دنوں فیصل آباد کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں ایک میٹنگ منعقد ہوئی جس میں متعلقہ شعبے کے رکنِ شوریٰ حاجی فاروق جیلانی عطاری اور صوبائی ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

معلومات کے مطابق مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے جنوری تا اگست 2024ء تک ہونے والے دینی کاموں پر گفتگو کرتے ہوئے شعبے اور ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی سابقہ کارکردگی سمیت اہداف کے ساتھ اس کا تقابلی جائزہ لیا ۔

اس کے علاوہ نگرانِ پاکستان مشاورت نے شعبے کی موجودہ کارکردگی پر بھی کلام کیا اور صوبائی ذمہ دار اسلامی بھائیوں کے دینی کاموں کی انفرادی کارکردگی (جنوری تا اگست 2024ء) کا جائزہ لیا۔

نگرانِ پاکستان مشاورت نے نیک اعمال کا رسالہ پُر کرنے، مدنی قافلوں میں سفر کرنے، ہفتہ وار اجتماع و مدنی مذاکرے میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔

آخر میں نگرانِ پاکستان مشاورت نے ٹیلی تھون 2024ء کی تیاری کے حوالے سے اسلامی بھائیوں کی تربیت کی اور آمدن و خرچ کا جائزہ لیا جس پر تمام صوبائی ذمہ داران نے اپنی اپنی نیتیں پیش کیں۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار نگرانِ پاکستان مشاورت، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)