4 اکتوبر 2026ء کو مدنی مرکز فیضانِ مدینہ فیصل آباد میں  دعوتِ اسلامی کے تحت شعبہ قافلہ کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہوا جس میں رکنِ شوریٰ حاجی محمد امین قافلہ عطاری، نگرانِ شعبہ حاجی مشکور عطاری ، 5 ذیلی شعبوں کے پاکستان سطح کے ذمہ داران، صوبائی قافلہ ذمہ داران، ڈویژن قافلہ ذمہ داران اور میٹروپولیٹن قافلہ ذمہ داران نے شرکت کی۔

اس مدنی مشورے کے دوران مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی رہنمائی کرتے ہوئے مختلف نکات پر بیان کیا جن میں سے بعض درج ذیل ہیں:

مدنی مشورے کے اہم نکات:

٭15 اکتوبر تا 15 نومبر 2026ء تک منائے جانے والے ”ماہِ قافلہ“ کی تیاریوں کا تفصیلی جائزہ ٭قافلہ تیار کرنے کے ذرائع، ڈیٹا کلیکشن اور قافلوں کی واپسی پر کارکردگی کے حصول و فیڈ بیک پر کلام۔

اس کے علاوہ نگرانِ پاکستان مشاورت نے قافلے میں زیادہ سے زیادہ اسلامی بھائیوں کو سفر کروانے کے حوالے سے رہنمائی کی اور ذمہ داران کے سوالات کے جوابات بھی دیئے۔

مدنی مشورے کے دوران ذمہ داران نے 12 ماہ کے قافلے میں سفر کے لیے خود کو پیش کیا جس پر نگرانِ پاکستان مشاورت نے اُن کی حوصلہ کی اور اختتامی دعا بھی کروائی۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار نگرانِ پاکستان مشاورت، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


حیدر آباد، سندھ 5 اور 6 جولائی 2026ء :

سندھ کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ آفندی ٹاؤن، حیدرآباد میں دعوتِ اسلامی کے شعبہ قافلہ کے تحت 12 ماہ کے قافلے میں سفر کرنے والے کم و بیش 250 عاشقانِ رسول کے لیے تین دن کا ٹریننگ سیشن منعقد کیا گیا۔ اس ٹریننگ پروگرام میں شرکا کو تنظیمی امور، اخلاقی ذمہ داریوں اور دینی خدمات کے حوالے سے رہنمائی فراہم کی گئی۔

ذرائع سے ملنے والی معلومات کے مطابق اس پروگرام میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے اراکین حاجی محمد علی عطاری، حاجی محمد فاروق جیلانی عطاری اور حاجی قاری ایاز عطاری کے علاوہ پاکستان سطح کے ذمہ دار مولانا شاکر عطاری مدنی نےعاشقانِ رسول کی رہنمائی کی۔

ٹریننگ کے دوران اراکینِ شوریٰ اور پاکستان سطح کے ذمہ دار نے عاشقانِ رسول کو تنظیمی نظم و ضبط، اخلاقی کردار اور علاقائی دینی کاموں میں بھرپور حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔اس ٹریننگ سیشن کا مقصد عاشقانِ رسول میں دینی جذبہ بیدار کرنا، تنظیم سازی کی اہمیت اجاگر کرنا اور انہیں بھر پور قافلے سفر کے لیے تیار کرنا تھا۔

بعدازاں عاشقانِ رسول سندھ اور کراچی کے مختلف شہروں میں قافلوں کے ساتھ روانہ ہوئے تاکہ اپنی دینی ذمہ داریوں کو بہتر انداز میں انجام دے سکیں اور علاقائی سطح پر دینی کاموں کو فروغ دے سکیں۔(رپورٹ: شعبہ قافلہ ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ حیدرآباد میں 5 اور 6 جنوری 2026ء کو شعبہ قافلہ کے تحت 2 دن کا سنتوں بھرا اجتماع ہوا جس میں  کراچی سمیت سندھ کے دیگر شہروں اور بلوچستان کی طرف 12 ماہ کے قافلے میں سفر کرنے والے عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

معلومات کے مطابق اس 2 دن کے سنتوں بھرے اجتماع میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے اراکین حاجی فاروق جیلانی عطاری، حاجی سیّد لقمان عطاری، نگرانِ شعبہ قافلہ شہباز عطاری، پاکستان سطح کے 12 ماہ قافلہ ذمہ دار مولانا شاکر عطاری مدنی اور صوبائی ذمہ داران نے مختلف موضوعات پر عاشقانِ رسول کی رہنمائی کی۔

دورانِ اجتماع قافلوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے آئندہ کے اہداف طے کئے گئے بالخصوص ماہِ رمضان اعتکاف 2026ء کو کامیاب کرنے کا ذہن دیا گیا۔بعدازاں شرکائے اجتماع مختلف شہروں کی طرف قافلے میں روانہ ہوئے۔(رپورٹ: علی حسن عطاری صوبائی ذمہ دار 12 ماہ قافلہ سندھ ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں شعبہ قافلہ کے تحت  پچھلے دنوں ایک میٹنگ ہوئی جس میں اسلام آباد، کشمیر، خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان کے ڈویژن و ڈسٹرکٹ ذمہ داران نیز دارالسنہ کے ذمہ داران شریک ہوئے۔

اس میٹنگ میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے اراکین حاجی امین قافلہ عطاری اور حاجی یعفور رضا عطاری نے مختلف اوقات میں ذمہ داران کی تربیت و رہنمائی کی اور انہیں 2026ء کی پلاننگ کے متعلق اہداف دیئے۔

اراکینِ شوریٰ نے ذمہ داران کو اپنے شعبے سمیت دعوتِ اسلامی کے دیگر دینی کاموں میں مزید بہتری لانے کے لئے مدنی پھولوں سے نوازا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ: بدر منیر عطاری قافلہ میڈیا ڈیپارٹمنٹ ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے شعبہ قافلہ کے تحت 20 اور 21 دسمبر 2025ء کو مدنی مرکز فیضانِ مدینہ حیدرآباد میں ٹریننگ سیشن منعقد ہوا جس میں کراچی سٹی، صحرائے مدینہ، بلوچستان اور انٹیریئر سندھ  کے صوبائی، ڈویژن، ڈسٹرکٹ، دارالسنہ اور 12 ماہ قافلے کے ذمہ داران نے شرکت کی۔

ٹریننگ سیشن میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی امین قافلہ عطاری، حاجی مشکور عطاری اور نگرانِ شعبہ قافلہ شہباز عطاری نے مختلف موضوعات پر ذمہ داران کی رہنمائی کرتے ہوئے قافلوں کو مضبوط کرنے کی ترغیب دلائی۔

اسی طرح سابقہ کارکردگی کا جائزہ لینا، نمایاں کارکردگی پر تحائف دینا اور 2026ء کے اہداف طے کرنا اس ٹریننگ سیشن میں شامل تھا جن پر تمام ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے اپنی اپنی رائے پیش کی۔(رپورٹ: علی حسن عطاری ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


شعبہ قافلہ دعوتِ اسلامی کے تحت پچھلے دنوں ضلع عمر کوٹ، تحصیل کنری  کے گورنمنٹ ہائی اسکول میں قافلہ اجتماع منعقد کیا گیا جس میں تمام اسٹاف، اسٹوڈنٹس اور کنری تحصیل کے ذمہ داران نے شرکت کی۔

مبلغِ دعوتِ اسلامی قاری میر حسن عطاری نے اجتماع کے دوران نماز کی اہمیت پر بیان کرتے ہوئے حاضرین کو قافلے کے فضائل بتائے بالخصوص اسٹوڈنٹس کی دینی و اخلاقی تربیت کی۔

اجتماع کے اختتام پر مبلغِ دعوتِ اسلامی نے تمام اسٹاف کو دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی کا وزٹ کرنے کی دعوت دی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔

بعدازاں پرنسپل محمود اور پرنسپل محمد ایاز نے اس کام کو سراہا اور کہا کہ ہم بھی ان شاء اللہ قافلوں میں سفر کریں گے اور اپنے اسٹوڈنٹس کو اس کی اہمیت دلائیں گے۔اس موقع پر ماسٹر عمر دین اور نظام مدنی سمیت دیگر اسلامی بھائی موجود تھے۔(رپورٹ:مولانا عرفان عطاری مدنی شعبہ تعلیم ڈویژن ذمہ دار میرپورخاص ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


ملک و بیرونِ ملک میں دینِ اسلام کی تبلیغ کرنے اور لوگوں کو نیکی کی دعوت دینے والے دعوتِ اسلامی کے شعبہ قافلہ کے  تحت 7 نومبر 2025ء کو مدنی مرکز فیضانِ مدینہ منڈی موڑ پاکپتن شریف میں قافلہ اجتماع منعقد ہوا۔

اس اجتماعِ پاک میں تلاوتِ قراٰن و نعتِ رسولِ مقبول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے بعد ڈسٹرکٹ ذمہ دار سلمان عطاری نے ”قافلہ“ کے موضوع پر بیان کیا نیز حاضرین کو قافلے میں سفرکرنے کی اہمیت و افادیت بتاتے ہوئے انہیں 3 دن اور ایک ماہ کے قافلے میں سفر کرنے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔آخر میں کثیر عاشقانِ رسول راہِ خدا عزوجل کے سفر پر روانہ ہوئے۔(رپورٹ: بدر منیر عطاری سوشل میڈیا قافلہ ذمہ دار ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

شعبہ قافلہ دعوتِ اسلامی کے تحت راہِ خدا عزوجل میں سفر کرنے والے 12 ماہ کے عاشقانِ رسول کے لئے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ، آفندی ٹاؤن حیدرآباد میں 6 اور 7 اگست 2025ء کو 2 دن کا سنتوں بھرا اجتماع ہوا جس میں اسلامی بھائیوں و ذمہ داران کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

اجتماع میں شریک اسلامی بھائیوں کی رہنمائی کے لئے پاکستان سطح کے ذمہ دار مولانا شاکر عطاری مدنی نے مختلف موضوعات پر بیان کیا اور 1500 سالہ جشنِ ولادت کی تیاری کے حوالے سے اُن کی ذہن سازی کی۔

اسی دوران صوبائی ذمہ داران نے بھی وہاں موجود عاشقانِ رسول کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے اور ان میں مزید بہتری لانے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ: علی حسن عطاری صوبائی زمہ دار 12 ماہ سندھ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


لاہور، 30 جولائی 2025ء:

شعبہ قافلہ 12 ماہ کے تحت مدنی مرکز فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں 12 ماہ قافلہ کے عاشقان رسول کے لئے سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں نگرانِ شعبہ قافلہ حاجی مشکور عطاری، 12 ماہ قافلہ کے پاکستان سطح کے ذمہ دار مولانا شاکر عطاری مدنی اور شعبے کے صوبائی و ڈویژن ذمہ داران نے شرکت کی۔

اس اجتماعِ پاک میں رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ حاجی امین قافلہ عطاری نے شرکا کے درمیان بیان کرتے ہوئے راہِ خدا عزوجل میں آنے والی مشکلات پر صبر کرنے کا درس دیا بالخصوص ”1500 سالہ جشن ولادت“ منانے کے حوالے سے اہم نکات بتائے۔

مزید رکنِ شوریٰ نے بتایا کہ راہِ خدا عزوجل میں سفر کرنے کے فضائل اور برکات کیا ہیں؟ نیز عاشقان رسول کو ہر حالت میں صبر و استقامت کا دامن نہیں چھوڑنا چاہیئے۔

اس موقع پر سوال و جواب کا سیشن بھی ہوا جس میں اسلامی بھائیوں کی جانب سے ہونے والے مختلف سوالات کے رکنِ شوریٰ نے تسلی بخش جوابات دیئے، انہیں مدنی پھولوں سے نوازا۔(رپورٹ: مولانا ابو جریر عطاری مدنی ،ڈویژن 12ماہ قافلہ ذمہ دار کراچی ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


شعبہ قافلہ دعوتِ اسلامی کے تحت 20جون 2025ء کو سندھ کی مختلف ڈویژنز (جن میں حیدرآباد ، بھنبھور،نوابشاھ ، میر پور خاص ، سکھر اور لاڑکانہ شامل ہیں) سے کثیر عاشقانِ رسول ایک ماہ قافلے میں سفر کرنے کے لئے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں جمع ہوئے۔

اس دوران عاشقانِ رسول کی تربیت و رہنمائی کے لئے 2 دن کا تربیتی اجتماع ہوا جس میں عرفات رضا عطاری (صوبائی مشاورت معاون نگران)، سہیل عطاری (صوبائی قافلہ ذمہ دار)،اویس چشتی عطاری اور مولانا شاکر عطاری مدنی (12 ماہ پاکستان سطح کے ذمہ دار) سمیت مختلف ذمہ داران نے شرکا کی ذہن سازی کی۔

بعدازاں امیرِ قافلہ کا مدنی مشورہ ہوا اور تمام عاشقانِ رسول کشمیر KPK کے مختلف سمتوں میں روانہ ہو گئے۔(رپورٹ: علی حسن عطاری شعبہ قافلہ 12 ماہ سندھ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


راہِ خدا عزوجل میں سفر کرنے ولے 12 ماہ قافلے کے عاشقانِ رسول کے لئے 2 دن کا سنتوں بھرا اجتماع دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ حیدرآباد میں منعقد ہوا جس میں 12 ماہ قافلے کے صوبائی و ڈویژن ذمہ داران کی بھی شرکت ہوئی۔

اجتماع کے دونوں دن عاشقانِ رسول کی مختلف امور پر رہنمائی کی گئی جبکہ صوبائی ذمہ دار علی حسن عطاری نے قافلے کے شیڈول پر عمل کرنے، 12 ماہ قافلے کے مقاصد اور 12 دینی کاموں پر شرکا کی ذہن سازی کی۔

اس دوران دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی فاروق جیلانی عطاری نے انفرادی عبادت کو بہتر کرنے کے حوالے سے عاشقانِ رسول کی تربیت کی اور انہیں مدنی پھولوں سے نوازا۔(رپورٹ:شعبہ قافلہ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

تبلیغِ دین کرنے اور لوگوں کو قراٰن و حدیث کی تعلیمات سے آگاہ کرنے کے لئے عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی نے شعبہ قافلہ کا قیام کیا ہے جس کا مقصد ملک ملک، شہر شہر اور گاؤں گاؤں جا کر لوگوں کو نماز کی دعوت دینا اور انہیں دینی مسائل سکھانا ہے۔

اسی سلسلے میں 20 تا 25 مئی 2025ء تک شعبہ قافلہ دعوتِ اسلامی (سندھ) کے صوبائی ذمہ دار علی حسن عطاری نے دیگر ذمہ دار اسلامی بھائیوں کے ہمراہ دینی کاموں کا جائزہ لینے کے لئے پاکستان کے مختلف شہروں (میرپور خاص، ٹنڈو الہ یار اور ٹھٹہ) کا دورہ کیا اور وہاں موجود 12 ماہ قافلے کے شرکا سے ملاقات کی۔

صوبائی ذمہ دار نے شرکا سے دینی کاموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور انہیں آئندہ کے اہدف بتائے نیز 12 دینی کاموں میں مزید بہتری لانے کے لئے اُن کی ذہن سازی بھی کی۔

علاوہ ازیں ٹنڈو الہ یار میں دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام ہونے والے ہفتہ وار اجتماع میں صوبائی ذمہ دار نے سنتوں بھرا بیان کیا اور حاضرین کو 20 جون 2025ء کو ایک ماہ کے قافلے میں سفر کرنے کی ترغیب دلائی۔(رپورٹ:شعبہ قافلہ ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)