ملک و بیرونِ ملک نیکی کی دعوت عام کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 5اکتوبر 2024ء کو ڈیرہ غازی خان میں  قائم مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں ٹرینگ سیشن اور مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں شعبہ مدنی قافلہ کے ڈسٹرکٹ تا تحصیل ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی شرکت رہی۔

اس موقع پر نگرانِ شعبہ حاجی مشکورعطاری نے ذمہ داران کی تربیت کرتے ہوئے مدنی قافلہ کیسے تیار کیا جائے؟ اس حوالے سے اُن کی رہنمائی کی اور 1 ماہ کے مدنی قافلے کی تیاری پر بھی کلام کیا۔

نگرانِ شعبہ حاجی مشکور عطاری کا دورانِ سیشن کہنا تھا کہ ابھی سے امیرِ مدنی قافلہ کا تقرر کرلیا جائے تاکہ بہترین انداز سے 1 ماہ کا مدنی قافلےسفر پر روانہ ہوسکے۔

اس موقع پر شعبے کے صوبائی ذمہ دار محمد طاہر عطاری اور پاکستان سطح کی دارالسنہ ذمہ دار قاری باقر عطاری موجود تھے۔(رپورٹ: محمد باقر عطاری شعبہ مدنی قافلہ دارالسنہ پاکستان ذمہ دار ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


فیصل آبا دکے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ روز ایک ٹریننگ سیشن منعقد کیا گیا جس میں شعبہ مدنی قافلہ کے ڈسٹرکٹ تا تحصیل ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

ٹریننگ سیشن کے دوران نگرانِ شعبہ حاجی مشکور عطاری نے ذمہ داران کی رہنمائی کرتے ہوئے انہیں علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت کا عملی طریقہ سیکھایا نیز مدنی قافلے میں سفر کس انداز سے ہو؟ اس پر ذمہ داران کی ذہن سازی کی اور آئندہ کے اہداف بھی بتائے۔

نگرانِ شعبہ نے ذمہ دار اسلامی بھائیوں سے گفتگو کرتے ہوئے 1 ماہ کے مدنی قافلے میں سفر کرنے والے عاشقانِ رسول کی حوصلہ افزائی کی اور انہیں تحائف بھی دیئے ۔

اس موقع پر شعبے کے صوبائی ذمہ دار محمد طاہر عطاری، 12 ماہ کے صوبائی ذمہ دار مولانا نوازش عطاری مدنی اور پاکستان سطح کی دارالسنہ ذمہ دار قاری باقر عطاری موجود تھے۔(رپورٹ: محمد باقر عطاری شعبہ مدنی قافلہ دارالسنہ پاکستان ذمہ دار ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


30 ستمبر 2024ء کو دعوتِ اسلامی کے تحت مدنی مرکز فیضانِ مدینہ فیصل آباد میں شعبہ مدنی قافلہ اور پاکستان مشاورت کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں صوبائی نگران و ذمہ داران، نگرانِ شعبہ مدنی قافلہ حاجی مشکور عطاری، نگرانِ شعبہ رمضان اعتکاف حاجی ساجد عطاری اور شعبے کے متعلقہ رکنِ شوریٰ حاجی امین قافلہ عطاری شریک ہوئے۔

معلومات کے مطابق اس مدنی مشورے میں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے مختلف اعتبار سے شعبے کی موجودہ اور سابقہ تمام کارکردگیوں کا جائزہ لیا نیز تنظیمی مسائل کا حل بھی بتایا۔

اس کے علاوہ نگرانِ پاکستان مشاورت نے نمایاں کارکردگی پر ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انہیں مدنی پھولوں سے نوازا اور تحائف بھی دیئے۔بعدازاں ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے نگرانِ پاکستان مشاورت سے ملاقات کی۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار نگرانِ پاکستان مشاورت، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


شعبہ مدنی قافلہ دعوت اسلامی کے تحت 12 مئی 2024ء بروز اتوار پاہڑیانوالی، ضلع منڈی بہاؤالدین کے مدنی مرکز فیضان مدینہ ھیگروالا میں مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈویژن، ڈسٹرکٹ ، تحصیل اور سب تحصیل قافلہ ذمہ داران سمیت دیگر عاشقان رسول نے شرکت کی ۔

نگرانِ ڈویژن گجرات حاجی اقبال عطاری اور ڈویژن گجرات کے شعبہ مدنی قافلہ ذمہ دار محمد عرفان عطاری نے حاضرین کے درمیان مدنی قافلوں کو مضبوط کرنے، ذمہ داران کو مضبوط کرنے ، محرم الحرام میں مدنی قافلوں کی عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی روانگی جیسے مختلف امور پر گفتگو کرتے ہوئے جون 2024ء کے پہلے جمعہ سے شروع ہونے والے 3 دن کے امیر قافلہ کورس کے متعلق کلام کیا ۔(رپورٹ: محمد عتیق عطاری ڈویژن سوشل میڈیا ذمہ دار،کانٹینٹ:شعیب احمدعطاری)


خدمت دین کا جذبہ رکھنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدنی قافلہ 12 ماہ کےتحت 12 ماہ مدنی قافلہ مکمل کرنے والے اسلامی بھائیوں کے لئے  12 مئی 2024ء کو مدنی مرکز فیضانِ مدینہ G-11 اسلام آباد میں”تقسیمِ اسناد اجتماع“ منعقد کیا گیا۔

تلاوتِ قراٰن اور نعت شریف سے اجتماع کا آغاز کیا گیا جس کے بعد مبلغِ دعوتِ اسلامی نے دینی ،اخلاقی اور تنظیمی اعتبار سے اسلامی بھائیوں کی تربیت کی نیز انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں مزید بہتری لانے کا ذہن دیا۔

بعدازاں دعوتِ اسلامی کے تحت 12 ماہ مدنی قافلہ مکمل کرنے والے عاشقانِ رسول کی حوصلہ افزائی کے لئے اُن درمیان اسناد تقسیم کی گئیں جبکہ نمایاں کارکردگی کے حامل اسلامی بھائیوں میں بھی انعامات تقسیم ہوئے۔

اس موقع پر پاکستان سطح کے شعبہ مدنی قافلہ 12ماہ ذمہ دار مولانا شاکر عطاری مدنی، شعبہ مدنی قافلہ کشمیر کے صوبائی ذمہ دار راشد محمود عطاری، شعبہ مدنی قافلہ 12ماہ پنجاب کے صوبائی ذمہ دار شہباز عطاری اور شعبہ مدنی قافلہ 12ماہ پنجاب کے صوبائی ذمہ دار نوازش عطاری موجود تھے۔ (رپورٹ: ابو جریر عطاری کارکردگی ذمہ دار شعبہ مدنی قافلہ 12ماہ پاکستان ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری) 


لوگوں کو فرض علوم سکھانے اور انہیں پنج وقتہ نمازی بنانے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدنی قافلہ 12 ماہ کےتحت 12 ماہ مدنی قافلہ مکمل کرنے والے اسلامی بھائیوں کے لئے  مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں 5 مئی 2024ء کو ”تقسیمِ اسناد اجتماع “منعقد ہوا جس میں لاہور کے شعبہ مدنی قافلہ ذمہ داران بھی شریک ہوئے۔

تقسیمِ اسناد اجتماع کے آغاز میں تلاوتِ قراٰن کی گئی اور نعت شریف پڑھی گئی جس کے بعد مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے وہاں موجود شرکا کی دینی ،اخلاقی اور تنظیمی اعتبار سے تربیت کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔

اسی دوران دعوتِ اسلامی کے تحت 12 ماہ مدنی قافلہ مکمل کرنے والے عاشقانِ رسول کی حوصلہ افزائی کے لئے اُن کے درمیان اسناد تقسیم کی گئیں جبکہ نمایاں کارکردگی کے حامل اسلامی بھائیوں میں انعامات بھی تقسیم ہوئے۔

اس موقع پر نگرانِ شعبہ مدنی قافلہ حاجی مشکور عطاری، پاکستان سطح کے شعبہ مدنی قافلہ 12ماہ ذمہ دار مولانا شاکر عطاری مدنی، شعبہ مدنی قافلہ کشمیر کے صوبائی ذمہ دار راشد محمود عطاری، شعبہ مدنی قافلہ 12ماہ پنجاب کے صوبائی ذمہ دار شہباز عطاری اور شعبہ مدنی قافلہ 12ماہ پنجاب کے صوبائی ذمہ دار نوازش عطاری موجود تھے۔ (رپورٹ: ابو جریر عطاری کارکردگی ذمہ دار شعبہ مدنی قافلہ 12ماہ پاکستان ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


لوگوں کو دینِ اسلام کی باتیں سکھانے اور انہیں راہِ خدا عزوجل کا مسافر بنانے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدنی قافلہ 12 ماہ کےتحت 12 ماہ مدنی قافلہ مکمل کرنے والے اسلامی بھائیوں کے لئے 3 مئی 2024ء کو مدنی مرکز فیضانِ مدینہ ملتان میں”تقسیمِ اسناد اجتماع “منعقد ہوا۔

معمول کے مطابق اجتماع کا آغاز تلاوتِ قراٰن و نعت شریف سے کیا گیا جس کے بعد مبلغِ دعوتِ اسلامی نے دینی ،اخلاقی اور تنظیمی اعتبار سے حاضرین کی تربیت کی نیز انہیں مزید بہتر انداز میں دعوتِ اسلامی کے دینی کام کرنے کی ترغیب دلائی۔

اجتماع کے آخر میں دعوتِ اسلامی کے تحت 12 ماہ مدنی قافلہ مکمل کرنے والے عاشقانِ رسول کی حوصلہ افزائی کے لئے اُن درمیان اسناد تقسیم کی گئیں جبکہ نمایاں کارکردگی کے حامل اسلامی بھائیوں میں انعامات تقسیم ہوئے۔

اس موقع پر نگرانِ شعبہ مدنی قافلہ حاجی مشکور عطاری، پاکستان سطح کے شعبہ مدنی قافلہ 12ماہ ذمہ دار مولانا شاکر عطاری مدنی، شعبہ مدنی قافلہ 12ماہ پنجاب کے صوبائی ذمہ دار شہباز عطاری، شعبہ مدنی قافلہ 12ماہ پنجاب کے صوبائی ذمہ دار نوازش عطاری اور شعبہ مدنی قافلہ12 ماہ بلوچستان کے صوبائی ذمہ دار حافظ راشد نذیر عطاری موجود تھے۔ (رپورٹ: ابو جریر عطاری کارکردگی ذمہ دار شعبہ مدنی قافلہ 12ماہ پاکستان ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

عاشقانِ رسول کو راہِ خدا عزوجل کا مسافر بنانے والے دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدنی قافلہ 12 ماہ کےتحت 12 ماہ مدنی قافلہ مکمل کرنے والے اسلامی بھائیوں کے لئے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں 28 اپریل 2024ء کو کراچی میں”تقسیمِ اسناد اجتماع “کا انعقاد ہوا جس میں کراچی کے تمام ڈسٹرکٹ اور دارالسنہ ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

اجتماع کا آغاز تلاوت و نعت سے کرنے کے بعد مرکزی مجلسِ شوریٰ کے اراکین حاجی سیّد لقمان عطاری اور حاجی محمد امین عطاری نے دینی ،اخلاقی اور تنظیمی اعتبار سے شرکا کی تربیت و رہنمائی کی نیز انہیں مزید بہتر انداز میں دینی کام کرنے کا ذہن دیا۔

اجتماع کے اختتام پر دعوتِ اسلامی کے تحت 12 ماہ مدنی قافلہ مکمل کرنے والے عاشقانِ رسول کی حوصلہ افزائی کے لئے اُن درمیان اسناد تقسیم کی گئیں جبکہ نمایاں کارکردگی کے حامل اسلامی بھائیوں میں انعامات بھی تقسیم ہوئے ۔

اس موقع پر نگرانِ شعبہ مدنی قافلہ حاجی مشکور عطاری،نگران شعبہ رمضان اعتکاف حاجی ساجد عطاری، پاکستان سطح کے شعبہ مدنی قافلہ 12ماہ ذمہ دار مولانا شاکر عطاری مدنی، شعبہ مدنی قافلہ 12ماہ کراچی سٹی کے صوبائی ذمہ دار کامران عطاری، شعبہ مدنی قافلہ 12ماہ بلوچستان کے صوبائی ذمہ دار حافظ راشد نذیر نوری عطاری اور شعبہ مدنی قافلہ سندھ کے صوبائی ذمہ دار علی حسن عطاری موجود تھے۔ (رپورٹ: ابو جریر عطاری کارکردگی ذمہ دار شعبہ مدنی قافلہ 12ماہ پاکستان ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دنیا بھر میں  دینی کام کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوت اسلامی کے تحت 3 اور 4 فروری 2024 ء کو حیدرآباد کے مدنی مرکز فیضان مدینہ میں 12 ماہ کے 150عاشقان رسول کی 2 دن کی نشست ہوئی جس میں نگران سندھ و رکن شوریٰ حاجی قاری ایاز عطاری نے عاشقان رسول کی تربیت فرمائی۔

٭دوسری جانب نگران شعبہ مدنی قافلہ ذمہ دار حاجی مشکور عطاری اور12 ماہ مدنی قافلے کے پاکستان ذمہ دار مولانا شاکر عطاری مدنی نے اسلامی بھائیو کی اعتکاف کی تیاری ، اعتکاف سافٹ ویئر ڈیٹا انٹری ، ذمہ دار کو کیسا ہونا چاہیے اور شیڈول کیسے بناتے ہیں کے موضوعات پر تربیت کی۔

معلومات کے مطابق نشست میں شامل یہ اسلامی بھائی سندھ کے چھ مقامات ( بدین ،میرپورخاص ، حیدرآباد ، اوباڑ و، لاڑکانہ ، نوابشاہ)جہاں ایک ماہ کا اعتکاف ہو گا پر اعتکاف کی تیاری کے لئے مدنی قافلوں کی صورت میں روانہ ہوں گے پھر وہاں حلقہ نگران بن کر اعتکاف چلائے گے۔(رپورٹ: علی حسن عطاری شعبہ 12 ماہ صوبہ سندھ،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری مدنی )


ڈسٹرکٹ گوجرانوالہ میں9جنوری 2024ء بروزمنگل  دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدنی قافلہ کے زیرِ اہتمام مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی ذمہ د اران نے شرکت کی۔

ڈسٹرکٹ نگران مولاناخوشی محمد عطاری مدنی نے اسلامی بھائیوں کو 3دن،12دن اور1ماہ کے مدنی قافلوں میں سفر پرلے جانے کے حوالے سے نکات بتائے جس پر اسلامی بھائیوں نے عمل کرنے کی اچھی نیت کاا ظہار کیا۔(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری مدنی )


11 دسمبر 2023ء بروز پیر عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت مدنی مرکز فیضانِ مدینہ فیصل آباد کے مدنی مذاکرہ ہال میں شعبہ مدنی قافلہ کے نگران، صوبائی ذمہ داران اور 12 ماہ کے عاشقانِ رسول کا مدنی مشورہ ہوا۔

مدنی مشورے کی ابتدا میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا جس میں انہوں نے 12 ماہ کے مدنی قافلے میں دینی کام کرنے کے حوالے سے اسلامی بھائیوں کی ذہن سازی کی۔

دورانِ بیان نگرانِ پاکستان مشاورت نے مدنی قافلہ کیسے تیار کیا جائے؟ مدنی قافلے کے دوران کن باتوں کا خیال رکھنا ہے؟ اس کے متعلق مدنی پھول بیان کئے۔اسلامی بھائیوں کی جانب سے سوالات کا سلسلہ ہوا جس کے نگرانِ پاکستان مشاورت نے جوابات ارشاد فرمائے۔بعدازاں مدنی مشورے میں اسلامی بھائیوں نے نگرانِ پاکستان مشاورت سے ملاقات کی۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار نگرانِ پاکستان مشاورت، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

انسان کو دینی و دنیوی ہر شعبے میں تربیت کی حاجت ہوتی ہے اور وہ اسکو کسی نہ کسی ذریعے سے حاصل کرنے کی کوشش کرتے رہنا چاہیے ۔

الحمداللہ !عاشقان رسول کی سنتوں بھری تحریک دعوت اسلامی میں بھی مختلف کورسز ہوتے رہتے ہیں۔ ان میں سے ایک مدنی قافلہ کورس بھی ہے جس میں ذمہ داران دعوت اسلامی کی تنظیمی اور اخلاقی تربیت کی جاتی ہے ۔

اس کورس میں عاشقان رسول کو 12دینی کام پریکٹکلی طور پرسکھانے کے ساتھ ساتھ علاقائی دورہ، انفرادی کوشش کرنے کا طریقہ،مدنی قافلوں کے اہداف، امیر قافلہ،مبلغ کو کیسا ہونا چاہیے، ایک ذمہ دار کو کیسا ہونا چاہیے نیز باطنی بیماریوں کی معلومات مع علاج اور ان سے بچنے کی تربیت کی جاتی ہے۔

اس کے علاوہ کھانےپینے سےلیکر سونے جاگنے تک کی سنتیں اور آداب عملی طور پر سکھائی جاتی اور مسنون دعائیں یاد کروائی جاتی ہیں۔اگر ابھی تک آپ نے یہ کورس نہیں کیا ہے تو ابھی اپنے ذمہ دار سے رابطہ فرمالیجئے اور قریبی مدنی مرکز فیضان مدینہ میں تشریف لاکر اس کورس کی معلومات کرکے داخلہ لیجئے۔(رپورٹ:محمد عابد عطاری مدنی)