ڈسٹرکٹ حافظ آباد تحصیل پنڈی بھٹیاں میں عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے
شعبہ مدنی قافلہ کے تحت 12 اکتوبر 2024ء کو ٹریننگ سیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں تحصیل نگران، یوسی نگران، ڈسٹرکٹ تا
ذیلی حلقہ شعبہ مدنی قافلہ ذمہ داران اور دیگر شعبہ جات کے اسلامی بھائی شریک
ہوئے۔
دورانِ سیشن پاکستان سطح کے ذمہ دار نے ”راہِ
خدا عزوجل میں سفر کے فضائل“ کے موضوع پر بیان کیا اور مدنی قافلوں کی ضرورت پر وہاں موجود اسلامی بھائیوں کی ذہن سازی کی۔
پاکستان سطح کے ذمہ دار اسلامی بھائی نے تمام
ذمہ داران کی رہنمائی کرتے ہوئے انہیں مدنی قافلوں میں سفر کرنے کا ذہن دیا جس پر
انہوں نے 12 ماہ اور 1 ماہ کے مدنی قافلوں
میں سفر کرنے کی اچھی اچھی نیتیں کیں اور اپنے نام بھی لکھوائے۔
اس موقع پر شعبہ مدنی قافلہ کے صوبائی ذمہ دار طاہر عطاری، شعبہ دارالسنہ
کے صوبائی ذمہ دار مولانا غلام عطار مدنی، شعبہ مدنی قافلہ کے رکن واجہ عثمان
عطاری، شعبے کے ڈویژن ذمہ دار عرفان عطاری اور ڈسٹرکٹ ذمہ دار مولانا احمد رضا
عطاری مدنی بھی موجود تھے۔(رپورٹ: مولانا غلام عطار مدنی شعبہ
مدنی قافلہ دارالسنہ پنجاب ذمہ دار ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)