معاشرے کے خصوصی افراد (اسپیشل پرسنز) کی دینی و اخلاقی تربیت اور اُن کی فلاح و بہبود کے عزم کو برقرار رکھتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے زیرِ اہتمام پاکپتن میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق 30 اکتوبر 2026ء کو مدنی مرکز فیضانِ مدینہ پاکپتن میں اسپیشل پرسنز (نابینا افراد) کے لیے خاص طور پر اس اجتماع کا اہتمام کیا گیا جس میں شہر اور مختلف علاقوں سے کثیر تعداد میں اسپیشل پرسنز (نابینا افراد) نے شرکت کی۔

اجتماع کے دوران نگرانِ تحصیل پاکپتن حافظ محمد امین عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکائے اجتماع کو نیکی کی دعوت پیش کی۔

تقریب کے اختتام پر اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کی جانب سے اسپیشل پرسنز (نابینا افراد) کی حوصلہ افزائی اور روزمرہ زندگی میں اُن کی سہولت کے پیشِ نظر خصوصی تحائف تقسیم کیے گئے جن میں سفید چھڑیاں (White Canes) اور ٹاکنگ واچز (Talking Watches) شامل تھیں۔(رپورٹ: محمد زبیر عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ، ساہیوال ڈویژن ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)