معاشرے کے دینی و اخلاقی نظام کو مضبوط بنانے
اور مساجد کے ائمہ و خطبا کی رہنمائی کے لیے دعوتِ اسلامی کے شعبہ امام
مساجد کے تحت صوبائی دارالحکومت لاہور، پنجاب میں ”ائمہ و خطبا کورس“ کا
انعقاد کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق 25 اکتوبر 2026ء کو بعد نمازِ
عشاء مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن
لاہور میں اس اہم کورس کا اہتمام کیا گیا جس میں لاہور شہر اور اس کے مضافاتی علاقوں سے
مساجد کے ائمہ، خطبا اور جید علمائےکرام نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
کورس کے دوران مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور
رضا عطاری اور دارالافتاء اہلسنت کے مفتی محمد شاہد عطاری مدنی نے ”منصبِ امامت کے تقاضے“ کے اہم و
حساس عنوان پر حاضرین کی رہنمائی کی۔ انہوں نے موجودہ دور کے دینی، اخلاقی اور
معاشرتی حالات کے تناظر میں ائمہ مساجد کی ذمہ داریوں پر روشنی ڈالتے ہوئے زور دیا
کہ امتِ مسلمہ کی درست سمت میں رہنمائی اور معاشرے کی اصلاح کے لیے منصبِ امامت کے
تقاضوں کو احسن طریقے سے پورا کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔
کورسز کے اختتامی مرحلے میں رکنِ مرکزی مجلسِ
شوریٰ مولانا حاجی محمد عقیل عطاری مدنی نے رقت انگیز دعا کروائی اور کورس کے
اختتام پر شرکائے اجتماع سے خصوصی ملاقات بھی کی ۔(رپورٹ:مولانا محمد عابد عطاری مدنی معاون رکن شوری حاجی محمد عقیل عطاری مدنی
، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
Dawateislami