جامعۃ المدینہ اشاعت الاسلام میں ’’میت کے غسل و
کفن کا عملی طریقہ‘‘کورس کا انعقاد
31 اکتوبر 2026ء کو جامعۃ المدینہ اشاعت
الاسلام ملتان میں شعبہ
کفن دفن دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام امامت کورس کے طلبۂ کرام کے درمیان ’’میت
کے غسل و کفن کا عملی طریقہ‘‘ کے عنوان سے ایک کورس کا انعقاد کیا گیا جس میں امامت کورس کے اساتذۂ کرام نے بھی شرکت کی۔
اس موقع پر شعبہ کفن دفن ملتان سٹی کے ذمہ دار
نے شرکائے کورس کو میت کے غسل و کفن کے شرعی اور عملی طریقے کی تربیت فراہم کی جس میں درج ذیل اہم موضوعات بیان کیے گئے:
٭غسلِ میت کے مراحل اور ان کی ترتیب٭میت کو غسل
دینے کا درست طریقہ٭غسلِ میت میں مستعمل پانی کا شرعی حکم٭غسلِ میت کا شرعی حکم٭کفن
کاٹنے اور میت کو کفنانے کا طریقہ٭عوام الناس میں پائی جانے والی عام غلطیوں کی
نشان دہی اور ان کی اصلاح۔
کورس کے دوران شرکا کو عملی طور پر میت کے غسل و
کفن کا طریقہ سکھایا گیا اور پریکٹیکل کروایا گیا تاکہ وہ اس اہم دینی خدمت کو
درست انداز میں انجام دے سکیں۔
کورس میں سوال و جواب کا خصوصی سیشن بھی منعقد
ہوا جس میں شعبہ ذمہ دار نے شرکا کے سوالات کے جوابات دیے۔ بعد ازاں طلبۂ کرام سے
ٹیسٹ لیا گیا جس میں انہوں نے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔
Dawateislami