گزشتہ روز عبد الوہاب گڈز ٹرانسپورٹ کے اونر ملک فضل نے محمد ارباب کے ہمراہ دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں قائم دینی و فلاحی کاموں میں مصروف ِ عمل ڈیپارٹمنٹس کا دورہ کیا۔

دورے کے دوران مبلغِ دعوتِ اسلامی نے اسلامی بھائیوں کو مختلف ڈیپارٹمنٹس کا وزٹ کرواتے ہوئے ان ڈیپارٹمنٹس کے ذریعے دنیا بھر ہونے والی دینی و فلاحی ایکٹیویٹیز کے بارے میں بتایا۔اس موقع پر سٹی ذمہ دار مولانا ذیشان عطاری مدنی اور ڈسٹرکٹ ذمہ دار عبدالوہاب عطاری بھی موجود تھے۔(رپورٹ:عبدالوہاب عطاری زون ذمہ دار ساوتھ سینٹرل،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

28 اپریل 2024ء کو جامع مسجد فیضانِ یارسول اللہ جلو مانسہرہ  میں محفلِ نعت بسلسلہ شادی خانہ آبادی کا سلسلہ ہوا جس میں نگران مجلس شعبہ رابطہ برائے ٹرانسپورٹ مولانا اسماعیل عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اتباع سنت کے مطابق نکاح اور غیر شرعی و فضول رسومات کے بچنے کاذہن دیتے ہوئے مدنی ماحول وابستہ رہنے کا ذہن دیا۔

اس موقع پر صوبائی ڈسٹرکٹ تحصیل ذمہ دار،شوروم مالکان اجمل خان، عادل اقبال، عابد خان،حاجی داؤد جامع مسجد فیضان یارسول جلو کے امام مولانا جواد مدنی ،دولہا محمد توقیر شرافت عطاری اور ڈونیشن سیل ڈیپارٹمنٹ صوبائی ذمہ دار مولانا شرافت عطاری ،ڈسٹرکٹ پراپرٹی ذمہ دار مولانا نعمان مدنی، ہزارہ کارکردگی ذمہ دار مظہر عطاری اور دیگر عاشقان رسول سمیت دولہے کے عزیز رشتے داروں نے شرکت کی۔ (قاری محمد زاہد نواز عطاری، صوبائی ذمہ دار رابطہ برائے ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ)


17مارچ 2024ء کو ڈیرہ اسماعیل خان ڈویژن لاری اڈہ پر دعوت اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے ٹرانسپورٹ کے تحت افطار اجتماع کا اہتمام کیا گیا جس میں صوبائی، ڈویژن، ڈسٹرکٹ ذمہ داران سمیت ،ڈائیو ٹی ایم بس کےمینجر وسیم انوار، اسسٹنٹ مینجر ڈائیو بس فاروق خان، ٹریکٹرز بارگین اونر حاجی امان اللہ چناوڑ و دیگر ٹریکٹرز مالکان نے شر کت کی۔

افطار اجتماع میں نگران ڈویژن مشاورت نے شخصیات کو دعوت اسلامی کا تعارف کروایا اور بالخصوص شعبہ FGRF کی دنیا بھر میں کی جانے والی فلاحی کاوشوں سے متعلق بریفنگ دی اور انہیں اپنے بچوں کو مدرسۃ المدینہ گرلز / بوائز کے علاوہ فیضان اسلامک اسکول سسٹم میں داخل کروانے کا ذہن دیا۔

ساتھ ہی ساتھ بچوں کو کڈز مدنی چینل دکھانے نیز ہفتہ وار اجتماع اور ٹرانسپورٹ اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دی جس پر انہوں نے اچھے خیالات کا اظہار کیا۔ بعد عصر شرکا نے مدنی مذاکرے میں بھی شرکت کی ۔(رپورٹ : قاری محمد زاہد نواز عطاری،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


رابطہ برائے  ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی کے زیرِ اہتمام 9 مارچ 2024ء بروز منگل ، سہ پہر 3 تا 5السید لان، ماڑی پور ٹاؤن-1 ، کراچی میں زکوٰۃ کورس منعقد ہوا جس میں ٹرانسپورٹ سے وابستہ شخصیات، کراچی سٹی ذمہ دار اور ٹاؤن نگران ماڑی پور علی ذیشان عطاری مدنی، ڈسٹرکٹ ذمہ دار سمیت ماڑی پور ٹاؤن ذمہ دار ان نے شرکت کی۔

اس کورس میں مفتی محمد شفیق عطاری مدنی ” زکوٰۃ“ کے موضوع پر بیان کیا جس میں زکوٰۃ کے حوالے سے شرعی مسائل بتائے کہ کتنے قسم کے مال پر زکوٰۃ ہوتی ہے اور کتنی ہوتی ہے نیز اس موقع پر شرکا نے مفتی صاحب سے زکوٰۃ سے متعلق سوالات کئے اورآپ نے قرآن و حدیث کی روشنی میں ان کے تشفی بخش جوابات عنایت فرمائے۔(رپورٹ: ندیم احمد عطاری ،ماڑی پور ٹاؤن کارکردگی ذمہ دار،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


دنیا بھر  میں دینی کام کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوت اسلامی کے رابطہ برائے ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ کے تحت 17 اور 18 فروری 2024ء کو گڑھی حبیب اللہ تحصیل، بالا کوٹ تحصیل اوگی ،تحصیل و ضلع مانسہرہ میں علاقائی دوروں کا سلسلہ ہوا ۔

صوبائی ، ڈویژن، ڈسٹرکٹ اور تحصیل ذمہ داران سمیت امام و مدرس فیضان مدینہ نے ملکر ٹرانسپورٹر حضرات (گل اشتیاق کے آنر اڈا مالک مشتاق احمد خان، ورکشاپ آنر طارق عطاری ،پیڑول پمپ آنر حاجی خان، آئل ڈیلر جاوید عطاری )سے ملاقاتیں کیں۔

دوران ملاقات نگران مجلس رابطہ برائے ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ محمد اسماعیل عطاری نے شخصیات کو نیکی کی دعوت دیتے ہوئے انہیں ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دی جس پر انہوں نے اچھے جذبات کا اظہار کیا۔

علاوہ ازیں ذمہ داران نے ورکشاپ آنر محسن عطاری کے والد کے انتقال پر ان سے تعزیت کی اور دیگر ٹرانسپورٹ لاری اڈوں پر استقبال رمضان کے حوالے سے مدنی حلقے منعقد کرنے کے تعلق سے گفتگو کی ۔ ( رپورٹ: قاری محمد زاھد نواز عطاری،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری )


رابطہ برائے ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی  کے تحت جامع مسجد بہار مدینہ نواب اڈا ڈیرہ اسماعیل خان کے اطراف میں 26 جنوری 2024ء کو نگران شعبہ مولانا محمد اسماعیل عطاری نے صوبائی، ڈویژن، ڈسٹرکٹ اور تحصیل ذمہ داران کے ہمراہ شوروم مالک ملک عمران گھلو،اڈا مینجر ، منشی رفیع سلطانی، بنوں ڈیرہ ٹو کراچی ضیاء الدین اور یوٹانگ بس آنر کے علاوہ پیٹرول پمپ منیجر عطاء اللہ قادری سے ملاقاتیں کیں۔

دوران گفتگو ذمہ داران نے اتھارٹی پرسنز کو نیکی کی دعوت دیتے ہوئے دعوت اسلامی کا تعارف کروایا اور ان کو اپنے بچوں کو کڈز مدنی چینل دکھانے کی ترغیب دلائی نیز مدنی مرکز فیضان مدینہ ڈیرہ اسماعیل خان میں ہونے والے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کی دعوت بھی دی جس پر انہوں اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ: قاری محمد زاہد نواز عطاری ، کانٹینٹ: رمضا ن رضا عطاری مدنی )


نیکی  کی دعوت دینے کے سلسلے میں نگران مجلس رابطہ برائے ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ محمد اسماعیل عطاری نے سہراب گوٹھ میں قائم چشتی آٹوز کا دورہ کیا اور وہاں پر بس آنر اور اسپیئر پارٹس آنر محمد حبیب اللہ چشتی سے ملاقات کی ۔

دورانِ گفتگو محمد اسماعیل عطاری نے شرکا کو دعوت اسلامی کے دینی اور فلاحی کاموں کے متعلق بتایا نیز ان کو ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دی جس پر انہوں نے اچھے تاثرات دیئے ۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ سینٹرل ذمہ دار عبد الوہاب عطاری بھی موجود تھے۔(رپورٹ:رمضان رضا عطاری)


دنیا  بھر میں سنتِ مصطفی ٰ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کو پھیلانے کا جذبہ رکھنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوت اسلامی کے زیرِ اہتمام 18جنوری 2024ء کو شعبہ رابطہ برائے ٹرانسپورٹ کی جانب سے پشاور ڈویژن خیبرپختونخوا میں میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں یوسیز نگران این سی نگران وذمہ داران سمیت دیگر عاشقان اولیا شریک ہوئے۔

صوبائی ذمہ دار ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ قاری محمد زاہد نواز عطاری نے پشاور ، نوشہرہ لاری اڈے کی مارکیٹوں ورکشاپ ،بس ویگن اور رکشہ اسینڈ پر نیکی کی دعوت کو عام کرنے کے سے سلسلے میں 3 تین یوسیز کی تقرری کی نیز فیضان مدینہ رسالپور میں رجب المرجب میں ہونے والے اجتماعات کے حوالے سے مدنی پھول دیئے جس پر اسلامی بھائیوں نے اچھے جذبات کا اظہار کیا۔(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری مدنی )


دعوتِ اسلامی  کے شعبہ رابطہ برائے ٹرانسپورٹ کے تحت 16 جنوری 2024ء کو صوبائی ذمہ دار قاری محمد زاہد نواز عطاری نے پشاور ریلوے اسٹیشن لاری اڈا ورکشاپ مارکیٹس میں مختلف عہدیداران (سپرنٹنڈنٹ ریلوے اسٹیشن ماسٹر خالد ، ڈویژنل پشاور آفیسر پی اے اور ڈویژنل سپریڈنٹنڈنٹ ڈی ایس مقصوداحمد جان، پبلک ٹرانسپورٹ صوبہ خیبرپختونخواہ ایڈمنسٹریٹر مدثر خان چشتی اور پشاور ڈویژن سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ مینیجر پرویز قادری)سے ملاقاتیں کیں ۔

دوران ملاقات قاری محمد زاہد نواز عطاری نے عہدیداران کو دعوت اسلامی کا تعارف پیش کیا جس میں مختلف اپیس شعبہ FGRF، رابطہ برائے ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ کے تحت ہونے والے دینی کاموں کے بارے میں آگاہی دیتے ہوئے انہیں ہفتہ وار اجتماع اور مدنی مذاکرےمیں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی ۔ علاوہ ازیں عالمی مدنی فیضان مدینہ کراچی کا وزٹ کرنے کی دعوت بھی دی جس پر انہوں نے خدمات دعوت اسلامی کو سراہتے ہوئے اچھے خیالات کا اظہار کیا۔(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری مدنی )


رابطہ برائے ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 10جنوری2024ء  کو ریلوے اسٹیشن کوٹ نجیب اللہ ڈسٹرکٹ ہری پور خیبرپختونخوا میں مسافروں کی سہولت کے لئے ایک جائے نماز (مسجد) بنی جس کا نماز مغرب سے  افتتاح ہوا۔

  اس موقع پر قاری محمد زاہد نواز عطاری صوبائی ذمہ دار نے حاضرین کے درمیان مسجد کی آبادکاری  اور نمازکے فضائل کے متلق گفتگو کرتے ہوئے ذیلی حلقہ کاتقررکیا ۔ چند دن بعد باقاعدہ مسجد اور مدرستہ المدینہ بالغان کا باقاعدہ آغاز کرنے کی خوشخبری سنائی جبکہ  مبلغ عوت اسلامی  نے حاضرین کو دنیا بھر میں مختلف شعبہ جات کے ذریعے ہونے والے دینی  خدمات سے آگاہ کرتے ہوئے شعبہ خدام المساجد و المدارس کا تعارف کروایا۔( کانٹینٹ: شعیب احمد )


شعبہ  دعوتِ اسلامی رابطہ برائے ٹرانسپورٹ کے تحت 30 دسمبر2023ء بروز ہفتہ سٹی ذمہ دار محمد ذیشان مدنی عطاری نے کھارادر کراچی میں ٹی سی اے ٹرانسپورٹ کیریئر ایسو سی ایشن کے ممبران سے ملاقات کی۔

دورانِ ملاقات محمد ذیشان مدنی عطاری نے ٹرانسپورٹ سے وابستہ افراد کو دعوت اسلامی کے دینی وفلاحی کاموں کے بارے میں بتایا اور ان کو مدنی مرکز فیضان مدینہ میں آنے کی دعوت دعوت دی جس پر انہوں نے خدماتِ دعوت اسلامی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے جلد وزٹ کرنے کی نیت پیش کی۔اس موقع پر عبدا لوہاب عطاری بھی موجود تھے ۔(رپورٹ: زون ذمہ دار عبد الوہاب عطاری ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


دعوت اسلامی  کے تحت نیکی کی دعوت پہنچانے کی نیت سے فرحان پریس قائد اعظم ٹرک اسٹینڈ نیو ماڑی پور میں مدنی حلقہ کا سلسلہ ہوا جس میں وہاں کام کرنے والے اسلامی بھائیوں کی شرکت ہوئی۔

ڈسٹرکٹ سینٹرل ذمہ دار عبد الوہاب عطاری نے ”علم دین کی فضیلت“ کے موضوع پر بیان کیا اور وہاں موجود عملے کو ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت بھی دی جس پر انہوں نے بھلے جذبات کا اظہار کیا۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ کیماڑی ذمہ دار محمد ظہیر عطاری مدنی بھی موجود تھے۔(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)