29دسمبر2019ء کوہاکس بے کابینہ کراچی میں گڈز مالکان اور ٹرک مالکان کے درمیان  مدنی حلقہ

تفصیل:

دعوت اسلامی کی مجلس ٹرانسپورٹ کے تحت 29دسمبر2019ء کو ہاکس بے کابینہ ساؤتھ سینٹرل زون کراچی میں مدنی حلقہ ہوا جس میں گڈز مالکان اور ٹرک مالکان نے شرکت کی۔ریجن ذمّہ دار مجلس ٹرانسپورٹ نے قراٰن کے فضائل، قراٰن کو احسن انداز میں تلاوت کرنےکے بارے میں بیان کیاا ور شرکا کو درست قراٰن پاک پڑھنے کے لئے مدرسۃالمدینہ بالغان میں داخلہ لینے کی ترغیب دلائی۔ (رپورٹ: عبدالوہاب عطاری، زون ذمہ دار ساوتھ سینٹرل)


دعوت اسلامی کی مجلس ٹرانسپورٹ کے تحت 26 دسمبرکو مجلس کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے کراچی میں گڈز مالکان اور ٹرک مالکان کے درمیان مدنی حلقہ لگایا جس میں مبلغِ دعوتِ اسلامی نے صلح و در گزر کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے باہمی محبت و ملن ساری  کے ساتھ رہنے، شرکائے حلقہ کومدنی ماحول سے وابستہ ہونے اور نیکی کی دعوت عام کرنےکی ترغیب بھی دلائی۔ جبکہ گڈز مالکان اور کار کیریئر مالکان سے ملاقاتیں بھی کیں۔(رپورٹ:عبدالوہاب عطاری، زون ذمہ دار ساوتھ سینٹرل) 


دعوت اسلامی کی مجلس مدرسۃ المدینہ بالغان کے تحت ودھائی لاری اڈہ شکر گڑھ بس اسٹینڈ پر مدرسۃ المدینہ بالغان کا آغاز ہوا جس میں ڈرائیور صاحبان نے شرکت کی اور درست مخارج کے ساتھ قراٰن پاک سیکھنے کی سعادت حاصل کی۔علاوہ ازیں ذمّہ دار نے کتاب ”فیضانِ نماز“تقسیم کئے اور چار اسلامی بھائیوں کوانفرادی کوشش کے ذریعے ایک ماہ کے قافلے میں سفر کرنے کے لئے تیار کیا۔(رپورٹ:محمد عرفان رضا عطاری، مجلس ٹرانسپورٹ )


دعوتِ اسلامی کی مجلس ٹرانسپورٹ کے تحت  19 ستمبر 2019ء پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں ٹریفک پولیس کے آفس میں مدنی حلقے کا سلسلہ ہوا جس میں نگران مجلس ٹرانسپورٹ نے حسنِ اخلاق کے موضوع پر درس دیا اور انہیں ہفتہ وار اجتماع کی دعوت پیش کی۔ مدنی حلقے کے اختتام پر نگران مجلس نے دعا بھی فرمائی اور شرکا میں مدنی انعامات کے رسائل بھی تقسیم کئے۔ (رپورٹ: محمد اسماعیل عطاری، نگران مجلس ٹرانسپورٹ)