دین متین کی خدمت اور نیکی کی دعوت کو عام کرنے کے جذبے  کے تحت دعوت اسلامی کے مدنی قافلے ملک اور بیرون ملک سفر کرتے رہتے ہیں۔

الحمد للہ !اس سلسلے میں 24 فروری 2022 ء بروز جمعرات تاجر اسلامی بھائیوں کا 12دن کا مدنی قافلہ عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی پاکستان سے ترکی کے شہر استنبول کے لئے روانہ ہوا۔ (رپورٹ: محمد حارث عطاری انٹرنیشنل دارالسنہ )


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں مدنی مقصد کورس کا انعقاد کیا گیا جس میں شرکا کی12 دینی کاموں کے حوالے تربیت و رہنمائی کا سلسلہ رہا۔

پچھلے دنوں شرکا کی بیرون ِممالک سفر سے پہلے اس کورس میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے اراکین حاجی امین قافلہ عطاری اور حاجی علی عطاری کی آمد ہوئی۔اراکینِ شوریٰ نے شرکائے کورس کو بیرون ملک کے حوالے سے مفید مدنی پھول اور اپنے تجربات بیان کرتے ہوئے بیرون ملک آفس، انٹرنیشنل دارالسنہ اور دوسرے اسلامی بھائیوں کو مدنی مقصد کورس کروانے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔بعدازاں اراکینِ شوریٰ نے بیرونِ ملک میں مبلغین تیار کرنے والی مجلس کے لئے اسلامی بھائی الگ کئے۔(رپورٹ: محمد حارث عطاری انٹرنیشنل دارالسنہ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں انٹرنیشنل ٹریول ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے تحت عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں ایک میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں شعبے کے اہم ذمہ داران نے شرکت کی۔

اس دوران رکنِ مرکز ی مجلسِ شوریٰ حاجی محمد علی عطاری نے ذمہ داراسلامی بھائیوں سے گفتگو کرتے ہوئے شعبے کے دینی کاموں کا جائزہ لیا اور اس میں مزید بہتری کے حوالے سے تربیت کی۔اس موقع پر ذمہ داران نے مفید مشورے بھی دیئے۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوت اسلامی کے شعبہ انٹرنیشنل  ٹریول ڈیپارٹمنٹ کے زیر ِاہتمام 8 نومبر 2021ء بروزپیر عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی سے 12دن کےمدنی قافلےترکی روانہ ہوئے۔

قبلِ روانگی مرکزی مجلسِ شوریٰ کےرکن حاجی محمدامین قافلہ عطاری نےقافلےکےآداب بیان کرتےہوئےشرکائے قافلہ کی اخلاقی وتنظیمی اعتبارسےتربیت ورہنمائی کی۔( کانٹینٹ: غیاث الدین عطاری)


دعوت اسلامی کے شعبہ انٹر نیشنل ٹریول ڈیپارٹمنٹ کے تحت عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں ”مدنی مقصد کورس“ کا سلسلہ جاری ہےجس میں پاکستان کے مختلف شہروں سے آئے ہوئے عاشقان رسول شریک ہیں۔کورس میں اراکین شوریٰ وقتاً فوقتاً شرکا کی تربیت فرمارہے ہیں۔

یکم جولائی 2021ء کو رکنِ شوریٰ حاجی جنید عطاری مدنی نے دعوت اسلامی کے مبلغ کیلئے خوداری کی اہمیت “ کے حوالے سے بیان فرمایا اور اس کے متعلق امیر اہلسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا انداز بتایا۔

بعد ازاں رکن شوریٰ حاجی سید لقمان عطاری نے ”ہمارا مدنی مقصد“ کے موضوع پر بیان کیا اور شرکا کو مدنی پھولوں سے نوازا۔ (رپورٹ: سید احسن عطاری، شعبہ انٹرنیشنل ٹریول ڈیپارٹمنٹ)


دعوت اسلامی کے شعبہ انٹر نیشنل ٹریول ڈیپارٹمنٹ کے تحت عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں ”مدنی مقصد کورس“ کا سلسلہ جاری ہےجس میں پاکستان کے مختلف شہروں سے آئے ہوئے عاشقان رسول شریک ہیں۔کورس میں اراکین شوریٰ وقتاً فوقتاً شرکا کی تربیت فرمارہے ہیں۔

گزشتہ دنوں ہند سے بذریعہ ویڈیو لنک رکنِ شوریٰ حاجی سید عارف عطاری نے”خودپسندی کاباطنی مرض دینی کاموں میں کس طرح نقصان پہنچاتاہے“ کے حوالے سے بیان فرمایا اور شرکا کی تربیت کرتے ہوئے مدنی پھولوں سے نوازا۔ (رپورٹ: سید احسن عطاری، شعبہ انٹرنیشنل ٹریول ڈیپارٹمنٹ)


دعوت اسلامی کے شعبہ انٹر نیشنل ٹریول ڈیپارٹمنٹ کے تحت عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں ”مدنی مقصد کورس“ کا سلسلہ جاری ہےجس میں پاکستان کے مختلف شہروں سے آئے ہوئے عاشقان رسول شریک ہیں۔کورس میں اراکین شوریٰ وقتاً فوقتاً شرکا کی تربیت فرمارہے ہیں۔

دوران کورس 27 جون 2021ء کو مرکزی مجلس شوریٰ نگران حاجی مولانا محمد عمران عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے بیان فرمایا اور شرکا کی تربیت کرتے ہوئے مدنی پھولوں سے نوازا۔ (رپورٹ: سید احسن عطاری، شعبہ انٹرنیشنل ٹریول ڈیپارٹمنٹ)


دعوت اسلامی کے شعبہ انٹر نیشنل ٹریول ڈیپارٹمنٹ کے تحت عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں ”مدنی مقصد کورس“ کا سلسلہ جاری ہےجس میں پاکستان کے مختلف شہروں سے آئے ہوئے عاشقان رسول شریک ہیں۔کورس میں اراکین شوریٰ وقتاً فوقتاً شرکا کی تربیت فرمارہے ہیں۔

دوران کورس 26 جون 2021ء کو رکن شوریٰ حاجی محمد علی عطاری نے شرکا کی تربیت کی اور مدنی پھولوں سے نوازا۔


دعوت اسلامی کے شعبہ انٹرنیشنل ٹریول ڈیپارٹمنٹ کے تحت 23 جون 2021ء سے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں مبلغین کی ملک و بیرون ملک دینی کاموں کی تربیت کے لئے 12 دن پر مشتمل ”مدنی مقصد کورس“کا آغاز ہوچکا ہےجس میں پاکستان کے مختلف سے آئے ہوئے عاشقان رسول شریک ہیں۔کورس میں اراکین شوریٰ وقتاً فوقتاً شرکا کی تربیت فرمارہے ہیں۔

23 جون 2021ء کو رکن شوریٰ حاجی محمد امین عطاری نے ”ایک مبلغ کا ملک و بیرون شیڈول کیسا ہونا چاہیئے“کے موضوع پر بیان کیااور مدنی قاعدہ و نماز کے اذکار کے تعلق سے شرکا کی تربیت کی۔

دارالافتاء اہلسنت کے علمائے کرام بھی فرض علوم کے تعلق سے شرکا کی تربیت فرمارہے ہیں۔ (رپورٹ: سید احسن عطاری، شعبہ بیرونِ ملک سفر ڈیپارٹمنٹ)


دعوت اسلامی کا شعبہ انٹرنیشنل ٹریول ڈیپارٹمنٹ کے نگران سید احسن عطاری نے شعبے کے دینی کاموں کے سلسلے میں پاکستان کے مختلف شہروں کا دورہ کیا جہاں انہوں نے اراکین شوریٰ سے ملاقات کی اور مبلغین و ذمہ داران کے ساتھ مدنی مشورے کئے۔

تفصیلات:

٭11جون 2021ء کو پاکپتن زون میں ذمہ داران سے ملاقات کی اور مدنی مشورہ کیا۔

مدنی مرکز فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں بیرون ملک سفر کے خواہشمند 13 مبلغین کیساتھ ملاقات اور انٹرویو کا سلسلہ ہوا۔ مبلغین میں لاہور، نارووال، گجرانوالہ اور رائیونڈ کے مبلغین شریک تھے۔

٭12 جون 2021ء کو رکن شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری سے نگران شعبہ سید احسن عطاری کی ملاقات، شعبے کی مختصر کارکردگی پیش کی۔

فیصل آباد ریجن کے نگران زون عرفان عطای مدنی کیساتھ مدنی مشورہ ہوا۔ بعد ازاں جامعۃ المدینہ، مدرسۃ المدینہ، مدنی قافلہ، آئمہ مساجدریجن اور مدرسۃ المدینہ ریجن کے اراکین زون کا مدنی مشورہ لیا جس میں شعبہ جات کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔مدنی مشورے میں شعبہ جات کے اسلامی بھائیوں نے اپنے اپنے شعبے سے بیرون ملک کے لئے اہل اسلامی بھائی تلاش کرکے دینے کی نیت کی جبکہ اس کے فیڈبک کے لئے یہ طے پایا کہ نگران زون کے ساتھ آئندہ ماہ 6 جولائی 2021ء کو مدنی مشورہ ہوگا۔

دورۃ الحدیث شریف کے طلبہ کرام کے درمیان رکن شوریٰ حاجی مولانا عبد الحبیب عطاری نے بیان فرمایا جس میں بیرون ملک سفر کی تیاری کے حوالے سے تنظیمی ضروریات کیا کیا ہیں ان کے متعلق گفتگو ہوئی۔ طلبہ کرام کی تربیت فرمائی اور سوال و جواب کا سلسلہ ہوا۔

پاکپتن زون کے نگران کے ساتھ مدنی مشورہ ہوا۔ بعد ازاں جامعۃ المدینہ فیضان آن لائن اکیڈمی کے مدنی اسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں بیرون ملک سفر کے تعلق سے تربیت اور سوال جواب کا سلسلہ ہوا۔

٭13 جون 2021ء کو مدنی مرکزفیضان مدینہ ملتان میں ٹریننگ سیشن کا سلسلہ ہوا جس میں ملتان زون کے مبلغین نے شرکت کی۔نگران شعبہ سید احسن عطاری نے ملک و بیرون ملک دینی کام کرنے کے حوالے سے تربیت کی اور ”مدنی مقصد کورس“ کرنے کی ترغیب دلائی۔

نگران زون راشد عطاری کے ساتھ مدنی مشورہ ہوا جس میں بیرون ملک کے اہل مبلغین تلاش پر مشاورت ہوئی۔

رکن شوریٰ حاجی محمد اسلم عطاری کے ساتھ مدنی مشورہ ہوا جس میں 2026ء تک کے اہداف طے کے گئےاور شعبے کے دینی کاموں کے حوالے مشاورت ہوئی۔ (رپورٹ: سید احسن عطاری، نگران شعبہ انٹرنیشنل ٹریول ڈیپارٹمنٹ )


انٹرنیشنل  ٹریول ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں مدنی مرکزفیضان مدینہ اوکاڑہ میں مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈیپارٹمنٹ کے مقامی ذمہ داران نے شرکت کی۔ بیرونِ ملک مجلس کے ایک ذمہ دار اسلامی بھائی محمد احسن عطاری نے شرکا کی تربیت کی اور مختلف موضوعات پر مدنی پھول دیتے ہوئے شعبے کے کام بہتر انداز میں کرنے پر گفتگو کی۔ 


دعوت اسلامی کے شعبہ انٹرنیشنل  ٹریول ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام 15 مارچ 2021ء کو عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں 2دن پر مشتمل مدنی مشورہ ہوا جس میں انٹرنیشنل ٹریول ڈیپارٹمنٹ کے ریجن ذمہ داران نے شرکت کی۔

رکن شوریٰ حاجی محمد علی عطاری اور نگران شعبہ انٹرنیشنل ٹریول سید احسن عطاری نے جدول، کارکردگی دیگر امور پر گفتگو کیں۔

مدنی مشورے یہ پایا کہ ہر تین ماہ بعد عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی ”مدنی مقصدکورس“ کروایا جائیگا۔