دعوت اسلامی کا شعبہ انٹرنیشنل ٹریول ڈیپارٹمنٹ کے نگران سید احسن عطاری نے شعبے کے دینی کاموں کے سلسلے میں پاکستان کے مختلف شہروں کا دورہ کیا جہاں انہوں نے اراکین شوریٰ سے ملاقات کی اور مبلغین و ذمہ داران کے ساتھ مدنی مشورے کئے۔

تفصیلات:

٭11جون 2021ء کو پاکپتن زون میں ذمہ داران سے ملاقات کی اور مدنی مشورہ کیا۔

مدنی مرکز فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں بیرون ملک سفر کے خواہشمند 13 مبلغین کیساتھ ملاقات اور انٹرویو کا سلسلہ ہوا۔ مبلغین میں لاہور، نارووال، گجرانوالہ اور رائیونڈ کے مبلغین شریک تھے۔

٭12 جون 2021ء کو رکن شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری سے نگران شعبہ سید احسن عطاری کی ملاقات، شعبے کی مختصر کارکردگی پیش کی۔

فیصل آباد ریجن کے نگران زون عرفان عطای مدنی کیساتھ مدنی مشورہ ہوا۔ بعد ازاں جامعۃ المدینہ، مدرسۃ المدینہ، مدنی قافلہ، آئمہ مساجدریجن اور مدرسۃ المدینہ ریجن کے اراکین زون کا مدنی مشورہ لیا جس میں شعبہ جات کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔مدنی مشورے میں شعبہ جات کے اسلامی بھائیوں نے اپنے اپنے شعبے سے بیرون ملک کے لئے اہل اسلامی بھائی تلاش کرکے دینے کی نیت کی جبکہ اس کے فیڈبک کے لئے یہ طے پایا کہ نگران زون کے ساتھ آئندہ ماہ 6 جولائی 2021ء کو مدنی مشورہ ہوگا۔

دورۃ الحدیث شریف کے طلبہ کرام کے درمیان رکن شوریٰ حاجی مولانا عبد الحبیب عطاری نے بیان فرمایا جس میں بیرون ملک سفر کی تیاری کے حوالے سے تنظیمی ضروریات کیا کیا ہیں ان کے متعلق گفتگو ہوئی۔ طلبہ کرام کی تربیت فرمائی اور سوال و جواب کا سلسلہ ہوا۔

پاکپتن زون کے نگران کے ساتھ مدنی مشورہ ہوا۔ بعد ازاں جامعۃ المدینہ فیضان آن لائن اکیڈمی کے مدنی اسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں بیرون ملک سفر کے تعلق سے تربیت اور سوال جواب کا سلسلہ ہوا۔

٭13 جون 2021ء کو مدنی مرکزفیضان مدینہ ملتان میں ٹریننگ سیشن کا سلسلہ ہوا جس میں ملتان زون کے مبلغین نے شرکت کی۔نگران شعبہ سید احسن عطاری نے ملک و بیرون ملک دینی کام کرنے کے حوالے سے تربیت کی اور ”مدنی مقصد کورس“ کرنے کی ترغیب دلائی۔

نگران زون راشد عطاری کے ساتھ مدنی مشورہ ہوا جس میں بیرون ملک کے اہل مبلغین تلاش پر مشاورت ہوئی۔

رکن شوریٰ حاجی محمد اسلم عطاری کے ساتھ مدنی مشورہ ہوا جس میں 2026ء تک کے اہداف طے کے گئےاور شعبے کے دینی کاموں کے حوالے مشاورت ہوئی۔ (رپورٹ: سید احسن عطاری، نگران شعبہ انٹرنیشنل ٹریول ڈیپارٹمنٹ )