لوگوں کو دینِ اسلام کے شرعی مسائل سکھانے کے لئے 6 مارچ 2026ء کو  اسلام آباد، D-13 کی جامع مسجد فیضانِ قرآن میں ”غسلِ میت و کفن کورس “منعقد ہوا جس میں تاجران سمیت کثیر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

معلومات کے مطابق یہ کورس صوبائی ذمہ دار مولانا محمد مزمل عطاری مدنی نے کروایا جس میں انہوں نے غسلِ میت کی چند احتیاطیں بتاتے ہوئے مختلف موضوعات پر حاضرین کی رہنمائی کی جن میں سے بعض درج ذیل ہیں:

٭غسلِ میت میں پانی کا اسراف کرنے سے بچنا٭غسلِ میت کے وقت پانی مستعمل ہونے سے بچانا٭حدیثِ مبارکہ میں غسلِ میت کی فضیلت کیا ہے؟٭غسلِ میت کا شرعی حکم کیا ہے٭سنت کے مطابق غسلِ میت دینے کے 7 مراحل٭عوام الناس میں پائی جانے والی غلطیوں کی نشاندہی۔

بعدازاں عاشقانِ رسول کی جانب سے سوالات کئے گئے اور صوبائی ذمہ دار نے اُن کے جوابات دیئے نیز انہیں دعوتِ اسلامی کے نیک اجتماعات میں شرکت کرنے کی ترغیب بھی دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ: شعبہ کفن دفن ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)