ملتان سٹی میں واقع جامع مسجد غوثیہ، پل براراں میں شعبہ کفن دفن دعوتِ اسلامی کے تحت 19 اکتوبر 2026ء کو میت کے غسل و کفن کورس کا انعقاد کیا گیا جس میں قرب و جوار سے آئے ہوئے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

اس کورس میں خصوصی طور پر شعبہ کفن دفن کے یوسی و ٹاؤن سطح کے ذمہ داران، ٹاؤن نگران اور بنگلہ دیش سے آئے ہوئے اسلامی بھائیوں سمیت دیگر عاشقانِ رسول بھی موجود تھے۔

اس موقع پر شعبہ کفن دفن ملتان سٹی کے ذمہ دار مولانا محمد وسیم عطاری مدنی نے شرکا کی تربیت کی اور میت کے غسل و کفن سے متعلق اہم شرعی مسائل بیان کیے۔

کورس کے دوران شرکا کو درج ذیل امور کے بارے میں رہنمائی فراہم کی گئی:

٭غسلِ میت کے مراحل اور ان کی ترتیب٭میت کو شرعی طریقے کے مطابق غسل دینے کا طریقہ٭مستعمل پانی کا شرعی حکم اور اس حوالے سے ضروری احتیاطیں٭سترِ عورت کے حوالے سے شرعی احکام اور ضروری احتیاطیں٭مرد میت کو کفن پہنانے کا سنت طریقہ۔(رپورٹ: شعبہ کفن دفن ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)