فیصل آباد میں قائم دعوتِ اسلامی کے کنزالمدارس
بورڈ ہیڈآفس میں گزشتہ روز ایک میٹنگ ہوئی جس میں شعبہ جاب پلیسمنٹ کے ہیڈ اور
دیگر جملہ ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
میٹنگ کے دوران رکنِ شوریٰ و صدر کنزالمدارس
بورڈ مولانا حاجی محمد جنید عطاری مدنی نے شعبہ جاب پلیسمنٹ کے جملہ امور کی سابقہ
کارکردگی کا جائزہ لیااور آئندہ کے اہداف دیئے جس پر حاضرین نے اپنی اپنی رائے پیش
کی۔( کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
دعوتِ اسلامی کے تحت 24 جنوری 2025ء کو عالمی
مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں مدرسین کا سنتوں بھرا اجتماع منعقد ہوا جس میں شعبہ
فیضان آن لائن اکیڈمی (بوائز، گرلز) کے ذمہ داران بھی شریک ہوئے۔
اس اجتماعِ پاک میں نگرانِ شعبہ فیضان آن لائن
اکیڈمی بوائز مولانا یاسر عطاری مدنی نے شعبے کے دینی کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے
رمضان عطیات کے بارے میں کلام کیا اور شرکا کو احسن انداز میں دعوتِ اسلامی کے لئے
ڈونیشن کرنے کا ذہن دیا۔
اسی طرح نگرانِ شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی گرلز مولانا
غلام الیاس عطاری مدنی اور صوبائی ذمہ دار تبریز عطاری مدنی نے مکمل ماہِ رمضان کا
اعتکاف کرنے کے حوالے سے مدنی پھول بیان کئے جبکہ اختتام پر ٹیلی تھون میں نمایاں
کارکردگی حاصل کرنے والے مدرسین کو تحائف دیئے گئے ۔(رپورٹ:مولانا محمد وقار یعقوب عطاری مدنی برانچ منیجر فیضان آن لائن اکیڈمی ،
کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
ماریشس
کے علاقے Mesnil میں ایصالِ ثواب کے سلسلے میں محفلِ نعت کا
اہتمام
ماریشس کے ڈسٹرکٹ Plaines Wilhems میں واقع علاقہ Mesnil میں ایک اسلامی بہن کے والدکے ایصالِ ثواب
کےلئے دعوتِ اسلامی کے تحت محفلِ نعت کا اہتمام کیا گیا جس میں اہلِ خانہ سمیت
دیگر اسلامی بہنیں شریک ہوئیں۔
ماریشس
کے ڈسٹرکٹ Plaines Wilhems میں تمام ذمہ دار اسلامی بہنوں کی میٹنگ
8 فروری 2024ء کودعوتِ اسلامی کے دینی کاموں
کے حوالے سے ماریشس کے ڈسٹرکٹ Plaines Wilhems میں تمام ذمہ دار اسلامی بہنوں کی میٹنگ
ہوئی جس میں مختلف موضوعات پر کلام کیا گیا۔
معلومات کے مطابق اس میٹنگ میں دعوتِ اسلامی کی
نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ڈسٹرکٹ میں ہونے والے اجتماعات کے متعلق
گفتگو کرتے ہوئے ان کی تعداد بڑھانے کا ذہن دیا۔
اس کے علاوہ نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے 4 ماہ
میں معلمات و مبلغات تیار کرنے پر اسلامی بہنوں کی ذہن سازی کی جس پر انہوں نے
دینی کاموں میں مزید بہتری لانے کے لئے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔
سنتِ رسول صلی اللہ علیہ و سلم پر عمل کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے تحت ماریشس کے علاقے Castel میں 8 فروری 2024ء کو نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے مقامی ذمہ
داران کے ہمراہ بیمار اسلامی بہنوں سے عیادت کی۔
دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 8 فروری 2024ء کو ماریشس کے ڈسٹرکٹ Plaines
Wilhems میں واقع علاقہ Castel میں
ماہانہ سنتوں بھرا اجتماع منعقد ہوا جس میں قرب و جوار کی اسلامی بہنیں شریک
ہوئیں۔
بیرونِ ملک کے دورے پر موجود نگرانِ عالمی مجلسِ
مشاورت اسلامی بہن نے تلاوت و نعت کے بعد” علمِ دین سیکھنے کی فضیلت و علمِ دین
کی مجلس کی برکات “سے متعلق بیان کیا اور اسلامی بہنوں کو پابندی کے ساتھ
اجتماعات میں شرکت کرنے نیز دیگر اسلامی بہنوں کو بھی شرکت کروانے کی ترغیب دلائی۔
6 فروری 2024ء کو ماریشس میں دعوتِ اسلامی کے
دینی کاموں کے سلسلے میں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے ذمہ داران کے ہمراہ مختلف
اسلامی بہنوں سے اُن کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سنتوں
بھرے اجتماع میں شرکت کرنے اور مختلف قسم کے شارٹ کورسز کرنے کی ترغیب دلائی جس پر
انہوں نے دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کی اچھی اچھی نیتیں کیں۔
انقرہ شہر میں ترکش پارلیمنٹ کے ممبر محمد کپلان
سےنگرانِ شوریٰ حاجی عمران عطاری کی ملاقات
پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے سلسلے
میں ترکیہ آئے ہوئے مرکزی مجلسِ شوریٰ کے نگران مولانا حاجی محمد عمران عطاری کی
مقامی ذمہ داران کے ہمراہ انقرہ شہر میں ترکش
پارلیمنٹ کے ممبر محمد کپلان سے ملاقات ہوئی۔
نگرانِ شوریٰ مولانا حاجی محمد عمران عطاری نے محمد
کپلان سے گفتگو کے دوران عالمی سطح پر ہونے والی خدماتِ دعوتِ اسلامی کے بارے میں
بریفنگ دی نیز دینی و فلاحی کاموں کے متعلق تبادلۂ خیال کیا جس کو انہوں نے خوب
سراہا۔
سلطان غازی، استنبول کے فیضانِ مدینہ میں عاشقانِ
رسول کے درمیان سنتوں بھرا اجتماع
استنبول سٹی، ترکیہ کے علاقے سلطان غازی میں
قائم دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضان مدینہ میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا
گیا جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والےعرب عاشقان رسول کی شرکت ہوئی۔
دعوتِ اسلای کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے نگران مولانا
حاجی محمد عمران عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا جس میں انہوں نے مشکلات و پریشانی
کے مواقع پر صبر کر کے اجر حاصل کرنے کی ترغیب دلائی جس کا مبلغِ دعوتِ اسلامی نے عربی زبان میں خلاصہ بیان کیا۔
استنبول کے علاقے سلطان غازی میں موجود مدرسۃ
المدینہ کی برانچ میں سیکھنے سکھانے کا حلقہ
دعوتِ اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں کا جائزہ
لینے کے لئے استنبول، ترکیہ کے علاقے سلطان غازی میں قائم مدنی مرکز فیضانِ مدینہ
میں پاکستان سے آئے ہوئے مرکزی مجلسِ شوریٰ کے نگران مولانا حاجی محمد عمران عطاری
کی آمد ہوئی۔
ا س موقع پر نگرانِ شوریٰ مولانا حاجی محمد
عمران عطاری نے مقامی ذمہ دار اسلامی بھائیوں کے ہمراہ فیضانِ مدینہ میں واقع
مدرسۃ المدینہ بوائز کی برانچ کا وزٹ کیا
اور وہاں موجود شام سے آئے ہوئےبچوں کے درمیان سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا۔
ترکیہ کے سٹی Adana میں قائم فیضانِ مدینہ میں اجتماع، نگرانِ شوریٰ کا خصوصی بیان
ترکیہ کے سٹی Adana میں
قائم مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام سنتوں بھرے اجتماع
کا انعقاد کیا گیا جس میں بزنس کمیونٹی اور مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے عاشقانِ
رسول اور نگرانِ ریجن و دیگر ذمہ دار
اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
تلاوتِ قراٰن و نعت شریف کے بعد ترکیہ دورے پر
موجود مرکزی مجلسِ شوریٰ کے نگران مولانا حاجی محمد عمران عطاری نے سنتوں بھرا
بیان کیاجس میں انہوں نے شرکا کو اللہ پاک کے آخری نبی محمدِ عَرَبی صلی اللہ علیہ و سلم
کے پسندیدہ کاموں کو کرنے کا ذہن دیا نیز نمازوں کی پابندی کرنے ، قراٰنِ کریم کی تلاوت کرنے اور اپنے گھر والوں کے ساتھ حسنِ سلوک کرنےکی
ترغیب دلائی۔
نیپال کے سٹی نیپال گنج میں ایک اور جامع مسجدبنام
فیضانِ غوثِ اعظم کا افتتاح کردیا گیا
نیپال کے سٹی نیپال گنج میں دعوتِ اسلامی کے تحت
ایک اور جامع مسجدبنام فیضانِ غوثِ اعظم رحمۃ اللہ علیہ کا افتتاح کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق نمازِ ظہر کی باجماعت ادائیگی
سے ”جامع مسجد فیضانِ غوثِ اعظم رحمۃ اللہ علیہ“ کا افتتاح کرنے کے بعد ایک افتتاحی تقریب منعقد
ہوئی جس میں مقامی اسلامی بھائیوں، ذمہ داران اور دیگر افراد نے شرکت کی۔
ابتداءً تلاوتِ قراٰن کی گئی اور پیارے آقا صلی اللہ علیہ و سلم
کی بارگاہ میں نذرانۂ عقیدت پیش کیا گیا جبکہ نیپال دورے پر موجود مرکزی مجلسِ
شوریٰ کے رکن حاجی محمد رفیع عطاری نے مساجد کی تعمیرات کی فضیلت پر سنتوں بھرا
بیان کیا۔
دورانِ بیان رکنِ شوریٰ نے شرکائے اجتماع کو بھی
دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام قائم ہونے والے مدنی مراکز فیضانِ مدینہ، مساجد ،
مدرسۃ المدینہ اور جامعۃ المدینہ سمیت دینی و فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے
کی ترغیب دلائی۔(کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)