امام ابو عبد اللہ محمد بن محمد علی کاشغری (متوفی 705ھ) کی کتاب ’’منیۃ المصلی‘‘ کو طہارت ونماز کے مسائل میں بہت اہمیت وشہرت حاصل ہے، متاخرین فقہائے احناف جیساکہ ابن نجیم حنفی (متوفی970ھ)، محشی شلبی (متوفی 947ھ)، در مختار کے مصنف امام حصکفی (1088ھ) اور علامہ ابن عابدین شامی (متوفی 1252ھ) رحمہم اللہ تعالیٰ نے کئی مسائل میں اس کو ماخذ بنایا ہے، اس کتاب کی بہت سی شروحات لکھی گئی جن میں امام ابراہیم محمد بن ابراہیم حلبی (متوفی 956ھ) رحمۃ اللہ علیہ کی شرح ’’غنیۃ المتملی‘‘ اور امام محمد بن محمد ابن امیر الحاج (متوفی879ھ ) رحمۃاللہ علیہ کی شروح بہت معروف ہیں اور انہی کی ایک اور شرح حلبی صغیر کے نام سے بھی ہے اس کے علاوہ محمد بن ابراہیم سیاح رومی (متوفی 1080ھ)کی شرح ’’زخر النجاۃ‘‘، مستقیم زادہ رومی(متوفی 1202ھ) کی شرح ’’وسیلۃ التعلی‘‘، قاضی محمد بن محمد قاضی زادہ(متوفی 1143ھ) کی شرح ’’حلیۃ المحلی‘‘ اسی طرح عمر بن سلیمان اور یحی صاروخانی کی شروحات مزید امام اہلسنّت کی تعلیقات اور محدث وصی احمد سورتی (متوفی 1334ھ) رحمہم اللہ تعالیٰ کا حاشیہ ’’التعلیق المجلی‘‘ (جس پر مفتی حسان رضا عطاری مدنی سلمہ اللہ تعالیٰ کی نگرانی وسرپرستی میں کام جاری ہے) ہیں، ’’غنیۃ المتملی‘‘ تو عرصۂ دراز سے چھپتی رہی ہے لیکن ’’حلبۃ المجلی‘‘ مخطوط کی شکل میں تھی، 2015ء میں دنیائے عرب کے مشہور مکتبہ دار الکتب العلمیۃ نے اسے 2 جلدوں میں شائع کیا لیکن اس طبع شدہ کتاب میں کئی جگہ یجوز لایجوز کی نوعیت کی اغلاط تھیں جس کا اظہار ہم نے کچھ مقامات کا جدول الخطا بناکردار تراث العلمی کے نگران مولانا احمد رضا گھانچی صاحب کے ذریعے مکتبہ والوں سے کیا اور ساتھ یہ بھی کہا کہ اگر اس کی اوریجنل فائلیں مل جائیں تو دعوتِ اسلامی کے ادارے المدینۃ العلمیۃ کا شعبہ کتب اعلیٰ حضرت اس کتاب کو محقق ومحشی کرکے دے گا، جواب میں مکتبہ والوں نے وہ فائلیں بھیجیں جس کے بعد ہم نے اس پر باقاعدہ کام کا آغاز کیا اور الحمد للہ یہ کام 3 جلدوں (753+756+701=2210 صفحات) پر مکمل ہوا، اس پر جو کام کئے گئے اس کی کچھ تفصیل درج ذیل ہے:

تصحیح متن وشرح:

صرف شرح کی تحقیق وتصحیح کا اہتمام نہیں کیا بلکہ متن منیۃ المصلی کی تحقیق وتصحیح کیلئے ہم نے 3 مطبوعہ اور 2 مخطوط نسخوں کو مد نظر رکھاجس کی تفصیل یہ ہے:

(1)مطبع ہوپ لاہور پاکستان، سن طباعت:1283ھ (2)دارالطباعۃ العامرۃ مصر ،سن طباعت: 1284ھ (3)دار القلم دمشق، سن طباعت: 1428ھ (4)مخطوط بخط محمد بن اسماعیل (5)مخطوط محمد علاء الدین ۔

اور حلبۃ المجلی میں بھی 5 مخطوطوں کو مدنظر رکھا جو درج ذیل ہیں:

(1)نسخۂ فاضل احمد، صحت عبارت کی وجہ سے اسے نسخۂ ام قرار دیا (2)نسخۂ ولی الدین جار اللہ (3) نسخہ ملکیت علی بن حسام (4)نسخہ جو مکتبہ سلیمانیہ استنبول ترکی میں ہے (5)نسخۂ وقف خلیل احمد پاشا۔ ان کے علاوہ محقق اہلسنّت مفتی علی اصغر صاحب دام ظلہ العالی نے بھی ایک مخطوط فراہم کیا تھا جسے بھی پیش نظر رکھا گیا۔

تحشی وتعلیقات امام اہلسنّت رحمۃ اللہ علیہ:

اس کتاب کی سب سے اہم خصوصیت یہ ہے کہ اس میں امام اہلسنّت امام احمد رضا خان حنفی ماتریدی (متوفی: 1340ھ) رحمۃ اللہ علیہ کے اس کتاب پرتعلیقات کو شامل کیا گیا ہے جو کہ مخطوط کی صورت میں تھیں اوراس سے پہلے شائع نہیں ہوئی تھیں اس کے ساتھ ساتھ امام کی دیگر تصانیف جد الممتار، فتاوی رضویہ وغیرہ سے بھی حواشی لگائے گئے ہیں۔

فتاوی المحشی :

اس کام کی ایک اہم خصوصیت یہ بھی ہے کہ کتاب کے آخر میں امام اہلسنّت رحمۃ اللہ علیہ کے فتاوی رضویہ میں طہارت اور نماز کے مسائل سے متعلق جو عربی فتاوی ہیں ان کا اضافہ کیا گیا ہے۔

تقابل:

ایک سے زیادہ مرتبہ متن وشرح کا تقابل کیا گیا ہے ۔

پروف ریڈنگ:

لفظی ومعنوی اغلاط سے کتاب کو محفوظ رکھنے کیلئے کئی مرتبہ اس کی پروف ریڈنگ کی گئی ہے۔

جدید رسم الخط وعلامات ترقیم:

جدید عربی انداز سے ہم آہنگ کرنے کیلئے جدید رسم الخط کا اہتمام کیا گیا ہے نیز فہم میں آسانی کیلئے علاماتِ ترقیم (کالن، سیمی کالن، کاما، فل اسٹاپ، انورٹڈ کاماز وغیرہ) کا بھی اہتمام رکھا گیا ہے۔

تخریج:

فقہ حنفی کی مجلدات پر مشتمل کتابوں پر تخریج کا اہتمام رائج نہیں ہے نیز یہ کام کرنے کی صورت میں کام کے دورانیے اور جلدوں کی تعداد میں بھی بہت اضافہ ہوجاتااس لئے صرف امام اہلسنّت رحمۃ اللہ علیہ کی تعلیقات وحواشی کی تخاریج کی گئی ہیں۔

آیات واحادیث:

قرآنی آیت کو عرب میں رائج مصحف عثمانی میں رکھا گیاہے اور ساتھ اس کا حوالہ بھی دیا گیا ہے اور احادیثِ قولیہ یعنی اللہ پاک کے آخری نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے فرامین کو ڈبل بریکٹ میں ذکر کیا گیا ہے ، آیات واحادیثِ قولیہ دونوں کو الگ رنگ دیا گیا ہے۔

متن منیۃ المصلی:

ہر جلد کے شروع میں جتنا اس جلد میں منیۃ المصلی کا کلام تھا صرف اتنا متن بھی علیحدہ سے ذکر کردیا گیا تاکہ اگر کوئی صرف متن کا مطالعہ کرنا چاہے تو اس کو آسانی ہو۔

تقدیم وفہارس:

شروع میں مقدمہ لکھا گیا جس میں کام کا انداز، نسخوں کے عکس، منیۃ المصلی کے مصنف کے حالات اور اس کتاب کا انداز واسلوب، حلبۃ المجلی کے مصنف ابن امیر الحاج کا تعارف اور ان کی شرح کی تفصیل اور امام اہلسنّت کے حالات بیان کئے گئے ہیں۔

اسی طرح ہر جلد کے آخر میں فہرست موضوعات بنائی گئی ہے اور آخری جلد میں مصادر التحقیق کی فہرست بھی تیار کی گئی ہے۔

معاون افراد:

اس کتاب میں وقتاً فوقتاً جن اسلامی بھائیوں کا تقابل پروف ریڈنگ وغیرہ کاموں میں تعاون رہا ان کے نام یہ ہیں:

مولانا شعیب رئیس عطاری مدنی ، مولانا حسین کھتری عطاری مدنی، مولانا ندیم حنفی عطاری مدنی، مولانا عدیل ذاکر اشرفی، مولانا شہروز عطاری مدنی ، ابو الحقائق مولانا راشد عطاری مدنی اور مولانا اسد عطاری مدنی۔

اللہ کریم اس کوشش کو قبول فرمائے اور اس کام میں جوکوتاہیاں ہوئیں انہیں معاف فرمائے اور ہمیں دونوں جہاں میں برکتیں اور اخلاص کی دولت عطا فرمائے اور دینِ متین کی مزید خدمت کی توفیق عطا فرمائے۔آمین

یہ سب بانیٔ دعوتِ اسلامی شیخ طریقت امیر اہلسنّت ابو بلال مولانا محمد الیاس عطار قادری رضوی ضیائی دامت برکاتہم العالیہ کی برکتیں اور ان کا فیضان ہےکہ انہوں نے ہمیں دعوتِ اسلامی جیسی عظیم نعمت عطا فرمائی اور اس کے شعبہ المدینۃ العلمیۃ کے کتب اعلیٰ حضرت میں خدمت کا موقع فراہم کیا، اللہ کریم میرے شیخ طریقت کو صحت وعافیت کے ساتھ لمبی عمر عطا فرمائے اور دعوتِ اسلامی کو مزید ترقیاں اور عروج عطا فرمائے۔ اٰمین بجاہ خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وسلم

کاشف سلیم عطاری مدنی

23/01/2026


دعوت اسلامی کا ایک انتہائی اہم شعبہ ”مجلس تحقیقات شرعیہ“ بھی ہے جو کہ دارُ الافتاء اہلسنت کے مفتیانِ کرام، نائب مفتیان کرام اور سینئر متخصصین پر مشتمل ہے۔دینی مسائل کی تحقیق کے لئے وقتاً فوقتاً اس مجلس کے تحت مختلف سیشن اور مدنی مشورے منعقد ہوتے رہتے ہیں۔

ایسا ہی ایک مشورہ 13 تا 15 جنوری 2026ء کو عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں منعقد ہوا جس میں شیخ الحدیث والتفسیر مفتی محمد قاسم عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی ، مفتی فضیل رضا عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی ، مفتی علی اصغر عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی ، مفتی محمد ہاشم خان عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی ، مفتی محمد حسان عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی ، مفتی محمد سجاد عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی ، مفتی محمد کفیل رضا عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی ، مفتی جمیل احمد عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی ، مفتی محمد نوید چشتی مُدَّ ظِلُّہُ العالی ، مفتی انس عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی ، مفتی سرفراز عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی ، مفتی ساجد عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی اور مفتی محمد ماجد رضا عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی شریک ہوئے۔

تین دن کے اس مشورے میں بالخصوص چار اہم موضوعات اور دور جدید کے مسائل زیرِ بحث آئی جس پر مفتیانِ کرام نے اپنے مقالے اور تحقیقات پیش کیں۔

مشورے کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے مفتی علی اصغر عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے فرمایا کہ مجلس تحقیقات شرعیہ کے مشورے میں دور جدید کے مسائل اور بالخصوص چار موضوعات زیر بحث آئے۔ (1) Salary plus commission (2)پیکٹ کا گوشت (3)شرعی یا غیر شرعی سفر (4)آج کے دور میں انسان کے نصف اعلیٰ کی تصویر کا حکم، ان موضوعات پر مفتیانِ کرام نے مقالہ جات لکھے جو دلائل پر مبنی تھے۔

نوٹ: مجلس تحقیقات شرعیہ کے تین دن کے مشورے میں جن اہم جدید اور تحقیقی سوالات کے جوابات پر مفتیانِ کرام متفق ہوئےانہیں دارُ الافتاء اہلسنت سے جلدعوام الناس کی رہنمائی کے لئے جاری کردیا جائے گا۔


گوجرانوالہ، پنجاب میں خیرخواہیِ امت کرنے اور لوگوں کے مسائل و پریشانی کو دور کرنے کے لئے شعبہ روحانی علاج دعوتِ اسلامی کے تحت 25 جنوری 2026ء کو”دعائے شفاء اجتماع“ کا اہتمام کیا گیا جس میں مقامی ذمہ داران اور عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

اجتماع کا آغاز تلاوت و نعت سے کیا گیا جس کے بعد ڈویژن ذمہ دار مولانا ثقلین عطاری مدنی نے ”صبر کرنے کا ذہن کیسے بنے؟“ کے موضوع پر بیان کیا اور عاشقانِ رسول کی رہنمائی کی۔

اجتماع کے اختتام پر عاشقانِ رسول کو اُن کے مریضوں کے لئےتعویذاتِ عطاریہ دیئے گئے جبکہ پریشان حال و مصیبت میں مبتلا اسلامی بھائیوں کا استخارہ کرکے کاٹ کا عمل بھی کیا گیا۔(رپورٹ: محمدوسیم عطاری صوبائی آفس ذمہ دار شعبہ روحانی علاج پنجاب ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری) 

شعبہ روحانی علاج دعوتِ اسلامی کے تحت 25 جنوری 2026ء کو لوگوں کے مسائل و پریشانی کو دور کرنے  اور اُن کی خیرخواہی کے لئے سرگودھا ڈسٹرکٹ کی تحصیل شاہ پور میں روحانی علاج کے نئے بستے کا آغاز ہوا جس میں مقامی عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

نئے بستے کے آغاز کے موقع پر بستہ ذمہ دار سرفراز عطاری نے ”صبر کرنے کا ذہن کیسے بنے؟“ کے موضوع پر بیان کرتے ہوئےوہاں موجود عاشقانِ رسول کی رہنمائی کی۔

علاوہ ازیں عاشقانِ رسول کو اُن کے مریضوں کے لئےتعویذاتِ عطاریہ دیئے گئے جبکہ پریشان حال و مصیبت میں مبتلا اسلامی بھائیوں کا استخارہ کرکے کاٹ کا عمل بھی کیا گیا۔(رپورٹ: محمدوسیم عطاری صوبائی آفس ذمہ دار شعبہ روحانی علاج پنجاب ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


25 جنوری 2026ء کو خیرخواہیِ امت کرنے اور لوگوں کے مسائل و پریشانی کو دور کرنے کے لئے شعبہ روحانی علاج دعوتِ اسلامی کے تحت ملتان ڈسٹرکٹ کی تحصیل جلالپور کوٹلہ پل میں ”دعائے شفاء اجتماع“ کا اہتمام کیا گیا۔

معلومات کے مطابق اس اجتماعِ پاک میں تلاوت و نعت کے بعد ڈسٹرکٹ ذمہ دار سیّد ذوالنورین عطاری نے ”صبر کرنے کا ذہن کیسے بنے؟“ کے موضوع پر بیان کیا اور وہاں موجود عاشقانِ رسول کی رہنمائی کی۔

علاوہ ازیں عاشقانِ رسول کو اُن کے مریضوں کے لئےتعویذاتِ عطاریہ دیئے گئے جبکہ پریشان حال و مصیبت میں مبتلا اسلامی بھائیوں کا استخارہ کرکے کاٹ کا عمل بھی کیا گیا۔(رپورٹ: محمدوسیم عطاری صوبائی آفس ذمہ دار شعبہ روحانی علاج پنجاب ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


امتِ مسلمہ کی خیرخواہی کرنے اور اُن کے مسائل و پریشانی کو دور کرنے کے لئے 24 جنوری 2026ء کو شعبہ روحانی علاج دعوتِ اسلامی کے تحت ملتان ڈسٹرکٹ کی تحصیل جلالپور حویلی لانگ میں ”دعائے شفاء اجتماع“ منعقد ہوا۔

تلاوت و نعت کے بعد اس اجتماعِ پاک میں ڈسٹرکٹ ذمہ دار سیّد ذوالنورین عطاری نے ”صبر کرنے کا ذہن کیسے بنے؟“ کے موضوع پر بیان کیا جبکہ وہاں موجود عاشقانِ رسول کو اُن کے مریضوں کے لئےتعویذاتِ عطاریہ دیئے گئے ۔اس کے علاوہ پریشان حال و مصیبت میں مبتلا اسلامی بھائیوں کا استخارہ کرکے کاٹ کا عمل بھی کیا گیا۔(رپورٹ: محمدوسیم عطاری صوبائی آفس ذمہ دار شعبہ روحانی علاج پنجاب ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


فیصل آباد ڈسٹرکٹ کی تحصیل فیصل آباد صدر میں ہونے والے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کا فالو اپ لینے کے لئے 26 جنوری 2026ء کو ذمہ داران کے مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں نگرانِ فیصل آباد ڈویژن حاجی محمد سلیم عطاری اور نگرانِ فیصل آباد میٹروپولیٹن مولانا مظہر عطاری مدنی نے شرکا کی رہنمائی کی۔

اس دوران نگرانِ فیصل آباد ڈویژن حاجی محمد سلیم عطاری نے ذمہ داران کی اپ ڈیٹ تقرری اور نئے ذمہ داران کے اعلانات کے حوالے سے کلام کرتے ہوئے انہیں دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔

مدنی مشورے میں طے کیا گیا کہ تحصیل فیصل آباد صدر میں دعوتِ اسلامی کے زیرِ انتظام ایک مدنی مذاکرہ ہال بنایا جائے جہاں ہر ہفتے تمام عاشقانِ رسول اجتماعی طور پر مدنی مذاکرے میں شرکت کر سکیں۔(رپورٹ:محمد عبدالرزاق عطاری شعبہ ہفتہ وار اجتماع فیصل آباد و جڑانوالہ زون، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے تحت ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے خانیوال کے مختلف مقامات پر اسپیشل پرسنز کو اشاروں کی زبان میں  نیکی کی دعوت پیش کی۔

اس موقع پر ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے اسپیشل پرسنز کو دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار اجتماع و مدنی مذاکرے میں اور رمضان اعتکاف 2026ء میں شرکت کرنے نیز 3 دن کے قافلے میں سفر کرنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ: محمد جمال عطاری ملتان ڈویژن اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

اسپیشل پرسنز میں نیکی کی دعوت عام کرنے اور انہیں دینِ اسلام کی تعلیمات سکھانے کے جذبے کے تحت 22 جنوری 2026ء کو اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے لودھراں میں اسپیشل پرسنز کو نیکی کی دعوت پیش کی۔

اس دوران ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے اسپیشل پرسنز کی رہنمائی کرتے ہوئے انہیں دعوتِ اسلامی کے نیک اجتماعات میں شرکت کرنے اور رمضانُ المبارک 2026ء میں ایک ماہ کا اعتکاف کرنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ: محمد جمال عطاری ملتان ڈویژن اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


23 جنوری 2026ء کو دعوتِ اسلامی کے تحت اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے لودھراں میں قائم اسپیشل ایجوکیشن سینٹر کا وزٹ کیاجہاں انہوں نے اسٹاف کے اسلامی بھائیوں سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے ڈیپارٹمنٹ کا تعارف کروایا اور انہیں ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے نیز رمضان اعتکاف 2026ء کی دعوت دی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔

آخر میں ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے اسپیشل بچوں کے لئےسیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا جس میں انہیں والدین اور اساتذہ کا ادب و احترام کرنے کی ترغیب دلائی گئی ۔(رپورٹ: محمد جمال عطاری ملتان ڈویژن اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


لوگوں کو علمِ دین سکھانے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے شعبہ فلکیات کے تحت  فروری 2026ء میں 6 دن کا”توقیت و فلکیات کورس“ شروع ہونے والا ہے جس کا دورانیہ روزانہ 8:30 تا 12:30 ہوگا۔

اس کورس میں توقیت، فلکیات اور جغرافیہ کے حوالے سے مختلف چیزیں بتائی جائیں گی جن میں سے بعض درج ذیل ہیں:

٭ پانچوں نمازوں کے اوقات معلوم کرنا ٭ دنیا کے کسی بھی مقام کے لئے سمتِ قبلہ معلوم کرنا٭ سورج دیکھ کر وقت معلوم کرنے کا طریقہ٭ چھے ماہ کا دن چھے ماہ کی رات کہاں ، کیسےاور کیوں ہوتی ہے؟٭ دن رات کیسے بنتے ہیں؟٭ دن رات چھوٹے بڑے کیوں ہوتے ہیں؟٭ سردیاں اور گرمیاں کیسے آتی ہیں؟٭ جنوبی ممالک میں دسمبر میں گرمی اور جون میں سردی کیوں ہوتی ہے؟٭ چاند کبھی چھوٹا کبھی بڑا کیوں نظر آتا ہے؟۔

واضح رہے 6 دن کا ہونے والا یہ مکمل کورس کتاب ”نصابِ توقیت“ سے کروایا جائے گا لہٰذا دعوتِ اسلامی کے اشاعتی ادارے مکتبۃالمدینہ سے یہ کتاب حاصل کرلیں۔

کورس کے مقامات:

٭عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی٭جامعۃالمدینہ بوائز فیضانِ امام غزالی، رحمان سٹی٭جامع مسجد بلال، چک نمبر 463 گ ب٭مرکزی جامعۃالمدینہ فیضانِ مدینہ فتح پور کمال٭مرکزی جامعۃالمدینہ فیضانِ مدینہ حیدرآباد٭جامعۃالمدینہ خان پور٭جامعۃالمدینہ فیضانِ بغداد، کورنگی کراچی٭جامعۃالمدینہ فیضانِ عطار، ڈیفنس لاہور٭جامعۃالمدینہ کبیر والا۔

داخلے کے لئے:

اس لنک https://forms.gle/uhBpM4QWHxoSxpoX6 کے ذریعے ”توقیت و فلکیات کورس“ میں داخلہ لیا جاسکتا ہے جبکہ مزید معلومات کے لئے اس نمبر 0343-1164026 پر رابطہ کریں۔( کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

ملتان، پنجاب کے علاقے بوسن ٹاؤن، متی تل میں واقع حاجی نذر عباس اظم اٹھنگل کے ڈیرے پر شعبہ کفن دفن دعوتِ اسلامی کے تحت ”نمازِ جنازہ کورس“ کا انعقاد کیا گیا جس میں جامعۃالمدینہ گرلز کی طالبات کے سرپرستوں، مقامی وڈیروں اور علاقے کی معزز شخصیات نے شرکت کی۔

کورس کے دوران نمازِ جنازہ سے متعلق اہم شرعی مسائل بیان کئے گئے جن میں سے بعض درج ذیل ہیں:

٭نمازِ جنازہ کا شرعی حکم و اہمیت٭نمازِ جنازہ کے ارکان و سنتیں٭نمازِ جنازہ کا طریقہ٭نمازِ جنازہ میں پائی جانے والی عام غلطیوں کی نشاندہی٭جنازے میں شرکت کرنے کے فضائل۔

اس موقع پر شعبہ جامعۃالمدینہ گرلز کے ڈویژن ذمہ داران نے حاضرین کی رہنمائی کرتے ہوئے انہیں شعبے کے دینی و تعلیمی نظام اور سرگرمیوں کے بارے میں بتایا۔(رپورٹ: شعبہ کفن دفن ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)