فیضان مدینہ
فیصل آباد میں نگران پاکستان
مشاورت نے آڈیو ویڈیو لنک تربیتی سیشن فرمایا جس میں نگران مجلس پاکستان مشاورت آفس ،
نگران مجلس مدرسۃالمدینہ بالغان ، نگران مجلس قافلہ ، رمضان اعتکاف نگران ، و مدرسۃالمدینہ بالغان
پڑھانے والے تمام مدرسین ،اور پاکستان بھر کے مدرسۃالمدینہ بالغان کے تمام ذمہ داران اسلامی بھائیوں اور فیصل آباد ڈویژن کے ذمہ داران نے بل مشافہ جب کہ دیگر ذمہ داران
نے بذریعہ لنک شرکت کی۔
اس تربیتی سیشن میں نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری
نے اعتکاف میں لگنے والے مدرسۃالمدینہ
بالغان سے متعلق مختلف موضوعات پر تربیت فرمائی جبکہ نگران پاکستان مشاورت نے ذمہ داران کی طرف سے ہونے والے سوالات کے جوابات بھی
دیئے اور قیمتی مدنی پھولوں سے نوازا۔ آخر میں نگران پاکستان مشاورت نے دعا فرمائی اور اسلامی بھائیوں سے ملاقات بھی کی۔(رپورٹ۔ نیوز فالواپ ذمہ دار عبدالخالق
عطاری، کانٹینٹ شعیب احمد )