مدنی مرکز فیضانِ مدینہ، فیصل آباد پنجاب:

فیصل آباد ڈویژن، پنجاب کے جامعۃ المدینہ و مدرسۃ المدینہ کے ذمہ داران کا ایک اہم میٹ اپ ہوا جس کا مقصد ٹیلی تھون 2025ء کے لئے کلیکشن کرنا تھا نیز اس میٹ اپ میں خصوصی شرکت مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری کی ہوئی۔

اس میٹ اپ میں فیصل آباد ڈویژن کے ڈویژن نگران، سٹی نگران، جامعۃ المدینہ ومدرسۃالمدینہ کے ناظمین، جامعۃالمدینہ و مدرسۃ المدینہ گرلز کے شعبہ خود کفالت ذمہ داران، مدرسۃالمدینہ بالغان کے ڈویژن ذمہ دار، امام مساجد کے تحت ڈویژن اور شہر سطح کے ذمہ داران سمیت دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

اس موقع پر وہاں موجود تمام ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے نگرانِ پاکستان مشاورت کو ٹیلی تھون 2025ء کے لئے عطیات جمع کروائے اور دعوتِ اسلامی کے اہم مقصد کے لئے اپنی محبت و تعاون کا اظہار کیا جبکہ نگرانِ پاکستان مشاورت نے ذمہ داران کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انہیں مدنی پھولوں سے بھی نوازا۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار نگرانِ پاکستان مشاورت، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)