دعوتِ اسلامی کے دینی  کاموں کا جائزہ لینے کے لئے بہاولپور کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں 20 ستمبر 2025ء کو ایک میٹنگ ہوئی جس میں کنسٹرکشن ڈیپارٹمنٹ کے ڈسٹرکٹ ذمہ دار، شعبہ فنانس، شعبہ اثاثہ جات اور شعبہ خدام المساجد کے ڈویژن ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

اس موقع پر نگرانِ بہاولپور ڈویژن ڈاکٹر حافظ عبد الرؤف عطاری نے دینی کاموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا جبکہ ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے متفرق پروجیکٹ کے حوالے سے اپنی کارکردگی بیان کی۔

علاوہ ازیں نگرانِ بہاولپور ڈویژن نے دینی کاموں میں درپیش مسائل کا حل بیان کرتے ہوئے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کو دینی کاموں میں عملی طور پر شرکت کرنے کا ذہن دیا۔اسی طرح ٹیلی تھون 2025ء کے متعلق بھی کلام کیا گیا جس پر تمام ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ: احمدرضا عطاری ڈویژن میڈیا ڈیپارٹمنٹ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)