سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ کے اسلامی بھائیوں کے درمیان تربیتی نشست کا انعقاد
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ کے اسلامی بھائیوں کے لیے ایک
خصوصی تربیتی نشست کا انعقاد کیا گیا جس میں متعلقہ شعبے کے اسلامی بھائیوں نے
شرکت کی۔
تربیتی
نشست میں شیخ الحدیث والتفسیر مفتی محمد قاسم عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے سوشل میڈیا کے حوالے سے اہم امورپر روشنی
ڈالی۔ اس موقع پر انہوں نے سوشل میڈیا کی اہمیت و افادیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا
کہ موجودہ دور میں سوشل میڈیا دعوتِ دین اور سنتوں کی اشاعت کا ایک مؤثر ذریعہ ہے۔
عاشقانِ رسول کو چاہیے کہ وہ ان پلیٹ فارمز کو مثبت، دینی اور اصلاحی انداز میں
استعمال کریں تاکہ لاکھوں دلوں تک دینی پیغامِ پہنچ سکے۔مفتی محمد قاسم عطاری نے
مزید فرمایا کہ سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ اپنے کردار کو مؤثر اور فعال بناکر معاشرے میں
دینِ اسلام کی حقیقی تعلیمات کو عام کرنے میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔ اس نشست میں
مفتی صاحب نے دعوتِ اسلامی کے مقاصد اور
سوشل میڈیا پر مثبت، دینی اور اصلاحی کردار ادا کرنے کے حوالے سے اہم نکات بیان
فرمائے۔
نشست
کے اختتام پر شرکا نے عزم کیا کہ وہ دعوتِ
اسلامی کے دینی مقاصد کو سوشل میڈیا کے ذریعے مزید پھیلانے کے لئے اپنی کاوشیں تیز
کریں گے۔