فیضانِ مدینہ جی11 اسلام آباد میں شعبہ رابطہ
برائے تاجران کا ماہانہ مدنی مشورہ
دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جی 11 اسلام
آباد میں 7 مئی 2026 کو شعبہ رابطہ برائے تاجران کا ماہانہ مدنی مشورہ منعقد ہوا
تاکہ شعبے کے دینی کاموں کا فالو اپ لیا جاسکے اور ذمہ داران کو نئی اپڈیٹس سے
آگاہ کیا جاسکے۔
اس دوران نگرانِ شعبہ مولانا فہیم عطاری مدنی نے
ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی تربیت کی اور
تاجران میں دینی کاموں کو مزید بڑھانے کے لئے آئندہ کے اہداف مقرر کئے۔
نگرانِ شعبہ نے تاجران کو راہِ خدا میں سفر کروانے،
دعوتِ اسلامی کے مدنی مراکز اور پروجیکٹس کا وزٹ کروانے نیز تاجران کی دینی ضروریات پورا کرنے کے حوالے سے چند اہم باتیں بتائیں جس پر وہاں
موجود تمام ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے دعوتِ اسلامی کے اصولوں کے مطابق دینی کام
کرنے کی اچھی اچھی نیتیں ظاہر کیں۔
جامع مسجد احمد رضا ، سعید آباد ٹاؤن ، کراچی میں
”دعائے شفاء اجتماع“کا اہتمام
5 مئی 2026ء کو شعبہ روحانی علاج دعوتِ اسلامی کے تحت سعید آباد
ٹاؤن، ڈسٹرکٹ کیماڑی کراچی کی جامع مسجد احمد رضا میں ”دعائے شفاء اجتماع“
کا اہتمام کیا گیا جس میں مقامی عاشقانِ
رسول اور ذمہ داران نے شرکت کی۔
اس موقع پر تلاوتِ قرآن، نعت رسول مقبول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم اور مبلغ دعوتِ اسلامی کے سنتوں بھرے بیان سے حاضرین نے
استفادہ کیا جبکہ سٹی ذمہ دار طارق امان عطاری نے مختلف موضوعات پر شرکا کی رہنمائی کی۔
مومن آباد سیکٹر 4 ایف کی جامع مسجد اسلم میں
غسلِ میت و کفن دفن کا کورس
شعبہ کفن دفن دعوتِ اسلامی کے تحت 6 مئی 2026ء کو
بعد نمازِ عشا مؤمن آباد ٹاؤن، ڈسٹرکٹ
اورنگی، کراچی کے علاقے مؤمن آبا یوسی 5 A، وارڈ نمبر 2 کی جامع مسجد اسلم میں غسلِ میت و کفن دفن سے
متعلق ایک اہم کورس کا اہتمام کیا گیا تاکہ لوگوں کو ضروریاتِ دین کے مسائل سے
آگاہ کیا جاسکے۔
اس کورس میں شعبے کے کراچی سٹی ذمہ دار مولانا یاسر عطاری مدنی نے حاضرین
کی رہنمائی کرتے ہوئے انہیں غسلِ میت و کفن دفن کے شرعی مسائل، طریقۂ کار اور چند
اہم نکات کے بارے میں بتایا ۔
ذرائع سے ملنے والی معلومات کے مطابق کراچی سٹی
ذمہ دار نے کورس میں شریک اسلامی بھائیوں کو غسلِ میت دینے، کفن کاٹنے اور پہنانے کا مکمل طریقہ پریکٹکل کرکے سکھایا نیز حاضرین کی جانب سے
ہونے والے سوالات کے جوابات بھی دیئے۔
کورس کے اختتام پر سٹی ذمہ دار نے اسلامی بھائیوں کو دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں
بالخصوص ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع اور
ہفتہ مدنی مذاکرے میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی
تاکہ زیادہ سے زیادہ علمِ دین حاصل کرنے کا موقع ملے۔
ضلع منڈی بہاؤالدین، پنجاب کی تحصیل پھالیہ میں دعوتِ
اسلامی کے تحت 04 مئی 2026ء کو اسپیشل پرسنز کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے اسپیشل
ایجوکیشن سینٹر پھالیہ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے اسپیشل پرسنز کے لئے سیکھنے سکھانے کا حلقہ
لگایا۔
اس موقع پر ڈیپارٹمنٹ کے گجرات ڈویژن ذمہ دار محمد
نبیل عطاری نے اسپیشل پرسنز کے درمیان اشاروں کی زبان کے ذریعے درودِ پاک کے فضائل
بیان کئے اور انہیں درودِ پاک کی برکتوں، اس کی اہمیت نیز دنیا و آخرت میں حاصل ہونے والے اس کے فوائد کے بارے میں بتایا۔
فیصل آباد سٹی کے علاقے صدر ٹاؤن میں قائم جامع
مسجد گلزارِ مدینہ میں 1 مئی 2026ء بروز جمعہ اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے تحت ایک
نہایت اہم تربیتی اجتماع کا انعقاد کیا گیا۔
تفصیلی معلومات کے مطابق یہ اجتماع نمازِ جمعہ
کے بعد ہوا، جس میں اسپیشل پرسنز نے شرکت کی تاکہ وہ بھی دینِ اسلام کی بنیادی و ضروری معلومات سے آگاہ ہوں
اور ان کی دینی و اخلاقی تربیت کو بہتر بنایا جاسکے۔
اس موقع پر خصوصی طور پر دو اہم کورسز کروائے
گئے:
1)احکامِ عمرہ کورس 2)احکامِ قربانی کورس
ابتداءًڈیپارٹمنٹ کے ڈویژن ذمہ دار محمد نعمان
بدر عطاری نے اشاروں کی زبان کے ذریعے عمرہ ادا کرنے کا مکمل طریقہ سکھایا، جس میں
احرام باندھنے، نیت کرنے، طواف، سعی اور دیگر ضروری مسائل کو آسان انداز میں بیان
کیا ۔اسی طرح قربانی کے شرعی مسائل، جانور کے انتخاب، نیت اور سنت طریقۂ ذبح بھی
اشاروں کی زبان میں سمجھایا ۔
6 مئی 2026ء کو دعوتِ اسلامی کے تحت مرکزی جامعۃالمدینہ (بوائز )فیضانِ مدینہ کراچی
میں دورۃ الحدیث کے طلبۂ کرام کے درمیان ایک نشست منعقد کی گئی جس میں تخصص فی
الدعوۃ کے طلبۂ کرام بھی شریک ہوئے ۔
تقریب میں موجود طلبۂ کرام کی رہنمائی کرتے
ہوئے رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ مولانا حاجی
محمد عقیل عطاری مدنی نے تبلیغ دین کی اہمیت، مبلغ کے کردار و گفتار اور نرمی و
حسن اخلاق کی ضرورت پر روشنی ڈالی۔
رکنِ شوریٰ نے فرض علوم سے آگاہی کے لئے عوام
الناس کے ذہن اور سوچ کے مطابق آسان و سہل انداز اپنانے کی اہمیت پر زور دیا تاکہ
دین کی تعلیمات عام لوگوں تک مؤثر طریقے سے پہنچ سکے۔(رپورٹ:مولانا محمد
عابد عطاری مدنی معاون رکن شوری حاجی محمد عقیل عطاری مدنی، کانٹینٹ:غیاث الدین
عطاری)
فیضان مدینہ
کراچی میں کورسز کرنے والے اسلامی بھائیوں کے درمیان سیشن کا
اہتمام
دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں 6 مئی 2026ء کو بعد نمازِ فجر شعبہ مدنی کورسز کے تحت کورسز
کرنے والے اسلامی بھائیوں کے درمیان ایک سیشن کا اہتمام کیا گیا۔
سیشن کے دوران مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن مولانا
حاجی محمد عقیل عطاری مدنی نے نیک اعمال میں
ترقی، پابندی اور استقامت کی اہمیت پر بیان کرتے ہوئے مختلف امور پر حاضرین کی
رہنمائی کی۔
رکن شوری نے اپنے معمولات میں نماز پنجگانہ کی
پابندی کے ساتھ نوافل کی کثرت، خاص طور پر اشراق، چاشت، اوابین اور تہجد کی نماز کی
ادائیگی کی ترغیب دلائی۔
اسی طرح رکنِ شوریٰ نے ذکر و اذکار اور درود پاک کی کثرت کرنے کا بھی ذہن
دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا
اظہار کیا۔(رپورٹ:مولانا محمد عابد عطاری مدنی معاون رکن شوری حاجی محمد عقیل
عطاری مدنی، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
29 اپریل 2026ء کو دعوتِ اسلامی کے تحت شعبہ رابطہ برائے تاجران کے ذمہ داران نے اسلام
آباد کے معروف تاجر چوہدری ندیم سے اُن کے آفس میں ملاقات کی اور انہیں حج کی
مبارکباد پیش کی نیز مفتی نوید چشتی عطاری مدنی نے دعا کروائی۔
اس کے علاوہ ترامڑی مارکیٹ میں ایک اور تاجر کی
دکان پر سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا
جس میں مفتی نوید چشتی عطاری مدنی نے تاجران کے درمیان بیان کرتے ہوئے دین میں پیش
آنے والی مشکلات پر صبر کی اہمیت اور اللہ تعالیٰ کی انعامات کے بارے میں بتایا۔ آخر میں تاجران نے شرعی مسائل کے بارے میں
سوالات کئے اور مفتی صاحب سے اُن کی شرعی
رہنمائی حاصل کی۔
اس موقع پر صوبائی ذمہ دار اطہر اشتیاق عطاری
اور زون ذمہ دار سمیت دیگر شعبوں کے ذمہ دار اسلامی بھائی بھی موجود تھے۔(رپورٹ: اطہر اشتیاق عطاری صوبائی ذمہ دار اسلام آباد
شعبہ رابطہ برائے تاجران ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
ترامڑی مارکیٹ اسلام آباد، زون 4 میں تاجران کو
شرعی احکام و آدابِ قربانی سے آگاہ کرنے کے لئے شعبہ رابطہ برائے تاجران دعوتِ
اسلامی کے تحت 29 اپریل 2026ء کو ایک خصوصی
تقریب بنام ”احکامِ قربانی کورس“ کا انعقاد کیا گیا ۔
اس تقریب میں دارالافتاء اہلسنت کے مفتی نوید
چشتی عطاری مدنی نے احکامِ قربانی سے متعلق تفصیلی گفتگو کی اور قربانی کے شرعی معیار،
قربانی کے وقت، طریقۂ کار اور سنت کے مطابق قربانی کرنے کے بارے میں حاضرین کی رہنمائی کی۔
تقریب میں مارکیٹ کے کئی تاجران نے بھرپور انداز
سے شرکت کی اور نہ صرف تربیت حاصل کی بلکہ قربانی سے متعلق سوالات بھی کئے جن کے مفتی صاحب نے جوابات دیئے۔ بعدازاں
ختمِ گیارہویں کا خصوصی اہتمام کیا گیا جس میں تمام تاجران نے شرکت کی۔ اس دوران تاجران
نے مفتی صاحب سے ملاقات بھی کی۔(رپورٹ:
اطہر اشتیاق عطاری صوبائی ذمہ دار اسلام آباد شعبہ رابطہ برائے تاجران ، کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)
شعبہ رابطہ بالعلماء دعوتِ اسلامی کے تحت ذمہ
دار اسلامی بھائیوں کی حضرت مولانا پیر
محمد غفران محمود سیالوی صاحب (بانی و مہتمم جامعہ غوثیہ
امام احمد رضا اور خلیفہ مجاز بریلی شریف)سے ملاقات ہوئی۔
ملاقات کے دوران شعبے کے صوبائی ذمہ دار مولانا شہباز
عطاری مدنی نے مولانا پیر محمد غفران
محمود سیالوی صاحب کو شعبہ رابطہ بالعلماء سے متعلق تفصیلی اپڈیٹس سے آگاہ کیا اور
انہیں کنزالمدارس بورڈ آفس، فیصل آباد کا وزٹ کرنے کی دعوت پیش کی ۔
آخر میں مولانا پیر محمد غفران محمود سیالوی
صاحب نے دعوتِ اسلامی کی خدمات کے حوالے
سے خوشی کا اظہار کیا اور دعوتِ اسلامی کے
دینی تعلیمی بورڈ کنزالمدارس کا وزٹ کرنے کی نیت کی۔(رپورٹ: مولانا خالد عطاری مدنی شعبہ رابطہ بالعلماء اسلام آباد راولپنڈی
ڈویژن ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
جامعہ نور الاسلام گلہڑہ گلی نیومری میں مولانا
قاری عبدالرحمن سیالوی سے ملاقات
دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ بالعلماء کے تحت ذمہ
دار اسلامی بھائیوں نے جامعہ نور الاسلام، گلہڑہ گلی، نیومری کا دورہ کیا جہاں
انہوں نے جامعہ کے بانی و مہتمم حضرت مولانا قاری عبدالرحمٰن سیالوی صاحب سے
ملاقات کی۔
اس ملاقات میں شعبے کے صوبائی ذمہ دار مولانا شہباز
عطاری مدنی نے انہیں دعوتِ اسلامی کی ڈیجیٹل اور فزیکل خدمات کے حوالے سے تفصیلی
معلومات فراہم کی جس پر مہتمم صاحب نے خوشی کا اظہار کیا اور دعاؤں سے نوازا۔(رپورٹ: مولانا خالد عطاری مدنی شعبہ رابطہ بالعلماء اسلام آباد راولپنڈی
ڈویژن ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
جامعۃالمدینہ فیضانِ عطار گرلز، بھولا موسیٰ میں سالانہ تقسیمِ اسناد و سرپرست اجتماع کا انعقاد
بھولا موسیٰ، ڈسکہ، پنجاب (3 مئی 2026ء):
جامعۃالمدینہ
فیضانِ عطار گرلز بھولا موسیٰ، نزد جامع مسجد مینار والی، محلہ اسلام آباد بھولا
موسیٰ، ڈسکہ میں ”سالانہ تقسیمِ اسناد و سرپرست اجتماع“ منعقد کیا گیا جوکہ
3 مئی 2026ء بروز اتوار 11:00
AM پر شروع ہوا ۔
تفصیلی معلومات کے مطابق اجتماع میں سیاسی و
سماجی شخصیات ، سابقہ ایم پی اے عظیم نوری
گھمن، سابقہ ایم پی اے چوہدری اسلم گھمن ، تاجران، نگرانِ تحصیل ڈسکہ حاجی عثمان طاہر عطاری اور دیگر عاشقان رسول کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
اجتماع کا آغاز تلاوتِ قرآن پاک سے کیا گیا اور نعت خواں اسلامی بھائیوں نے حضور
نبیِ کریم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی بارگاہ میں نذرانۂ عقیدت پیش کیا جس کے بعد رکنِ مرکزی
مجلسِ شوریٰ حاجی محمد اظہر عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا۔
رکنِ شوریٰ نے اپنے بیان کے دوران دعوتِ اسلامی کی خدمات، دین
کی اہمیت اور اخلاقی تربیت کے حوالے سے حاضرین کی رہنمائی کی نیز انہیں 12 دینی کاموں میں عملی
طور پر شرکت کرنےکا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔
Dawateislami