نیروبی کینیا میں موجود دعوتِ اسلامی  کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں عاشقانِ رسول کے مرحومین کے لئے ایصالِ ثواب اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں بزنس کمیونٹی سمیت مختلف شعبہ جات کے افراد اور ذمہ داران شریک ہوئے۔

معلومات کے مطابق تلاوتِ قراٰن و نعت ِ رسولِ مقبول صلی اللہ علیہ و سلم کے بعد مرکزی مجلسِ شورٰی کے رکن حاجی محمد امین قافلہ عطاری نے مرحومین کوایصالِ ثواب کرنےکے حوالے سے بیان کیا جس میں انہوں نے اپنی قبر و آخرت کی تیاری کرنے، نیک اعمال کرنے اور گناہوں سے بچنے کی ترغیب دلائی۔

اجتماع کے اختتام پر وہاں موجود عاشقانِ رسول سمیت دیگر اسلامی بھائیوں کے مرحومین کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی جبکہ رکنِ شوریٰ حاجی محمد امین قافلہ عطاری نے تمام مرحومین کے لئےدعا کروائی۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

قراٰنی تعلیمات کو فروغ دینے اور عاشقانِ رسول کی تربیت کرنے کے لئے دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام ڈھاکہ، بنگلہ دیش کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں 3 دن کا ”درسِ قراٰن“ منعقد کیا گیا جس میں ذمہ داران اور مقامی اسلامی بھائیوں کی شرکت ہوئی۔

اس دوران مبلغِ دعوتِ اسلامی نے ”درسِ قراٰن“ میں موجود اسلامی بھائیوں کو قراٰنِ کریم کی تعلیمات کے بارے میں بتایا اور انہیں قراٰنِ کریم کے مطابق اپنی زندگی گزارنے کا ذہن دیا۔

اسلامی بھائیوں کی تربیت کرتے ہوئے مبلغِ دعوتِ اسلامی نے انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

اسلام کی دعوت لوگوں تک پہنچانے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت افریقی ملک موزمبیق، صوبہ نمپولا کے علاقے Anchilo میں ایک نشست کا انعقاد ہوا جس میں مختلف علاقوں سے افریقن اسلامی بھائیوں کی شرکت ہوئی۔

نشست کا آغاز تلاوت و نعتِ رسولِ مقبول صلی اللہ علیہ و سلم سے کیا گیا جس کے بعد مبلغِ دعوتِ اسلامی نے حاضرین کے درمیان سنتوں بھرا بیان کیا اور اُن کی مختلف امور پر رہنمائی کی۔

دورانِ بیان مبلغِ دعوتِ اسلامی نے حاضرین کو نیک اعمال کرنے،گناہوں سے بچنے اور دینِ متینِ کی خدمت کے لئے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں شمولیت اختیار کرنے کی ترغیب دلائی۔نشست کے اختتام پر مبلغِ دعوتِ اسلامی نے دعا کروائی جبکہ تمام اسلامی بھائیوں نے مل کر صلوٰۃ و سلام بھی پڑھا ۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

شعبہ ذمہ دار صوبہ پنجاب محمد فہیم  عطاری نے 24مئی2024ءبروز جمعہ کو فیضان مکہ مدینہ رحمن سٹی شاہدرہ لاہور میں قائم شہید اوراق مقدسہ کےا سٹور کا وزٹ کیا جہاں ڈسٹرکٹ لاہور اور شیخوپورہ کے شعبہ ذمہ داران سے ملاقات کی ۔

وزٹ کے دوران محمد فہیم عطاری نے اوراق مقدسہ کے اسٹور میں ہونے والے کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے ذمہ داران کی کارکردگی کو سراہا اور اپنے شعبے کے اہداف پورے کرنے کا ذہن دینے کے ساتھ ساتھ شہید اوراق مقدسہ کے اس اسٹور کو آئیڈیل اسٹور بنانے کا ذہن دیا ۔

اس موقع پر مبلغ دعوت اسلامی نے حاضرین کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انہیں اہم مدنی پھولوں سے نوازتے ہوئے اچھی کار کردگی پر تحائف تقسیم کیے جس پر شعبہ ذمہ داران نے اپنی اچھی اچھی نیتوں کے ساتھ دعوت اسلامی کے دیگر مدنی کاموں سمیت اپنے شعبے کے مدنی کاموں کو بڑھانے کی نیتیں کیں۔( محمد ناصر عطاری شعبہ ذمہ دار ڈسٹرکٹ شیخوپورہ ،کانٹینٹ:شعیب احمد عطاری)


شعبہ معاونت برائے اسلامی بہنیں دعوت اسلامی کے تحت19مئی2024ء بروز اتوار حسن مسجد لاڑکانہ میں مدنی مشورہ   منعقد ہوا جس میں ڈویژن اورڈسٹرکٹ معاونت ذمہ داران نے شرکت کی ۔

نگران شعبہ معاونت برائے اسلامی بہنیں غلام الیاس عطاری نے حاضرین کے درمیان فیضان صحابیات کی آباد کاری کے حوالے سے کلام کرتے ہوئے 2 شہروں میں فیضان صحابیات کا افتتاح کرنے اور مدنی قاعدہ کورس کروانے کا ہدف دیا جس پر حاضرین نے اپنی اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا ۔(کانٹینٹ:شعیب احمد عطاری)


23مئی2024ء کو نگران شعبہ شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ مولانا محمد افضل مدنی ، صوبائی ذمہ دار اور سٹی ذمہ دار  نے کراچی سٹی کا وزٹ کیا جہاں دارالافتاء دعوت اسلامی کے مفتی محمد شفیق مدنی صاحب سے ملاقات کی اور مفتی صاحب کو شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ کا تعارف کرواتے ہوئے دارافتاء کے دفتر میں اوراق مقدسہ کا خصوصی باکس رکھا جس پر مفتی صاحب نے شعبے کے کاموں کو سراہتے ہوئے مدنی پھولوں سے نوازا۔(حافظ نسیم عطاری سوشل میڈیا ڈیپارٹمنٹ شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ ،کانٹینٹ:شعیب احمد عطاری)


شعبہ معاونت برائے اسلامی بہنیں دعوت اسلامی کے تحت 24مئی 2024ءبروز جمعہ حافظ آباد میں مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں معاونت ذمہ داران اور ڈویژن  سمیت ڈسٹرکٹ نگران نے شرکت کی ۔

ڈویژن ذمہ دار حاجی مظہراور ڈسٹرکٹ نگران وسیم عطاری نے حاضرین کے درمیان خودکفالت پروگرام ا ور فیضان صحابیات کے قیام کےمتعلق گفتگو کرتے ہوئے 12 دینی کاموں کو مضبوط کرنے کا ذہن دیا جس پر حاضرین نے اپنی اچھی نیتوں کا اظہار کیا ۔(رپورٹ:محمد علی رفیق شعبہ معاونت آفس ذمہ دار ،کانٹینٹ:شعیب احمد عطاری)


ٹریننگ سیشن کے نکات

لیکچرار: ڈاکٹر افتخار احمد خان (مصنف کتاب ”اصولِ تحقیق” صفحات:207)

(اسسٹنٹ پروفیسر، شعبہ علوم اسلامیہ و عربی، گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد)

شرکا: ریسرچ اسکالرز المدینۃ العلمیۃ کراچی

27مئی 2024

از: محمد عمر فیاض عطاری مدنی

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

٭ 01. تحقیق کیا ہے؟

لغوی معنی:

حق کو ثابت کرنا اورحقائق کو اسی طرح منظر عام پر لانا جیسے وہ ہوں

اصطلاح میں :

منظم انداز میں کسی چیز کی حقیقت تک رسائی کے عمل کو تحقیق کہتے ہیں۔

تحقیق اور بحث الگ الگ چیزیں ہیں۔ بحث ایک نئے موضوع پر ریسرچ کو کہتے ہیں اور اسکا نتیجہ نکالتے ہیں۔ جبکہ مخطوط پر جو کام ہو اسے ریسرچ کہتے ہیں، تحقیق کہتے ہیں۔

٭02. مقصد تحقیق:

٭اللہ کی پہچان اس کا بنیادی مقصد ہے۔

٭حقائق کو دلیل کے ساتھ پہچاننا

٭ 03. محقق کی خصوصیات و محاسن

٭علوم و فنون میں رسوخ

صرف علوم و فنون کا جاننا ہی کافی نہیں، رسوخ اور مہارت ضروری ہے۔

٭کام کرنے سے پہلے اس کام کے اصول و ضوابط پڑھیں اور اس کے مطابق کام کریں

٭تحقیق میں دلچسپی ہو، تدقیق اور شوق کے ساتھ تحقیق کرے

٭طول الفکر یعنی گہرائی سے سوچنے والا ہو، اس میں شدتِ صبر ہو، صبر کرنے والا ہو، مسائل آزمائشیں آتی ہیں۔ ریسرچر کو محنت کرنی ہوتی ہے اور لگے رہنا ہوتا ہے۔ جیسے کڑاہی کرنے والا پھول کی ایک ایک موتی کو پروتا ہے۔

٭غرور و تکبر سے پاک ہو، عاجزی کرنے والا ہو

٭ 04. ایتھکس آف ریسرچ (اصول تحقیق):

٭الامانۃ العلمیہ: علمی دیانت کا مظاہرہ کرنا، سرقہ بازی سے اجتناب کرنا

٭تحقیق کے طریقوں و اصولوں سے آگہی ہے

٭محقق اخلاقی جرأت و ہمت کا پاسدار اور پابند ہو

٭غیر مدلل آراء سے اجتناب کرے

٭اندازِ بیان صاف اور واضح ہونا چاہیے

٭تحقیق میں غیر جانبداری اور انصاف پسندی سے کام لے

٭ 05. تحقیق کے مراحل:

٭انتخابِ موضوع (انتخاب الموضوع للبحث)

٭سب سے اہم ہے ریسرچ کے لیے موضوع کا عنوان کا انتخاب کرنا، سلیکشن آف ٹاپک آف ریسرچ

عنوان اس سائن بورڈ کی طرح ہے کہ جو آپ کی توجہ کھینچ لیتا ہے اور سفر پر چلنے والے کی رہنمائی کرتا ہے۔ اسی طرح آپ کا موضوع ہے۔ جو قاری کو رہنمائی دیتا ہے۔

٭ ٹائٹل لمبا نہ ہو

٭ اس میں گرامر کی، الفاظ کی، جملے کی غلطی بالکل نہ ہو

٭ نام ایسا ہو جو بالکل واضح ہو اور قاری کو سمجھ آجائے۔ (مثال: جھنگ روڈ کے سائن پورڈ سے ”روڈ“ کا لفظ ہٹادیں تو جھنگ جانے والا تو راستے میں اتر جائے گا اور سمجھے گا یہی جھنگ ہے حالانکہ وہ جھنگ کی طرف جانے والا روڈ ہے، جھنگ نہیں ہے) اسی طرح موضوع بھی ایسا واضح لکھا ہو کہ قاری کو سمجھنے میں غلطی نہ ہو

انتخاب موضوع کی شرائط:

٭ موضوع لیٹسٹ، اچھوتا، نیا ہونا چاہیے

٭ دلچسپی والا موضوع ہی سلیکٹ کریں اور خود کریں تاکہ آپ کو معلوم ہو کہ آپ کو اس ٹاپک پر کتنی مہارت ہے اور کر بھی سکتے ہیں کہ نہیں۔

٭ 06. خاکہ سازی کرنا

٭خاکہ جتنا جامع اور ٹاپک کا احاطہ کررہا ہوگا اتنی تحقیق جامع ہوگی

٭ خاکہ سازی کے حصے:

ٹائٹل پیج

مقدمہ، دیباچہ

مقدمے میں موضوع کا تعارف، موضوع کے انتخاب کا سبب، مفروضہ لکھیں

٭ 07. تخریج (حوالہ بندی) کے اصول:

دنیا میں انٹرنیشنل طور پر یہ ریفرنسنگ اسٹائل چل رہے ہیں:

٭ نمبر 01: MLA یعنی ماڈرن لینگویج ایسوسی ایشن

٭ نمبر 02: APA امریکن سائیکالوجیکل ایسوسی ایشن

٭ نمبر 03: CMS شکاگو مینول اسٹائل

٭ نمبر 04: HRS ہارورڈ ریفرینسنگ اسٹائل (اس کو ڈیٹ اینڈ آرتھر اسٹائل بھی کہتے ہیں)

٭ نمبر 05: TS ترابین اسٹائل (اس کو ڈاکیومینٹری نوٹ اور ہیومن اسٹائل بھی کہتے ہیں)

٭ نمبر 06: MSS مسلم اسکالرز اسٹائل (یہ اسٹائل لیکچرار صاحب کا اضافہ کردہ ہے)

اس میں سب سے پہلے کتاب کا نام لکھیں، پھر رائٹر کا نام لکھیں، مکتبہ کا نام، سن طباعت، جلد ، صفحہ نمبر لکھیں

پہلی دفعہ پورا لکھیں پھر بعد میں کتاب، جلد،صفحہ نمبر

تحقیق کے بعد سب سے پہلا کام ہے انڈیکسنگ یعنی فہرست

اب سب سے آخر میں لکھیں "مقدمہ"

یہ لکھیں کہ دنیابھر میں یہ کام اس سے پہلے بھی ہوچکا ہے تو آپ نے کیا خاص لکھا ہے اس میں، آپ کی کتاب کوئی کیوں پڑھے؟ وہ خصوصیات لکھیں۔

نشست میں حضرت علامہ عبدالحکیم شرف قادری صاحب رحمة اللہ علیہ کے بیٹے پروفیسر ممتاز سدیدی الأزہری صاحب بھی موجود تھے۔


تفصیلات کے مطابق امیر اہل سنت حضرت علامہ مولانا الیاس قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کے بھتیجے حاجی محمد ادریس برکاتی کا قضائے الہٰی سے گزشتہ رات (27 مئی 2024ء کو)انتقال ہوگیا۔ اِنَّا لِلہِ وَاِنَّا اِلَیْہِ رٰجِعُوْن۔ مرحوم ادریس برکاتی امیر اہل سنت کے بڑے بھائی عبدالغنی( واڈی والا) کے بیٹے تھے۔

مرحوم کی نمازِ جنازہ جامع مسجد اسماعیل گیگا جمشید روڈ میں رات ساڑھے گیارہ بجے ادا کی گئی ۔ نمازِ جنازہ امیر اہل سنت مولانا الیاس قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے پڑھائی ۔

نمازِ جنازہ میں جانشینِ امیر اہل سنت مولانا حاجی عبید عطاری مدنی مُدَّ ظِلُّہُ العالی ، نگران پاکستان حاجی شاہد عطاری ، حاجی امین عطاری سمیت ذمہ دارانِ دعوتِ اسلامی اور بڑی تعداد میں عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

شعبہ دعوتِ اسلامی کے شب وروز کی ٹیم کے اراکین حاجی محمد ادریس برکاتی کے دونوں بیٹوں مولانا یاسر برکاتی اور محمد حسن برکاتی سے تعزیت کا اظہار کرتے ہیں اور دعا گو ہیں کہ اللہ پاک مرحوم کی حتمی بخشش و مغفرت فرمائے، اُ ن کے درجات کو بلندی عطا فرمائے۔ اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖنصلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم


22 مئی 2024ء کو شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز دعوتِ اسلامی کے تحت مدنی مرکز فیضانِ مدینہ بہاولپور برانچ میں ایک میٹنگ ہوئی جس میں شفٹ عطاری کے اسٹاف نے شرکت کی۔

مدنی مشورہ کے دوران ڈویژن تعلیمی ذمہ دار مولانا حامد عطاری مدنی نے شعبے سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے طلبہ کے ماہانہ امتحان بروقت کروانے اور اس میں بہتری لانے کے حوالے سے شرکا کی ذہن سازی کی۔

علاوہ ازیں ڈویژن تعلیمی ذمہ دار نے ”مرشدِ کامل کی بارگاہ میں حاضری کی تیاری دینی کاموں کے ذریعے کی جائے“ کے موضوع پر اسلامی بھائیوں کی تربیت کی ۔( رپورٹ:مولانا محمد وقار یعقوب عطاری مدنی برانچ ناظم فیضان آن لائن اکیڈمی ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

قراٰن و حدیث کی تعلیمات عام کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 22 مئی 2024ء کو فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز اسلام آباد برانچ کا مدنی مشورہ ہوا جس میں شفٹ مدنی کے مدرسین شریک ہوئے۔

دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے حوالے سے کلام کرتے ہوئے صوبائی ذمہ مولانا عامر سلیم عطاری مدنی نے انتظامی معاملات کے حوالے سے مدرسین کی ذہن سازی کی اور انہیں مثبت سوچ و انداز رکھنے کا ذہن دیا۔

آخر میں حاضرین کی جانب سے سوالات کئے گئے جس کے صوبائی ذمہ دار نے جوابات دیئے جبکہ رکنِ شعبہ مولانا ضمیر عطاری مدنی نے مدرسین کی مختلف امور پر تربیت کی جس پر مدرسین نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔( رپورٹ:مولانا محمد وقار یعقوب عطاری مدنی برانچ ناظم فیضان آن لائن اکیڈمی ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں حیدرآباد مرشد آباد شریف میں دعوت اسلامی کے صوبائی ذمہ دار مجلس مزارات اولیاء مولانا محمد محب عطاری مدنی ، رابطہ برائے شخصیات جہانزیب عطاری  اور مولانا مزمل عطاری نے مولانا پیر غلام حبیب نقشبندی صاحب اور انکے صاحبزادے پیر محمد زبیر نقشبندی صاحب سے ملاقات کی ۔

ملاقات میں دعوت اسلامی کے شعبہ جات کا تعارف پیش کیا اور صوبائی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ حیدرآباد کے وزٹ کی دعوت پیش کی۔ صوبائی ذمہ دار مولانا محمد محب عطاری نے مفتی قاسم قادری عطاری صاحب کے تحریر شدہ ترجمہ قرآن العرفان مع افہام القرآن تحفتاً پیش کیا۔ مولانا پیر غلام حبیب نقشبندی صاحب نے دعوت اسلامی کے دینی کاموں کو سراہا اور دعاؤں سے نوازا۔(رپورٹ: محمد محب عطاری مدنی مجلسِ رابطہ بالعلماء حیدرآباد ریجن،کانٹینٹ:شعیب احمد عطاری)