6 مئی 2026ء کو دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ
کراچی میں امامت کورس کے طلبہ اور ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی تربیت و رہنمائی کے
لیے ایک ٹریننگ سیشن کا انعقاد کیا گیا۔
اس ٹریننگ سیشن میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن مولانا
حاجی محمد عقیل عطاری مدنی نے منصب امامت کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے مختلف
موضوعات پر کلام کیا جن میں سے بعض درج ذیل ہیں:
٭مسجد آباد کرنا٭ تبلیغ دین میں امام کےعملی
کردارکی اہمیت٭ نمازیوں اور اہل محلہ کے ساتھ حسن اخلاق سے پیش آکر انہیں مسجد و
دین متین کے قریب کرنا٭ عوام الناس کو اُن کی ذہنی صلاحیت و سوچ کے مطابق آسان زبان میں درس وبیان کے ذریعے شرعی مسائل
سے آگاہ کرنا٭فرض علوم سکھانا۔(رپورٹ: مولانا محمد عابد عطاری مدنی
معاون رکن شوری حاجی محمد عقیل عطاری مدنی، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
08 مئی 2026ء کو اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے
تحت وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سرسید ڈیف ایسوسی ایشن میں اسپیشل پرسنز کے لیے
سیکھنے سکھانے کا حلقہ منعقد ہوا جس کا مقصد اسپیشل پرسنز کو دین کی بنیادی تعلیمات
سے روشناس کروانا اور انہیں اسلامی زندگی کی طرف راغب کرنا تھا۔
معلومات کے مطابق حلقے میں صوبائی ذمہ دار
کامران عطاری کے ہمراہ نگرانِ اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ عمیر ہاشمی عطاری، صوبائی
ذمہ دار بدر شفیق عطاری اور دیگر ذمہ داران نے شرکت کی۔
تلاوت و نعت کے بعد نگرانِ ڈیپارٹمنٹ نے اسپیشل
پرسنز کے درمیان ”اللہ پاک کی نعمتوں کا شمار“ کے موضوع پر بیان کیا جس کی صوبائی ذمہ دار بدر شفیق عطاری نے اشاروں میں
ترجمانی کی۔
بہاولپور ، پنجاب میں 11 مئی 2026 کو دعوتِ
اسلامی کے شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز کے تحت بہاولپور برانچ کے ذمہ دار اسلامی
بھائیوں کا ماہانہ مدنی مشورہ منعقد کیا گیا۔
معلومات کے مطابق اس ماہانہ مدنی مشورے میں ڈویژن
ذمہ دار مولانا نعیم رضا عطاری مدنی نے
مختلف موضوعات پر گفتگو کی اور ذمہ داران کو افواہوں سے بچاؤ اور ماحول کو خراب ہونے سے
روکنے کے حوالے سے چند اہم باتیں بتائیں۔
اسی طرح ڈویژن ذمہ دار نے اجتماعی قربانی میں
حصہ لینے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی دیگر
امور پر بھی رہنمائی کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں مزید بہتری لانے
کا ذہن دیا۔(رپورٹ:محمد وقار یعقوب
عطاری مدنی برانچ منیجر شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
ستیانہ روڈ، فیصل آباد میں پنجاب کے برانچ ناظمین
اور ڈویژن ذمہ داران کا ماہانہ مدنی مشورہ
5 مئی 2026ء کو شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز دعوتِ اسلامی کے تحت فیصل آباد کی مرکزی برانچ
ستیانہ روڈ میں پنجاب کے برانچ ناظمین اور ڈویژن ذمہ داران کا ماہانہ مدنی مشورہ
ہوا۔
ڈویژن ذمہ دار مولانا شہباز عطاری مدنی نے ماہانہ مدنی مشورے کا آغاز مطالعہ کی اہمیت سے کیا نیز مطالعہ کی فضیلت اور اس کے فوائد پر روشنی
ڈالتے ہوئے حاضرین کی ذہن سازی کی ۔
نگران شعبہ مولانا یاسر عطاری مدنی نے افواہوں
سے بچنے اور ان کی زد میں آکر ماحول کو خراب ہونے سے روکنے کے حوالے سے ناظمین و
ذمہ داران کی تربیت کی۔
آخر میں صوبائی ذمہ دار مولانا رضوان مدنی صاحب
نے شعبے میں مالیاتی نظام کے نفاذ اور بہتر کارکردگی کے متعلق حاضرین کی رہنمائی
کی تاکہ مالی امور کو شفاف اور مؤثر طور پر انجام دیا جا سکے۔(رپورٹ:محمد وقار یعقوب عطاری مدنی برانچ منیجر
شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
مدنی مرکزفیضانِ مدینہ فیصل آباد میں پنجاب کے میٹروپولیٹن نگران اسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ
12 مئی 2026ء کو منعقد ہوا جس میں رکنِ شوریٰ
حاجی محمد اسلم عطاری سمیت مختلف سٹیز کے میٹروپولیٹن نگران اور ذمہ داران نے شرکت
کی۔
اس مدنی مشورے مختلف شعبہ جات (اصلاحِ اعمال، قافلہ، مدرسۃالمدینہ بالغان اور مدنی کورسز) کی اوسطاً کارکردگی دسمبر 2025ء تا فروری 2026ء کا
جائزہ لیتے ہوئے چند اہم نکات پر مشاورت کی جن میں سے بعض درج ذیل ہیں:
٭کرنٹ تقرریاں٭رمضان عطیات کارکردگی٭اعتکاف کی
کارکردگی٭ماہانہ خود کفالت۔
اس کے علاوہ نگران پاکستان مشاورت نے مختلف دینی
سرگرمیوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور وہاں موجود ذمہ دار و نگران اسلامی بھائیوں
کو مدنی پھول سے نوازا ۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار
نگرانِ پاکستان مشاورت، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضان مدینہ فیصل
آباد میں شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت ایک میٹنگ ہوئی جس میں نگران شعبہ، رکن شوریٰ
حاجی یعفور رضا عطاری، صوبائی ذمہ داران اور ڈویژن ذمہ داران (پنجاب )نے شرکت کی۔
اس میٹنگ کا مقصد شعبے کی حالیہ کارکردگی و حالیہ
تقرریوں کا تفصیلی جائزہ لینا اور مختلف
مسائل پر تبادلہ خیال کرنا تھا۔
میٹنگ کے دوران مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے ذمہ
داران سے کلام کرتے ہوئے شعبہ کی کارکردگی کا فالو اپ لیا اور موجودہ چیلنجز کے حل
کے لیے رہنمائی کی۔
اس کے علاوہ نگرانِ پاکستان مشاورت نے ذمہ داران
کو مدنی پھولوں سے نوازا جبکہ دیگر اہم
موضوعات پر بھی گفتگو ہوئی جن میں کرنٹ تقرریوں اور دیگر انتظامی امور شامل تھے۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار
نگرانِ پاکستان مشاورت، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
ایک
عقل مند باپ وہ نہیں جو صرف اپنے بچوں کی مادی ضروریات پوری کرے، بلکہ وہ ہے جو ان
کی کردار سازی اور ذہنی نشوونما پر توجہ دیتا ہے۔ اس کی سب سے بڑی خوبی صبر اور دوراندیشی
ہوتی ہے۔ وہ جانتا ہے کہ کب سختی کرنی ہے اور کب دوستی کا ہاتھ بڑھانا ہے۔ اچھا
باپ وہ ہوتا ہے جو نصیحتوں سے زیادہ اپنے
عمل سے سکھاتا ہے، کیونکہ وہ جانتا ہے کہ بچے وہ نہیں کرتے جو وہ سنتے ہیں بلکہ وہ
کرتے ہیں جو وہ اپنے باپ کو کرتے ہوئے دیکھتے ہیں۔
والد
کی رہنمائی کے لئے شیخ طریقت امیر اہلسنت حضرت علامہ محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے عاشقانِ
رسول کو اس ہفتے 17 صفحات کا رسالہ ”عقل مند باپ“ پڑھنے/سننے
کی ترغیب دی ہے اور پڑھنے/سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے نوازا ہے۔
دعائے عطار
یاربَّ
المصطفٰے! جو کوئی 17 صفحات کا رسالہ ”عقل مند باپ“ پڑھ
یا سن لے اُسے دنیا کے غموں سے نجات دے کر دو جہاں کی خوشیاں نصیب فرمااور ماں باپ
سمیت بے حساب بخش دے۔ اٰمین
یہ
رسالہ آڈیو میں سننے اور اردو سمیت کئی زبانوں میں ڈاؤن لوڈ کرنے کے لئے نیچے دیئے
گئے لنک پر کلک کیجئے:
ملاوی میں دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام عظیم الشان
اجتماع، 117 افراد مشرف بہ اسلام
افریقی
ملک ملاوی (Malawi) کے
شہر بلانٹائر (Blantyre)میں
دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام ایک عظیم الشان سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا
جس میں کثیر تعداد میں مقامی باشندوں نے شرکت کی۔ 10 مئی 2026ء کو روبنز پارک(Robins
park)، کواچا روڈ پر منعقد ہونے والے
اس روحانی اجتماع میں نگرانِ شوریٰ دعوتِ اسلامی، مولانا حاجی محمد عمران عطاری نے
خصوصی شرکت کی اور شرکا سے ایمان افروز خطاب فرمایا۔
اپنے
جامع بیان میں نگرانِ شوریٰ نے دینِ اسلام کی آفاقی و پُرامن تعلیمات، انسانی زندگی
کے حقیقی مقصد اور خالقِ کائنات کی وحدانیت پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ انہوں نے شرکا
کو نیکی کی دعوت دیتے ہوئے اسلامی طرزِ زندگی اپنانے کی ترغیب دی، جس کے حاضرین پر
گہرے اثرات مرتب ہوئے۔
اجتماع
کے اختتام پر انتہائی رقت آمیز اور ایمان افروز مناظر دیکھنے کو ملے جب نگرانِ شوریٰ
کی دعوتِ حق اور پُراثر گفتگو سے متاثر ہو کر مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والے کم و
بیش 117 افراد نے اپنی رضا مندی سے قبولِ اسلام کا اعلان کیا۔ نگرانِ شوریٰ نے ان
تمام افراد کو کلمہ طیبہ پڑھا کر دائرہ اسلام میں داخل کیا اور انہیں اسلامی زندگی
کے زریں اصولوں سے روشناس کروایا۔ نو مسلم افراد نے اپنے سابقہ عقائد سے توبہ کرتے
ہوئے دینِ فطرت پر چلنے کا پختہ عزم ظاہر کیا۔
دارالمدینہ
انٹرنیشنل یونیورسٹی (DMIU) کے زیرِ اہتمام ”کنز المدارس
بورڈ“ کے ہیڈ آفس میں ”سیرت النبی ﷺ چیئر“ کا ایک اہم اور حکمتِ عملی پر مبنی
میٹنگ منعقد ہوئی۔ اس میٹنگ کا بنیادی مقصد عصری تعلیم کو سیرتِ طیبہ کی روشنی میں
ہم آہنگ کرنا اور دورِ حاضر کے عالمی چیلنجز کا حل تلاش کرنا تھا۔
اجلاس
کی صدارت دارالمدینہ انٹرنیشنل یونیورسٹی کے چیئرمین و رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ (دعوتِ
اسلامی)
مولانا حاجی محمد جنید عطاری مدنی نے فرمائی۔ اس موقع پر یونیورسٹی کی اعلیٰ
انتظامیہ بھی ان کے ہمراہ موجود تھی۔
میٹنگ
میں رئیس دارُ الافتاء اہلسنت شیخ الحدیث
والتفسیر مفتی محمد قاسم عطاری مُدَّ ظِلُّہُ
العالی کی خصوصی شرکت ہوئی۔ مفتی صاحب نے اپنی بصیرت
افروز گفتگو سے شرکاکو نوازا اور سیرتِ طیبہ کے تحقیقی پہلوؤں پر جامع رہنمائی
فرمائی۔
میٹنگ
میں سیرتِ مصطفیٰ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کو جدید تعلیمی ڈھانچے میں ضم کرنے کے لیے درج ذیل
اہم اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا:
٭جامع اکیڈمک فریم ورک: سیرت النبی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم پر تحقیق (Research) کے لیے
ایک جامع اور بین الاقوامی معیار کا تعلیمی ڈھانچہ تیار کرنا۔
٭ڈیجیٹل Documentary سیریز: حضور
اکرم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی مبارک
زندگی کے مختلف پہلوؤں پر اعلیٰ معیار کی ڈیجیٹل دستاویزی فلمیں (Documentaries) تیار
کرنا تاکہ جدید نسل تک پیغامِ حق پہنچایا جا سکے۔
٭نوجوانوں کی تربیت: نوجوان نسل کی کردار سازی کے لیے سیرتِ
طیبہ سے اخذ کردہ اصولوں کو رائج کرنا۔
٭عالمی بیانیے کا جواب: اسلام کے پرامن پیغام کی روشنی
میں دورِ حاضر کے عالمی اعتراضات اور منفی بیانیے کا مدلل جواب دینا۔
دارالمدینہ
انٹرنیشنل یونیورسٹی اس عزم کا اعادہ کرتی ہے کہ وہ ایسی قیادت تیار کرتی رہے گی
جو جدید ترین سائنسی علوم سے بھی آراستہ ہو اور جن کے دلوں میں عشقِ رسول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم اور ایمان کی
پختگی بھی موجود ہو۔
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ میڈیکل ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام مدنی مرکز فیضانِ مدینہ، فیصل آباد
میں”مبلغ کورس“ کا انعقاد کیا گیاجس میں میڈیکل کے شعبے سے وابستہ افراد (ڈاکٹرز،
پیرامیڈیکل اسٹاف اور دیگر پروفیشنلز) نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
کورس
کے شرکا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے
تبلیغِ دین کی اہمیت اور اس کے عظیم مقصد پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے شرکا کو انتہائی
منظم اور مؤثر انداز میں نیکی کی دعوت عام کرنے کے طریقے سکھائے۔
حاجی
محمد شاہد عطاری نے اس بات پر خصوصی زور دیا کہ میڈیکل سے وابستہ افراد اپنی پیشہ
ورانہ ذمہ داریاں نبھاتے ہوئے کس طرح دینِ اسلام کی خدمت کر سکتے ہیں۔ انہوں نے
معالجین کو ترغیب دی کہ وہ مریضوں کی جسمانی صحت کے ساتھ ساتھ ان کی روحانی و دینی
اصلاح پر بھی توجہ دیں اور اپنے حسنِ اخلاق سے اسلام کا پیغام عام کریں۔
کورس
کے دوران شرکا کو روزمرہ زندگی کے ضروری شرعی مسائل سے بھی آگاہ کیا گیا، جن میں
درج ذیل پہلو نمایاں رہے:
٭نماز،
وضو اور غسل کے درست طریقے اور ضروری مسائل کی تربیت ٭سنتِ رسول ﷺ
کے مطابق زندگی گزارنے کا عملی ذہن ٭بیماری کی
حالت میں مریضوں کی شرعی رہنمائی کرنے کے طریقے کار۔
اس
کورس کا بنیادی مقصد میڈیکل کے شعبے میں کام کرنے والے افراد کی ایسی اخلاقی تربیت
کرنا تھا کہ وہ اپنے شعبے میں ایک مثالی مسلمان کے طور پر ابھریں اور خدمتِ خلق کے
ساتھ ساتھ رضائے الٰہی کے حصول کو اپنا شعار بنائیں۔ شرکا نے دعوتِ اسلامی کی اس
کاوش کو سراہتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ اپنی پیشہ ورانہ زندگی کو دینی تعلیمات
کے سانچے میں ڈھالنے کی بھرپور کوشش کریں گے۔
فیضانِ مرشد کراچی کے عاشقانِ رسول کے لیے خصوصی
تقریب 17 مئی کو منعقد ہوگی
کراچی، 17 مئی 2026ء:
عالمی سطح کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی، فیضانِ
مرشد کراچی کے عاشقانِ رسول کے لیے ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کر رہی ہے جس کا
مقصد مختلف شعبہ ہائے زندگی میں نیکی کی دعوت عام کرنا ہے۔ یہ تقریب دعوتِ اسلامی
کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں
17 مئی 2026ء بروز اتوار منعقد کی جائے گی ۔
تقریب کا آغاز قرآنی آیات کی تلاوت اور نعتِ
رسول مقبول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم سے ہوگا ۔ اس خصوصی پروگرام کی خاص بات یہ ہے کہ خلیفۂ
امیرِ اہلِ سنت حضرت مولانا ابواُسید حاجی عبید رضا عطاری مدنی مدظلہ العالی دوپہر تقریباً 3 بجے دوپہر بیان فرمائیں گے۔
اس دوران خلیفۂ امیرِ اہلِ سنت فیضانِ مرشد کے
عاشقانِ رسول کو مختلف مدنی پھولوں اور نصیحتوں سے نوازیں گے جبکہ سوال و جواب کا
سیشن بھی ہوگا جس میں شرکا اپنے سوالات کے جواب حاصل کریں گے۔ آخر میں خلیفۂ امیرِ اہلِ سنت تمام عاشقانِ
رسول سے ملاقات فرمائیں گے۔
مدنی چینل پر
خلیفۂ امیرِ اہلِ سنت کا خصوصی پروگرام "ادائے خلیل" 16 مئی سے نشر ہوگا
16 سے 26 مئی 2026ء تک (علاوہ
جمعرات) مدنی چینل پیش کر رہا ہے
خلیفۂ امیرِ اہلِ سنت کا خصوصی پروگرام ”ادائے خلیل علیہ السلام“
جوکہ روزانہ رات تقریباً 09:15 بجے (پاکستانی وقت کے مطابق) نشر کیا جائے گا۔
اس پروگرام میں خلیفۂ امیرِ اہلِ سنت حضرت مولانا ابواُسید
حاجی عبید رضا عطاری مدنی مدظلہ
العالی خاص طور پر حضرت ابراہیم علیہ السلام اور حضرت اسماعیل علیہ السلام
کے واقعات اور اور ان واقعات سے
اخذ کیے جانے والے اہم نکات بیان کریں گے۔
علمِ دین حاصل کرنے اور انبیائے کرام کے واقعات
سے آگاہ ہونے کا یہ بہترین موقع ہے لہٰذا دعوتِ اسلامی کے اس پروگرام کو
ضرور بالضرور دیکھیں اور اپنے عزیز و اقارب کو بھی اس کی دعوت دیں تاکہ زیادہ سے زیادہ
لوگ اس پروگرام سے فائدہ حاصل کر سکیں۔
Dawateislami