میرپور خاص کے علاقے میرشیرمحمد ٹاؤن میں ” فیضانِ
نماز کورس (جز وقتی )“ کا انعقاد
میرپور خاص کے علاقے میرشیرمحمد ٹاؤن کی جامع
مسجدقادریہ، تھامس آباد میں 27 مئی 2025ء کو شعبہ مدنی کورسز دعوتِ اسلامی کے تحت ” فیضانِ نماز کورس (جز وقتی )“ کا انعقاد کیا گیا جس کا مقصد لوگوں کو نماز کے ضروری مسائل سے آگاہ کرنا تھا۔
اس کورس میں وارڈ نمبر 10 کے مقامی عاشقانِ رسول
نے شرکت کی جبکہ معلمِ کورس ارشد رضا عطاری
نے اُنہیں وضو، غسل، مکمل طہارت کے احکام،
نماز کے شرائط، فرائض، واجبات، اور دیگر مسائل کے بارے میں معلومات فراہم کیں۔
کورس کے اختتام پر شعبہ امام مسجد کے ڈویژن ذمہ
دار سیّد ریحان عطاری اور نگرانِ ٹاؤن قاری سجاد عطاری نے شرکائے کورس کے درمیان بیان کیا اور
انہیں دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں
بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ترغیب دی۔(رپورٹ:دیدارحسین
عطاری قادری شعبہ مدنی کورسز ڈویژن میرپور
خاص ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)