جانشینِ امیر اہل سنت حاجی عبید عطاری آج فیضانِ
مدینہ فیصل آباد میں عام ملاقات فرمائیں گے
ولیِ کامل ، سنتوں کے عامل ، شیخِ طریقت ، امیرِ
اہل سنت حضرت علامہ مولانا محمدا لیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ
کے بڑے بیٹے اور جانشین حضرت مولانا حاجی عبید رضا عطاری مدنی مُدَّ ظِلُّہُ العالی آج 18
دسمبر 2024 ء بروز بدھ مدنی مرکز فیضانِ مدینہ ، مدینہ ٹاؤن سوساں روڈ فیصل آباد میں عاشقانِ رسول سے عام ملاقات فرمائیں گے۔
واضح رہے کہ فیضانِ مدینہ میں عصر کی نماز 4
بجکر 15 منٹ پر ادا کی جائے گی۔ جو عاشقانِ رسول جانشینِ امیر اہل سنت سے ملاقات
کے خواہش مند ہیں وہ وقت کی پابندی کا خیال رکھتے ہوئے فیضانِ مدینہ پہنچ جائیں۔
یہ بھی واضح رہے کہ جانشینِ امیر اہل سنت ہر بدھ
کو عموماً عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں عام ملاقات فرماتے ہیں ۔ اس وقت چونکہ آپ نجی مصروفیات
کے سبب فیصل آباد میں موجود ہیں اس لئے اس بدھ کو آپ فیصل آباد کے مدنی مرکز میں
عاشقانِ رسول سے ملاقات فرمائیں گے۔
دعوتِ اسلامی
کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ فیصل آباد میں عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ
اسلامی کے تحت فیصل ڈویژن کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی میٹنگ ہوئی ۔
اس میٹنگ میں نگرانِ پاکستان مشاورت آفس مولانا حاجی عمر
عطاری مدنی، فیصل آباد ڈویژن نگران ، ڈسٹرکٹ نگران ، تحصیل نگران، سب تحصیل نگران،
فیصل آباد سٹی نگران، شہر مشاورت، ٹاؤن نگران اور سب ٹاؤن نگران اسلامی بھائیوں نے
شرکت کی۔رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے دعوتِ اسلامی کے دینی
کاموں کےحوالے سے کلام کرتے ہوئے اسلامی بھائیوں کی رہنمائی کی اور مختلف موضوعات
پر مشاور ت کی جن میں سے بعض درج ذیل ہیں:
٭ماہِ قافلہ میں ہونے والے اجتماعات اور ان میں ہونے والے نگرانِ شوریٰ مولانا حاجی
محمد عمران عطاری کے بیانات کا جائزہ٭12 دینی کاموں کی کارکردگی، سب تحصیل اور سب
ٹاؤن سطح پر اپڈیٹ تقرری کا جائزہ (جنوری تا اکتوبر 2024ء)٭شعبہ اصلاحِ اعمال اور شعبہ قافلہ ذمہ داران کی
تقرری کا جائزہ۔
دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام 10نومبر2024 کو
فیضان مدینہ فیصل آباد میں نگران پاکستان مشاورت نے مختلف ذمہ داران کا تربیتی
سیشن فرمایا جس میں تحصیل نگران ، ڈسٹرکٹ نگران ، ڈویژن نگران صوبائی مشاورت کے نگران اور شعبہ مدنی قافلہ کے تمام ذمہ
داران نے شرکت کی ۔اس موقع پر فیصل آباد سے بالمشافہ جبکہ دیگر شہروں سے ذمہ داران نے آن لائن شرکت کی ۔
نگران پاکستان مشاورت نے ماہِ
مدنی قافلہ کیسے منایا جائے؟ ، ذیلی قافلہ
ذمہ دارکی جے ڈی کے علاوہ دیگر اہم امور
پر گفتگو کرتے ہوئے مدنی قافلہ کے لیے دیگر
عاشقان رسول کو ترغیب دلانے کے بارے اہم نکات بیان کیے جس پر اسلامی بھائیوں نے 12 ماہ ، 1 ماہ ، اور 3دن کے لیے راہ خدا میں
سفر کرنے کی نیت کا اظہار کیا ۔آخر میں نگران پاکستان مشاورت نے دعا فرمائی اور اسلامی بھائیوں سے ملاقات فرمائی۔ ( کانٹینٹ:محمد شعیب احمد عطاری)
2
نومبر 2024ء کو فیصل آباد، پنجاب کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں دعوتِ اسلامی کے
تحت میٹنگ ہوئی جس میں فیصل آباد ڈویژن کے یوسی نگران، تحصیل نگران، ڈسٹرکٹ نگران،
جامعۃ المدینہ و مدرسۃ المدینہ فیصل آباد کے ناظمین اور ذمہ دار اسلامی بھائیوں جبکہ
پردے میں رہتے ہوئے فیصل آباد ڈویژن کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے بھی شرکت کی۔
میٹنگ کی
ابتدا میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری
نے عطیات مہم (ٹیلی
تھون 2024ء) کے بارے میں گفتگو کی اور شرکا سے اس کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔
نگرانِ
پاکستان مشاورت نے عطیات مہم میں حاضرین و سامعین کو بھرپور کوشش کرنے، زیادہ سے
زیادہ عطیات جمع کرنے اور دیگر کو بھی اس کی ترغیب دلانے کے حوالے سےشرکا کی
رہنمائی کی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں پیش کیں جبکہ رسید بکس، بروشرز اور
دیگر اہم امو رپر تبادلۂ خیال کرتے ہوئے آئندہ کے اہداف بھی طے کئے گئے۔
بعدازاں
نگرانِ پاکستان مشاورت نے ذمہ دار اسلامی
بھائیوں کی جانب سے ہونے والے سوالات کے جوابات دیئے اور انہیں مدنی پھولوں سے
نوازا۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار نگرانِ پاکستان مشاورت، کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)
فیضانِ مدینہ فیصل آباد میں تمام ڈیپارٹمنٹس کے
نگرانِ اسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ
دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ فیصل
آباد میں 10 اکتوبر 2024ء کو پاکستان مشاورت آفس اور تمام ڈیپارٹمنٹس کے نگران
اسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں اراکینِ مرکزی مجلسِ شوریٰ اور
صوبائی ذمہ داران کی بھی شرکت ہوئی۔
دورانِ مدنی مشورہ رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ و
نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے مختلف موضوعات پر کلام کیا جن میں
”رمضان عطیات“، ”ٹیلی تھون 2024ء“ اور ”ماہِ مدنی قافلہ“ شامل تھے۔
ٹیلی تھون کے حوالے سے نگرانِ پاکستان مشاورت
حاجی محمد شاہد عطاری کا کہنا تھا کہ ہر دعوتِ اسلامی والا ایک یونٹ جمع کروائے
اور امیرِ اہلِ سنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کی دعاؤں سے حصہ لے نیز ذمہ داران کو ترغیب
دلائی اور شعبہ جات کے اہداف بھی طے کئے۔
اس کے علاوہ نگرانِ پاکستان مشاورت نے اپنی
گفتگو کے دوران بتایا کہ اس سال ایک ماہ کا رمضان اعتکاف کم و بیش 29 مقامات پر جبکہ آخری عشرے کا
اعتکاف 63 ہزار مقامات پر کرنے کا ہدف ہے۔
نگرانِ پاکستان مشاورت نے اسلامی بھائیوں کو
مدنی قافلہ کا ذہن دیتے ہوئے 15 نومبر سے 15 دسمبر 2024ء تک ہر دعوتِ اسلامی والے
کو 3 دن، 12 دن، ایک ماہ اور 12 ماہ یا وقفِ مدینہ ہونے کی ترغیب دلائی۔بعدازاں
دعا کروائی گئی جس کے بعد اسلامی بھائیوں نے نگرانِ پاکستان مشاورت سے ملاقات بھی
کی۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز
فالو اپ ذمہ دار نگرانِ پاکستان مشاورت، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
22 اگست 2024ء کو دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ فیصل آباد میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع
کا انعقاد ہوا جس میں فیصل آباد سٹی اور اطراف سے کثیر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔
معمول کے مطابق اجتماع کے آغاز میں تلاوتِ قراٰن
کی گئی اور نعت خواں اسلامی بھائیوں نے حضور پُر نور حضرت محمد صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّمکی بارگاہ میں نعت شریف کا نذرانہ پیش کیا۔
تلاوت و نعت کے بعد دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ
شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے سنتوں بھرا بیان
کیا اور حاضرین کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی۔
نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے
حاضرین کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ترغیب بھی دلائی
جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ:عبدالخالق
عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار نگرانِ پاکستان مشاورت، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
فیصل آباد
میں دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے دینی کاموں کے سلسلے میں 18 اگست 2024ء کو مدنی
مرکز فیضانِ مدینہ فیصل آباد میں سٹی ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہوا جس میں فیصل
آباد کے تمام ذمہ داران اور منسلک اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
مدنی مشورے
کے دوران مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری
نے اجتماعِ میلاد و جلوسِ میلاد کی تیاری کے حوالے سے گفتگو کی اور ذمہ دار اسلامی
بھائیوں کو بڑی دھوم دھام سے 12 ہویں شریف
منانے پر مدنی پھولوں سے نوازا۔
اس موقع پر ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے دینی کاموں کے متعلق اپنی اپنی رائے پیش کی اور دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کی اچھی اچھی نیتیں کیں
۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار
نگرانِ پاکستان مشاورت، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
مدنی مرکز فیضانِ مدینہ فیصل آباد میں 20 جولائی
2024ء کو عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت ایک ٹریننگ سیشن منعقد
ہوا جس میں فیصل آباد سٹی نگران، فیضانِ مدینہ ترقیاتی مجلس، ٹیکنیکل ڈیپارٹمنٹ،
مدنی مرکز فیضانِ مدینہ فیصل آباد کے تمام اجیر (employee) اور فیضانِ مدینہ مجلس کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
ٹریننگ سیشن میں مختلف شعبہ جات کے ذمہ داران نے
وقتاً فوقتاً اسلامی بھائیوں کو فیضانِ مدینہ فیصل آباد میں ہونے والے ترقیاتی
پروجیکٹس (Projects)کے حوالے سے
بریفنگ دی اور نئے ذمہ داران کی تقرری کا اعلان کیا۔
اس موقع پر دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ
کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے شرکا کی دینی و اخلاقی
تربیت کرتے ہوئے انہیں مدنی پھولوں سے نوازا اور اختتامی دعا کروائی۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار
نگرانِ پاکستان مشاورت، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
ایک ماہ
کے مدنی قافلے کےعاشقان رسول کا فیضان
مدینہ فیصل آباد میں مدنی مشورہ
2جولائی2024ء کو صوبہ سندھ سے فیضان مدینہ فیصل آباد میں ایک ماہ مدنی قافلے کے لیے آنے والے ذمہ داران و عاشقان رسول کا نگران پاکستان مشاورت حاجی محمدشا ہد عطاری نے مدنی مشورہ فرمایا اور
ملاقات بھی کی ۔
نگران پاکستان مشاورت نے اسلامی بھائیوں کو قیمتی مدنی پھولوں سے نوازتے ہوئے دعوت اسلامی
کے ساتھ تعلق کو مضبوط بنانے کے حوالے سے بھی ذہن دیا جبکہ حاضرین کو دعوت اسلامی کے دینی کاموں میں
حصہ لیتے رہنے کے بارے میں ترغیب دلاتے ہوئے امیر اہلسنت کے مشن (مجھے
اپنی اور ساری دنیاں کے لوگوں کی اصلاح کی کوشش کرنی ہے ) پر ڈٹے رہنے کے بارے میں فرمایا۔ (رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار نگرانِ
پاکستان مشاورت، کانٹینٹ:شعیب احمد عطاری)
پچھلے دنوں دعوت اسلامی کے زیر اہتمام فیضان
مدینہ مدینہ ٹاؤن فیصل آباد میں تین دن کا امیر مدنی قافلہ کورس
ہوا جس میں سندھ حیدرآباد اور سندھ کے دیگر شہروں سے مدنی قافلے میں آنے والے عاشقان رسول نے شرکت
کی ۔
اس کورس میں مختلف نشستیں ہوئیں جس میں نگرا ن پاکستان مشاورت نے مدنی قافلے کے جدول پر عمل کرنے کی برکتیں، امیر
قافلہ کی حکمتیں ، مدنی قافلے میں سفر
کرنے اور کروانے کے 71 مدنی پھول اور مدنی قافلے کی ضرورت سمیت دیگر موضوعات پر قیمتی مدنی پھول ارشاد فرمائے جبکہ کورس کے اختتام پر نگران پاکستان مشاورت نے اسلامی بھائیوں سے ملاقات فرمائی اور دعا بھی فرمائی۔ (رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار نگرانِ
پاکستان مشاورت، کانٹینٹ:شعیب احمد عطاری)
فیصل آباد میں قائم مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں
دعوتِ اسلامی کے تحت فیڈبیک ڈیپارٹمنٹ کے
ذمہ داران کا 22 جون 2024ء کو مدنی مشورہ منعقد
ہوا جس میں نگرانِ پاکستان مشاورت آفس مولانا حاجی عمر عطاری مدنی اور ڈیپارٹمنٹ
کے HOD مولانا
نواز عطاری مدنی شریک ہوئے۔اس
دوران جن موضوعات پر مشاورت ہوئی اُن میں
سے بعض درج ذیل ہیں:
٭فیڈبیک ڈیپارٹمنٹ کے تحت ہونے والے تمام کاموں
کا جائزہ٭ CMS ایپلی
کیشن کی کرنٹ رپورٹ٭ذیلی فیڈبیک شعبہ جات کی رپورٹ٭شعبہ جات سے متعلق فالواپ کے
مدنی پھولوں کی کرنٹ رپورٹ٭مجموعی طور پر فالو اپ کے تمام مدنی پھولوں کی رپورٹ۔
دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و
نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے حاضرین سے گفتگو کرتے ہوئے
ڈیپارٹمنٹ کی سابقہ کارکردگی کا جائزہ لیا اور انہیں مدنی پھولوں سے نوازا۔
بعدازاں مدنی مشورے میں شریک تمام ذمہ دار
اسلامی بھائیوں نے نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری سے ملاقات کی۔ (رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار
نگرانِ پاکستان مشاورت، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
پنجاب پاکستان میں خدمتِ دین کا جذبہ رکھتے ہوئے
دعوتِ اسلامی کےتحت ہونے والے دینی کاموں کا جائزہ لینے کے لئے 29 مئی 2024ء کو
فیصل آباد کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں پنجاب مشاورت کے ذمہ داران کی میٹنگ
ہوئی۔
اس میٹنگ مرکزی مجلسِ شوریٰ کے اراکین حاجی محمد
اظہر عطاری، حاجی محمد اسلم عطاری، نگرانِ پنجاب مشاورت، نگرانِ ڈسٹرکٹ، نگرانِ
ڈویژن، نگرانِ میٹروپولیٹن، نگرانِ سٹی، مختلف شعبہ جات کے صوبائی ذمہ داران اور
نگرانِ شعبہ جات اسلامی بھائی شریک ہوئے۔
دورانِ میٹنگ دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ
کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے جنوری تا اپریل 2024ء تک
ہونے والے اسلامی بھائیوں کے 12 دینی کاموں اور تقرری کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔