
رمضان
المبارک کے آخری عشرے میں اعتکاف شیڈول چلانے کے سلسلے میں فیضان مدینہ فیصل آباد میں نگران پاکستان مشاورت نے مختلف ذمہ داران کا ویڈیو/
آڈیو لنک کے ذریعے مدنی مشورہ فرمایا۔
مدنی
مشورے میں رکن شوریٰ حاجی اظہر عطاری ، رکن شوریٰ حاجی وقار المدینہ عطاری، رکن شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری، معاون نگران سندھ صوبائی مشاورت اور دیگر مقامات کے صوبائی نگران اسلامی بھائیوں نے شرکت کی ۔
مزید ان
شعبہ جات (جامعۃ
المدینہ بوائز ، مدرسۃ المدینہ بوائز ،جامعۃ المدینہ بوائز 12 دینی کام، مدرسۃ
المدینہ بوائز 12 دینی کام ،شعبہ فیضان مدینہ و لنگر رضویہ ، شعبہ امام مساجد،
مدرسۃ المدینہ بالغان شعبہ نیک اعمال،
شعبہ تعلیم، رابطہ برائے شخصیات Security ڈیپارٹمنٹ ،فنانس ڈیپارٹمنٹ، مدنی کورسز، شعبہ کار
کردگی ، میڈیکل ڈیپارٹمنٹ، پاکستان مشاورت آفس کے ذمہ داران شعبہ مدنی قافلہ )کے نگران مجالس نے بھی مدنی مشورہ اٹینڈ کیا۔
نگران پاکستان حاجی محمد شاہد عطاری کی گفتگو کا موضوع”اعتکاف کی تیاری
جائزه“تھا جس میں نگران پاکستان مشاورت نے قیمتی مدنی پھولوں سے نوازا اور اعتکاف میں وقت کیسے گزاریں ، داخلہ فارم
، نگران شیڈول کا تعین اور اس کے علاوہ دیگر اہم امور پر تجربات کی روشنی میں نکات فراہم کئے ۔(رپورٹ:عبد
الخالق عطاری ،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
.jpg)
مدنی مرکز فیضان مدینہ فیصل آباد میں نگران پاکستان مشاورت حاجی محمدشاہد عطاری نے فیصل آباد سٹی کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ فرمایا۔اس مدنی مشورے میں نگران فیصل آباد ڈویژن مشاورت،نگران فیصل آباد سٹی مشاورت، ٹاؤن نگران،سب
ٹاؤن نگران اور فیصل آباد سٹی مشاورت کے
اسلامی بھائیوں نے شرکت کی ۔
نگران
پاکستان مشاورت نے تقرری کے مطابق 12 دینی کاموں کی کار کردگی بنانے کا ذہن دیا نیز رمضان ڈونیشن ، اعتکاف،رسید بکس، ای رسید، بروشر پر گفتگوکرتے ہوئے اسلامی بھائیوں کو اہداف دیئے جس پر اسلامی بھائیوں نے عمل کرنے کی اچھی نیت کا اظہار کیا۔
دوسری
جانب نگران پاکستان مشاورت نے ذمہ داران
کی طرف سے ہونے والے سوالات کے جوابات بھی
ارشاد فرمائے۔آخر میں دعا کروائی اور اسلامی بھائیوں سے ملاقات کی۔(رپورٹ:عبد
الخالق عطاری فیصل آباد،کانٹینٹ:رمضان رضا
عطاری مدنی )

عاشقانِ
رسول کی دینی تحریک دعوت اسلامی کے زیرِ اہتمام 6 فروری 2024ء کو مدنی مرکز فیضان مدینہ فیصل آباد میں مدنی
مشورہ منعقد کیا گیا جس میں نگران واراکین مجلس اور منیجر پاکستان مشاورت آفس ذمہ داران شریک ہوئے ۔
مدنی
مشورے کے آغاز میں نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے قرآن پاک کی سورۃ
الم نشرح کی آخری 2 آیات ترجمہ وتفسیر کے ساتھ بیان کرکے تمام حاضرین مدنی مشورہ
کو اصلاحی مدنی پھول دئیے نیز نیتوں
کودرست کرنے اور ایک دوسرے کی صلاحیتوں سے فائدہ لینے اور دینے کا ذہن دیا۔
بعدازاں
اراکین مجلس پاکستان مشاورت نے اپنے اپنے شعبہ جات ( تنظیمی اپڈیٹ ڈیپارٹمنٹ ، SOPs
ڈیپارٹمنٹ، تنظیمی سافٹ ویئر ڈیپارٹمنٹ، سوشل میڈیا ڈیپارٹمنٹ ، فنانس ڈیپارٹمنٹ ، پاکستان مشاورت آفس ، شیڈول ڈیپارٹمنٹ ، المدینۃالعلمیہ (
فیصل آباد )
، تنظیمی کورسز org
خود کفالت ڈیپارٹمنٹ، HR ( پاکستان مشاورت آفس ) ،
وقف مبلغین ، فیڈ بیک ڈیپارٹمنٹ، انتظامی
امور، آئی ٹی انفر اسڑکچر ڈیپارٹمنٹ ، پرفارمنس ڈیپارٹمنٹ )کی پچھلی ایک سالہ کارکردگی پیش کی۔
نگران
پاکستان نے تمام کارکردگی کودیکھا اور ذمہ
داران کی تربیت فرمائی نیز اس مدنی مشورے میں اراکین مجلس پاکستان مشاورت آفس میں
نئے اراکین کے اضافے کا اعلان بھی کیا۔
علاوہ
ازیں نگران پاکستان نے اسلامی بھائیوں کی حوصلہ افزائی فرمائی اور انہیں شعبہ جات میں کئے جانے والے دینی کاموں کو مزید بہترکرنے کے حوالے سے مدنی پھول
دئیے۔ آخر میں تمام اراکین مجلس پاکستان مشاورت آفس کو امیراہل سنت دامت برکاتہم العالیہ کی طرف سے عطاکردہ عیدی بھی پیش کی۔(کانٹینٹ:رمضان
رضا عطاری )

21
جنوری 2024ء کو مدینہ شریف جانے سے پہلے اسلامی بھائیوں نے فیضان مدینہ فیصل آباد میں نگران پاکستان مشاورت و
رکن شوریٰ حاجی محمد شاہد عطاری سے ملاقات کی۔
اس
موقع پر نگران پاکستان مشاورت نے انہیں مکہ
پاک ومدینہ شریف کے فضائل و آداب بیان فرمائے نیز وہاں زیادہ
سے زیادہ عبادت و دعا کرنے کی ترغیب دلائی جبکہ
اپنے قیمتی مدنی پھولوں سے بھی نوازا۔
آخر میں نگران پاکستان مشاورت نے زائرین مدینہ و مکہ کو تحائف بھی دیئے۔(رپورٹ:عبد
الخالق عطاری ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)

مدنی مرکز فیضانِ مدینہ فیصل آباد میں 17 جنوری 2024ء کو تخصص فی الدعوہ کے طلبائےکرام میں 3 دن کا ٹریننگ
سیشن ہوا جس
میں پاکستان کے مختلف شہروں سے سلیکٹ ہونے والے اسلامی بھائیوں اور
نگران مجلس تخصص فی الدعوہ سید احسن عطاری ، رکن شوریٰ حاجی رفیع عطاری اور اس کورس کے اساتذہ ٔ کرام نے شرکت کی ۔
تفصیلات
کے مطابق دوران سیشن اسلامی بھائیوں نے رجب المرجب کے مدنی مذاکروں میں شرکت کی نیز نگران پاکستان مشاورت و رکن شوریٰ حاجی محمد شاہد عطاری نے مختلف موضوعات پر قیمتی مدنی پھولوں سے نوازا جس میں مبلغ کو کیسا ہونا چاہیے، اوصاف مبلغ ِدعوت
اسلامی و آداب مرشد کامل،دعوت اسلامی کے شعبہ جات کی اپڈیٹس،مدنی مشورے کی اہمیت
اور مشوروں کا مکمل نظام نیز اراکین شوریٰ کا تعارف اور ان کے شعبہ جات ،12 دینی
کاموں کی ترغیبات کے علاوہ دیگر اہم امور پر گفتگو فرمائی ۔
آخر میں ٹیسٹ کا سلسلہ بھی
ہوا اور ٹیسٹ میں پاس ہونے والے اسلامی بھائیوں میں نگران پاکستان مشاورت نے اسناد تقسیم کیں نیز ملاقات بھی کی۔(رپورٹ:عبد الخالق عطاری ،
کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری مدنی )

عاشقانِ
رسول کی دینی تحریک دعوت اسلامی کے زیرِ اہتمام7جنوری 2024ء کو مدنی مرکز فیضان مدینہ بہاولپور میں میٹ اپ ہوا جس میں نگران پنجاب و رکن شوریٰ حاجی محمد اسلم
عطاری و نگران بہاولپور ڈویژن ڈاکٹر حافظ عبدالرؤف عطاری نے بہاولپور ڈویژن کے
نگران و ذمہ داران کی تربیت کی ۔
اس موقع میں رکنِ شوریٰ نے اسلامی بھائیوں کے شعبہ جات کی سابقہ کارکردگی کا جائزہ لیا اور
انہیں 12 دینی کاموں کے حوالے سے مدنی
پھول دیئے بالخصوص ہفتہ وار اجتماع کی تعدادبڑھانے او رتقرری مکمل کرنے کے
حوالے سے اہداف دیئے گئے جس پر اسلامی بھائیوں نے جلد اہداف مکمل کرنے کی اچھی نیت کا اظہا رکیا۔(رپورٹ: احمدرضا عطاری ڈویژن میڈیا ڈیپارٹمنٹ،کانٹینٹ:رمضان
رضا عطاری)

دنیا
بھر میں دینی کام کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوت اسلامی کے تحت 3
جنوری 2024ء کو فیصل آباد میں مدنی
مشورہ ہوا جس میں صوبائی نگران ،میٹرو پولیٹن سٹی کی مشاورتیں،کراچی سٹی، حیدرآباد،
کوئٹہ، بہاولپور ، ملتان، لاہور، سرگودها، فیصل آباد، گجرات، گوجرانوالہ، سیالکوٹ،
راولپنڈی ، اسلام آباد، پشاور کے میٹرو پولیٹن ذمہ داران اوران کی مشاورت کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی ۔
اس
مدنی مشورے میں رکن شوریٰ حاجی اسلم عطاری ، رکن شوریٰ حاجی ایاز عطاری نے بھی شرکت کی ۔
نگران پاکستان مشاورت نے مدنی مشورہ فرمایا جس میں نگران پاکستان مشاورت نے تقرری کا جائزہ
لیا نیز 12 دینی کاموں کی کارکردگی کے
تقابلی جائزے کے ساتھ جنوری تانومبر2023 ء میں ہونے والے دینی کاموں کے تقابل سے ہر دینی کام میں نمایاں سٹی کی ماہانہ خود کفالت کے کرنٹ شیڈول پر گفتگو کی
۔
مزید نگران
پاکستان مشاورت نے ذمہ داران کی طرف سے ہونے والے سوالات کے جوابات دیئےاور ذمہ
داران کو قیمتی مدنی پھولوں سے بھی نوازا ۔
آخر
میں نگران پاکستان مشاورت نے بہترین کار
کردگی والے اسلامی بھائیوں میں تحائف تقسیم
فرمائے اور ملاقات کی ۔(رپورٹ:عبد الخالق عطاری، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
فیضان
مدینہ فیصل آباد میں مدرسۃالمدینہ و جامعۃالمدینہ بوائز کا مدنی مشورہ

فیضانِ
مدینہ فیصل آباد میں 31 دسمبر 2023ء کو نگران پاکستان مشاورت نے مدرسۃالمدینہ و جامعۃالمدینہ
بوائز
کا مدنی مشورہ لیا۔ اس مدنی مشورے میں دونوں شعبوں کے ڈویژن ناظمین
اور سٹی ذمہ داران سمیت دیگر ذمہ داراسلامی
بھائیوں نے شرکت کی۔
نگران پاکستان مشاورت و رکنِ شوریٰ حاجی محمد شاہد عطاری نے جامعۃالمدینہ و مدرسۃالمدینہ بوائزفیصل آباد میں بجلی کے اخراجات کو کنٹرول کرنے کے لئے سولر سسٹم کے نظام کو نافذ کرنے کے بارے میں گفتگو کی جس پر ذمہ داران نے اس بارے میں اپنے تجربات بھی پیش
کئے جبکہ ان کے نفاذ پر نگران پاکستان مشاورت نے اپنے قیمتی مدنی
پھول بھی دیئے۔(رپورٹ:عبدالخالق
عطاری فیصل آباد،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
فیضان مرشد
ڈیپارٹمنٹ کا نگران پاکستان کی بارگاہ میں حاضری اور مختلف تربیتی سیشن
.jpg)
دعوت اسلامی کے فیضان مرشد ڈیپارٹمنٹ کے تحت 18نومبر2023ء کو فیضان مدینہ فیصل آباد میں اجتماع ہواجس میں فیضان
مرشد ڈیپارٹمنٹ کے نگران مجلس و شعبے کےتمام ذمہ داران (
پاکستان ) نے شرکت کی ۔
نیز 18
نومبر2023ء کو ہی اجتماعی طور پر تمام ذمہ داران نے مدنی مذاکرہ میں شرکت کی۔ بعد مدنی مذاکرہ نگران پاکستان مشاورت حاجی محمدشاہد عطاری
نے فیضان مرشد ڈیپارٹمنٹ کا مدنی حلقہ لگایا اور مختلف مدنی پھولوں سے نوازا۔ مدنی مذاکرےکے بارے میں سوالات بھی
ہوئے اور ذمہ دارا ن کی طرف سے بھی
سوالات ہوئے جن کے نگران پاکستان مشاورت نے جوابات ارشاد فرمائے ۔
اسی طرح 19نومبر2023ء
بروز اتوار کو فیضان مرشد ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ داران میں مختلف تربیتی سیشن
ہوئے جس میں اسلامی بھائیوں کو اپنے شعبے میں دینی کام کو بڑھانے اور دیگر امور پر رہنمائی کی گئی۔ بعد ظہر نگران پاکستان مشاورت نے قیمتی مدنی پھولوں سے نوازا جس میں نیکی کرنے اور نیکی کی دعوت کو عام کرنے کے بارے میں فرمایانیز دعوت اسلامی کے دینی ماحول کے
ساتھ منسلک رہنے کے بارے میں بھی مدنی پھول ارشاد فرمائے۔ اجتماع کے آخر میں نگران پاکستان مشاورت نے ممتاز کار کردگی والے ذمہ داران کو تحائف بھی پیش کئے جبکہ اسلامی بھائیوں سے ملاقات کی اور دعا بھی فرمائی۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار نگرانِ
پاکستان مشاورت، کانٹینٹ:شعیب شاہ عطاری)
جامعۃالمدینہ
اور مدرسۃالمدینہ بوائز-گرلز کے ناظمین و
ذمہ داران کا مدنی مشورہ

مدنی مرکز فیضان مدینہ فیصل آباد میں جامعۃالمدینہ بوائز کے ناظمین اور فیصل آباد سٹی کے مدرسۃالمدینہ بوائز-گرلز
کے ناظمین و ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہوا ۔
مدنی مشورے میں نگران
پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے ٹیلی تھون2023 ء کی کار کردگی کا جائزہ لیا جس پر ناظمین
اسلامی بھائیوں نے ٹیلی تھون کے لئے جمع
ہونے والے عطیات کے بارے میں بریفنگ دی جس پر انہیں نگران پاکستان مشاورت نے
دعاؤں سے نواز ااور ملاقات بھی کی۔(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)

عاشقانِ
رسول کی دینی تحریک دعوت اسلامی کے زیرِ اہتمام
مدنی مرکز فیضانِ مدینہ فیصل آباد میں مدنی مشورہ ہوا جس میں نگران
پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے فیصل آبادسٹی کے نگران و ذمہ داران کی تربیت کی ۔
فیصل
آباد سٹی مشاورت، ٹاؤن نگران، ٹاؤن ذمہ داران، یوسی نگران، یوسی مشاورت، وارڈ نگران، وارڈ مشاورت، ذیلی نگران اورذیلی مشاورت کے اسلامی
بھائیوں نے شرکت کی۔
اس
مدنی مشورے میں رکن شوریٰ حاجی محمداسلم عطاری نے بھی شرکت کی جبکہ نگران پاکستان مشاورت نے ذمہ دارا ن کی تقرری بھی کی اور اپنے قیمتی مدنی پھولوں سے نوازا ۔
مزید دعوت
اسلامی کے ساتھ منسلک رہنے کے بارے میں مدنی
پھو ل دیئےنیز 12 دینی کاموں میں زیادہ سے زیادہ حصہ لیتے رہنے کے ساتھ ساتھ نیکی کرنے اور نیکی کے کاموں میں حصہ لیتے رہنے کے بارے میں ذہن دیا۔(کانٹینٹ:رمضان
رضا عطاری)
پاکستان مشاورت آفس اور اسلامک ریسرچ سینٹر سمیت
دیگر ڈیپارٹمنٹس کی میٹنگ

فیصل آباد کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کے مدنی
مذاکرہ ہال میں6 نومبر 2023ء بروز پیر ایک میٹنگ ہوئی جس میں پاکستان مشاورت آفس،
اسلامک ریسرچ سینٹر (المدینۃ العلمیہ)، مجلس فیضانِ مدینہ اور سیکیورٹی ڈیپارٹمنٹ کے اسلامی
بھائی شریک تھے۔
اس موقع پر نگرانِ پاکستان مشاورت آفس مولانا
حاجی عمر عطاری مدنی نے ”مشورے کی اہمیت“ کے موضوع پر کلام کیا اور ماہانہ مدنی مشورہ کی پابندی کرنے پر گفتگو
کرتے ہوئے شعبہ جات کا ماہانہ مدنی مشورہ کرنے نیز ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی
ماہانہ کارکردگی لینے کے بارے میں تبادلۂ خیال کیا۔