دنیا بھر میں اسلامی تعلیمات عام کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت مدنی مرکز فیضانِ مدینہ فیصل آباد میں گزشتہ روز ویڈیو اور آڈیو لنک کے ذریعہ ٹریننگ سیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف شعبوں کے یوسی تا نگرانِ شعبہ (پاکستان سطح کے ذمہ دار) اسلامی بھائی شریک ہوئے ۔

اس ٹریننگ سیشن میں اسلامی بھائیوں کی تربیت کرتے ہوئے مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے ذمہ داران کی تقرری اور مساجد کی معلومات کے حوالے سے اسلامی بھائیوں کی رہنمائی کی۔

علاوہ ازیں نگرانِ پاکستان مشاورت نے تقرری مہم اور مساجد کی معلومات جمع کرنے کے متعلق ذمہ دار اسلامی بھائیوں کو مدنی پھولوں سے نوازا جس پر انہوں نے اپنی اپنی رائے پیش کی۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار نگرانِ پاکستان مشاورت، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)